نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    یہ میرا بھی پسندیدہ قول ہے احمد بھائی ۔ اس قول کو انسانی زندگی کے ہر ہر پہلو پر منطبق کیا جاسکتا...

    یہ میرا بھی پسندیدہ قول ہے احمد بھائی ۔ اس قول کو انسانی زندگی کے ہر ہر پہلو پر منطبق کیا جاسکتا ہے ۔ جیسے یہ کہ ہر بچہ سچا ہوتا ہے ، ہر بچہ دینِ فطرت پر ہوتا ہے ۔ وغیرہ وغیرہ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    بہت اعلیٰ! ازلی حقیقت!

    بہت اعلیٰ! ازلی حقیقت!
  3. ظہیراحمدظہیر

    اختتام کا درمیان

    بیٹا ، آپ کو ہنسانے کے لئے لکھی ہے ۔ اللہ خوش رکھے، شاد و آباد رکھے!
  4. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل کے نثر نگار - محمد خلیل الرحمٰن

    خلیل بھائی کی ادبی تخلیقات کے بارے میں لکھنے کے لئے تو ایک پورا دفتر چاہئے لیکن مختصراً یہ کہوں گا کہ وہ میرے پسندیدہ نثر نگاروں میں سے ہیں ۔ سب سے بڑی بات یہ کہ ان کی نثر میں ان کی شخصیت جھلکتی ہے ۔ میرے پسندیدہ نثر پارے ان کی وہ تحریریں ہیں کہ جن میں وہ کراچی اور کراچی کی زندگی کا حال بیان...
  5. ظہیراحمدظہیر

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    احمد بھائی کو اپنا تخلص دھیماؔ رکھنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہئے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی نثری نظم کا منظوم ترجمہ

    خلیل بھائی زندہ باد!!!!!
  7. ظہیراحمدظہیر

    اختتام کا درمیان

    نہیں ، مزا نہیں آیا خلیل بھائی ! ہر سطر داخل الوزن ہے ۔ دوبارہ دیکھئے گا ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    اختتام کا درمیان

    میں کائیں کائیں اور بھائیں بھائیں کے درمیان متذبذب تھا ۔ خاصے غور و خوض یعنی سات سیکنڈ کے بعد فیصلہ کیا کہ یہاں کائیں کائیں کا ہی محل ہے ۔ سورج کی اضطرابی کیفیت اور ماحولیاتی تکدر کے تعامل سے جو پیچیدہ سہ زمانی تعارض پیدا ہورہا ہے اس سباق میں بھائیں بھائیں کا استعمال نہ صرف سیاق کے خلاف ہوتا...
  9. ظہیراحمدظہیر

    علمائے سوء سے برا رہبر کوئی نہیں ۔ بندوں کا دین اور دنیا دونوں لوٹ لیتے ہیں ۔

    علمائے سوء سے برا رہبر کوئی نہیں ۔ بندوں کا دین اور دنیا دونوں لوٹ لیتے ہیں ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    کووِڈ جسے کہتے ہیں لوگوں کا کھلونا ہے ہر چھینک پہ کہتے ہیں اِس کو تو کرونا ہے
  11. ظہیراحمدظہیر

    اختتام کا درمیان

    اس نظم کی تشریح میں ایک اور نظم لکھ دوں؟ اگلا مریض آنے تک ابھی تین چار منٹ ہیں میرے پاس ۔ اگر آپ کہیں تو میں تشریحی نظم لکھ دیتا ہوں ورنہ نیرنگ خیال تو لکھ ہی دیں گے ۔ :LOL:
  12. ظہیراحمدظہیر

    اختتام کا درمیان

    چند منٹ پہلے محفل میں داخل ہوا اور تازہ ترین دھاگوں پر نظر ڈالی تو یہ منفرد کلام نظر سے گزرا ۔ پڑھ کر دل پر اتنا اثر ہوا کہ بے اختیار اور فی الفور ایسا ہی کلام مجھ سے بھی سرزد ہوگیا ۔ ملاحظہ فرمائیے گا ۔ اختتام کا درمیان دن کے دو بجے جب دوددھ جیسی سرمئی شام یکایک اپنےاختتام کو پہنچی تو...
  13. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔ موسموں کا مزاج اچھا ہے ۔۔۔ محمد احمدؔ

