نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    @ مریم افتخار بیٹا ، کبھی کبھار یہاں آکر اپنی خیریت سے مطلع کرتی رہا کرو۔ یہ فتنوں اور آفات کا...

    @ مریم افتخار بیٹا ، کبھی کبھار یہاں آکر اپنی خیریت سے مطلع کرتی رہا کرو۔ یہ فتنوں اور آفات کا دور ہے ۔ خیریت معلوم ہونے سے تسلی ہوجاتی ہے ۔ اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے ، شاد و آباد رکھے۔ آمین
  2. ظہیراحمدظہیر

    کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا

    بالکل پوچھ سکتی ہیں ۔ لیکن انکل جی ہفتے میں ایک بار یہاں آتے ہیں جبکہ گوگل جی چوبیس گھنٹے فارغ بیٹھے حقہ پیتے رہتے ہیں ۔ ویسے میں نے تو یہ بات ازراہِ مذاق لکھی تھی ۔ آئندہ کو کان ہوگئے ۔ آج سے مزاحیہ بات نیلے فونٹ میں لکھا کروں گا ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    نوازش، بہت شکریہ! ذرہ نوازی ہے سیما آپا! بہت ممنون ہوں ۔ یہ شعر مجھے بھی پسند ہے ۔ حقیقتِ حال کا ترجمان ہے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    مشاعرہ، تہذیب اور انڈے ٹماٹر

    اس کا عنوان "مشاعرہ آملیٹ" رکھ دیجئے احمد بھائی ۔ تحریر کا ذائقہ انڈہ گھوٹالے والا ہی ہے ۔ جس پیراگراف کو پلٹو نیچے سے کچھ نہ کچھ نکل آتا ہے ۔ کبھی ٹماٹر ، کبھی انڈہ اور کبھی شاعر۔ نمکینی بھی اسی طرح کی ہے ۔ ایک تبصرہ بطور نقد و نظر یہ ہے کہ خلافِ معمول اس تحریر میں زبان و بیان کی وہ صفائی نہیں...
  5. ظہیراحمدظہیر

    اللہ کریم آپ کو تعلیمی میدان میں بے انتہا کامیابیاں عطا فرمائے! آمین

    اللہ کریم آپ کو تعلیمی میدان میں بے انتہا کامیابیاں عطا فرمائے! آمین
  6. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل کی مدیرہ اور ہر دلعزیز دیرینہ رکن مریم افتخار کو خوش آمدید!!! اتنے عرصے بعدیہاں آپ کی...

    اردو محفل کی مدیرہ اور ہر دلعزیز دیرینہ رکن مریم افتخار کو خوش آمدید!!! اتنے عرصے بعدیہاں آپ کی آمد سے بہت خوشی ہوئی بیٹا!
  7. ظہیراحمدظہیر

    کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا

    ادھر والے خاکسار کی جانب سے بہت بہت شکریہ احمد بھائی ! :):):) بہت ممنون ہوں اس محبت کے لئے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا

    بہت بہت شکریہ خواہرم! ذرہ نوازی ہے ! آپ ہمیشہ ہی عزت افزائی کرتی ہیں ۔ اللہ کریم آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے ، دین و ایمان کے ساتھ صحت و سلامتی والی لمبی عمر عطا فرمائے ۔ آمین
  9. ظہیراحمدظہیر

    کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا

    بہت شکریہ بیٹا! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ تادیر سلامت رکھے! ذہن میں سوالات اٹھنا اچھی بات ہے ، سوچ بچار کی علامت ہے ۔ جب بھی کوئی سوال ذہن میں آئے فوراًبلا تکلف بے جھجک گوگل کرلیا کرو ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا

    بہت شکریہ ، نوازش! پذیرائی کے لئے ممنون ہوں ۔ اللہ آپ خوش رکھے۔ یک کیفیتی کی ترکیب درست ہو یا نہ ہو لیکن آپ جو کہنا چاہتے تھے اس کا ابلاغ کررہی ہے۔ :) بھائی ، اگر آپ مناسب سمجھیں تو اپنے اسمِ گرامی سے آگاہی عطا فرمائیں ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا

    آداب ، نوازش! بہت شکریہ سیما آپا! اس محبت کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو دین و دنیا کی خوشیاں عطا فرمائے اور صحت و تندرستی قائم و دائم رکھے ۔ آمین
  12. ظہیراحمدظہیر

    احمد بھائی ، لگتا ہے آج کل ویجیٹیرین شاعری ہورہی ہے۔ اسی طرز کا ایک شعر میرے لئے بینگن پر بھی...

