جنّت سے منٹو کا خط
(1)
میں خیریت سے ہوں لیکن کہو کیسے ہو تم "راجہ"
بہت دن کیوں رہے تُم "فلم کی دنیا" میں گم "راجہ"
یہ دنیائے ادب سے کیوں کیا تم نے کنارا تھا
ارے اے بے ادب کیا "شعر" سے "زر" تم کو پیارا تھا
جو نظمیں تم نے لکھی تھیں کبھی جنت کے بارے میں
چھپی تھیں وہ یہاں بھی "خلد" کے پہلے شمارے میں...