    فرد بہتر، معاشرہ بہتر آپ اچھے، سماج اچھا ہے کیا بات ہے ، کیا بات ہے! بہت اعلیٰ احمد بھائی ۔ سہلِ ممتنع ہے!
  14. ظہیراحمدظہیر

    الحمدللہ رب العالمین ! اچھی خبر ہے راحل بھائی ۔ خوب پانی ، جوس ، چائے ، لسی وغیرہ پیجئے اور...

    الحمدللہ رب العالمین ! اچھی خبر ہے راحل بھائی ۔ خوب پانی ، جوس ، چائے ، لسی وغیرہ پیجئے اور آرام کیجئے ۔اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد پوری طرح صحتیاب فرمائے ۔ آمین !
  15. ظہیراحمدظہیر

    یہ ریڈیو پاکستان کراچی ہے

    خلیل بھائی ، لکھنے کو تو میں نے لکھ دیا لیکن اب میں اس سوچ میں پڑ گیا ہوں کہ نمعلوم کتنے لوگوں کو برنی کا مطلب معلوم ہے ۔ یا پھر آپ کے خیال میں برنی کی تصویر بھی " معدوم ہوتی ہوئی اشیاء" والے دھاگے میں لگائی جائے ؟!
  16. ظہیراحمدظہیر

    رکھیں یا پھینکیں ؟

    احمد بھائی ، محفلین نے تو آپ کی ہر چیز سنبھال کر ہی رکھی ہے ہمیشہ ۔ اگر کچھ پھینکا ہے تو بس داد و تحسین کے پھول پھینکے ہیں ۔ :)
  17. ظہیراحمدظہیر

    یہ ہو تم ۔۔۔۔ از قلم نیرنگ خیال

    بہت اعلیٰ ہے ، ذوالقرنین! بہت ہی خوب!!! بہت جاندار اورمؤثر تحریر ہے ۔ آخری سطور میں بہت ہی خوبصورت طریقے سے سمیٹا ہے بات کو !
  18. ظہیراحمدظہیر

    اصلاح فرمائیے۔ ہیں زندگی کے راز تو پوشیدہ تہِ خاک

    راحل بھائی ، پنڈورا بکس تو تب کھلے گا جب ہم کھولنا چاہیں گے۔ نہ تو میرا اس موضوع پر کسی بحث یا مزید گفتگو کا ارادہ ہے اور نہ ہی میں پبلک فورم پر اس قسم کے موضوعات پر مکالمے کا قائل ہوں ۔ میں نے تبصرہ ظاہر ہے کہ شعر کے تکنیکی پہلو پر نہیں بلکہ اس کے مضمون پر کیا ہے ۔ شعر کے مضمون یا اس میں...
  19. ظہیراحمدظہیر

    یہ ریڈیو پاکستان کراچی ہے

    ریڈیو پاکستان اور زیڈ اے بخاری کے حوالے سے کئی دلچسپ واقعات مشہور ہیں ۔ بخاری صاحب نے ایک دن ریڈیو کھولا تو کوئی گلوکار غالب کی مشہور غزل گارہا تھا ۔ اس غزل کا ایک شعر اس نے کچھ یوں ادا کیا : قید و حیات و بند و غم اصل میں دونوں ایک ہیں ۔ ۔ موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں ریڈیو پاکستان...
  20. ظہیراحمدظہیر

    سید عاطف علی بھائی کیا خیر خبر ہے۔ االلہ کریم آپ کو اور اہلِ خانہ کوبخیر و عافیت رکھے ۔ لگتا...

    سید عاطف علی بھائی کیا خیر خبر ہے۔ االلہ کریم آپ کو اور اہلِ خانہ کوبخیر و عافیت رکھے ۔ لگتا ہے خوب مزے مزے کے پکوان اڑائے جارہے ہیں کراچی میں -:)
Top