    احمد بھائی ، لگتا ہے آج کل ویجیٹیرین شاعری ہورہی ہے۔ اسی طرز کا ایک شعر میرے لئے بینگن پر بھی لکھ دیں -:) :):)
  13. ظہیراحمدظہیر

    تعارف (نہیں) پوچھتے ہیں وہ کہ راحلؔ کون ہے

    محمد احسن سمیع راحل ، اردو محفل میں خوش آمدید! امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا ۔ کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو بلا تکلف مجھے مت بتائیے گا ۔ میں خود یہاں کے مسائل سے تنگ ہوں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    تعارف (نہیں) پوچھتے ہیں وہ کہ راحلؔ کون ہے

    :):):) اسی قسم کا ایک لطیفہ کچھ دنوں پہلے نظر سے گزرا کہ جس عبارت کو ایک صاحب عرصے تک شادی کا وظیفہ سمجھ کر پڑھتے رہے تحقیق کرنے پر وہ سعودی عرب کا قومی ترانہ نکلا ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    قطعہ

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں لاالمیٰ ۔ بہت دنوں بعد آپ کی آمد ہوئی۔ اس قطعہ سے اپنی غیرحاضری قطع کرنے پر داد وصولئے ۔ :)
  16. ظہیراحمدظہیر

    نظم ۔۔۔آنگن۔۔۔از محمد احمدؔ

    واہ! بہت اعلیٰ ، بہت خوب احمد بھائی ! اچھی نظم ہے ، اچھی بنت ہے ۔ بہت داد آپ کے لئے۔ آپ کی یہ نظم پڑھ کر ایک پرانی غزل کا شعر یاد آگیا ۔ وسعتیں دیتا ہے کتنی مرے چھوٹے گھر کو دل میں آباد ہے اب تک جو خیالی آنگن
  17. ظہیراحمدظہیر

    حسرت ان مطلعوں پہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    سرمۂ مفت نظر ہوں ، مری قیمت یہ ہے کہ رہے چشمِ خریدار پہ احساں میرا راحل تو آپ سے مذاق کررہے تھے۔ دیوان کی قیمت 150 ڈالر بھلا کیسے ہوسکتی یے۔ 150 ڈالر میں تو چھوٹا موٹا شاعر آجاتا ہے ۔ تفنن برطرف ، شاعر کے کلام کی قیمت یہی ہے کہ اسے پڑھا جائے اور اگر پسند آئے تو حرف ستائش سے نوازا جائے ۔ اللہ...
  18. ظہیراحمدظہیر

    حسرت ان مطلعوں پہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    بہت بہت شکریہ! بہت ممنون ہوں بیٹا ۔ لاریب ، اخلاص جھلک رہا ہے آپ کے الفاظ میں۔ :) اللہ آپ کو خوش رکھے! سر پر محبتوں کا سایا سلامت رکھے۔ آمین
  19. ظہیراحمدظہیر

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    ہا ہا ہا ہا !!! کیا بات ہے قیمہ کریلے کی احمد بھائی ! بہت خوب!!! بقول خلیل بھائی مزیدار ، مزیدار! احمد بھائی ،دوسرے شعر کے مصرع اول میں ٹائپو درست کرلیجئے ۔ کچھ دیر پہلے جینیات اور جینیاتی انجینیئرنگ پر ایک مضمون پڑھ رہا تھا ۔ کچھ دیر وقفہ کرنے کے بہانے یہاں محفل پر آیا تو آپ کی یہ پیروڈی...
  20. ظہیراحمدظہیر

    خطِ کوفی کی خطاطی کا شاہکار فونٹ ہزاروں لاکھوں متبادل اشکال کی سہولت

    بہت اعلیٰ!!!!! یہ بہت زبردست کام کیا ہے ذیشان نصر!
Top