قافیے تو خیر بہت ہیں۔ تاہم وہ جو ایک طریقہ ہے نا؛ قوافی جمع کر کے مضامین سوچنا، اس میں مشق اچھی ہو جاتی ہے، شعر کم کم ہی نکلتا ہے۔ اپنے اندر سے جو چیز پھوٹتی ہے وہ گھڑنتو شعر میں نہیں ہو سکتی۔ ردیف کا آپ نے درست کہا۔ یہ خاصی پابند کر دینے والی ردیف ہے۔ تاہم اس "کسی" کے دو نمایاں پہلو ہیں: ایک کو...