نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کی ترویج بذریعہ نثر

    آپ کا سوال خاصا نصابی نوعیت کا ہے۔ مجھے جن چیزوں میں دل چسپی رہی ہے ان کی فہرست بنا دیتا ہوں: افسانہ، کہانی، تلخیص، انشائیہ، فکاہیہ، لطائف (یاد رہے کہ لطیفہ ہنسنے کی چیز نہیں، لطافت والی بات ہے، جس میں کوئی لطیف معانی ہوں)، تنقید، تقریظ، لسانیات۔ ناول معروف صنف ہے، اگر میں ایک کہانی یا کتاب کے...
  2. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کی ترویج بذریعہ نثر

    سب سے پہلے تو فکر کا اچھا ہونا ضروری ہے۔ باقی امور جزوی طور پر اوپر بیان ہو چکے، مختصراً عرض کر دوں: شائستگی اور شستگی نثر کو سجاتے ہیں۔ جملوں کو فطری انداز میں وارد ہونے دیجئے اور بعد میں ایک نظر دیکھ لیجئے کہ جملے کی غیرضروری طور پر طویل نہ ہوں (یہاں لفظ "غیرضروری" بہت اہمیت رکھتا ہے)۔ آپ کا...
  3. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کی ترویج بذریعہ نثر

    ذوقِ سلیم تو بنیاد ہے، اس کے بغیر لکھنا (نظم ونثر) تو درکنار لکھے ہوئے کو پا لینا بھی مشکل ہے۔ رہی بات معیار کی! تو صاحب، جمالیات بجائے خود ایک معیار ہے۔ اور یہاں کوئی ایسا سائنسی فارمولا نہیں بنایا جا سکتا جو معیاری اور غیرمعیاری کا تعین یا اس کی شرح مقرر کر سکے۔ میرے اور آپ کے معاشرے کی عمومی...
  4. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کی ترویج بذریعہ نثر

    ارے واہ! آپ کے قلم میں تو بہت قوت اور روانی ہے! آپ سے بات کر کے لطف آئے گا۔ اور آپ کے جواہر سے مزید شناسائی بھی ہو گی۔ ان شاء اللہ۔ خوش و خرم رہئے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    اصلاح کے متمنی اس لڑی کا مطالعہ ضرور کریں

    یہ تو بہت پرانی بحث ہے، صاحب! بہت کچھ کہا گیا! مختصر الفاظ میں یوں کہئے کہ ایک شخص کا مزاج شعر کی طرف مائل ہوتا ہے اور اس کو اوزان وغیرہ کا رسمی علم نہ ہوتے ہوئے بھی ایک طرح کا ادراک میسر ہوتا ہے اور وہ کبھی مصرعے وغیرہ جوڑے تو کسی غیر محسوس خود کار نظام کے تحت وہ جزوی یا کلی طور پر کسی نہ کسی...
  6. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    1999 میں لکھا گیا ایک تعارفی مضمون: اختر شادؔ ۔ اپنی ذات میں اک قافلہ خوش ذوق قارئین کی نذر
  7. محمد یعقوب آسی

    کل ہوا کیا کہ یوں مدہوش و پریشاں تھی رات

    یہاں جو بھی ترامیم کرنی ہیں کر لیجئے، بعد ازاں اوزان کو خود دیکھ لیجئے گا۔
  8. محمد یعقوب آسی

    کل ہوا کیا کہ یوں مدہوش و پریشاں تھی رات

    یہاں پشیمان اور پریشان کا اشکال ہو رہا ہے۔ اردو محاورے کے مطابق پشیمانی اپنے کئے پر ہوتی ہے، پریشانی میں یہ شرط نہیں ہے۔ ترستے ہی رہے، اور میں تو رہتا ہوں؟؟
  9. محمد یعقوب آسی

    کل ہوا کیا کہ یوں مدہوش و پریشاں تھی رات

    یہاں بھی افعال کے اسلوب کا فرق ہے۔ شب بھر کہا تو پھر دمکتا رہا کہئے۔ شب کو کہا تو دمک رہا تھا کہئے۔ گو کہ ۔۔ یہ اردو کا اسلوب نہیں ہے، گرچہ کہئے۔
  10. محمد یعقوب آسی

    کل ہوا کیا کہ یوں مدہوش و پریشاں تھی رات

    تسلی، یا تشفی؟ ایک شعر میں افعال کا اسلوب ایک سا ہونا چاہئے۔ گریاں تھی: اس پر توجہ فرمائیے گا۔ ایک چیز کئی بار دہرائی جا چکی کہ اپنے شعر میں اپنے قاری کو شامل کیجئے، نہیں کرنا تو قاری کو پڑھنے کی زحمت بھی نہ دیجئے۔ میں نے ایک بات اپنے لئے کہی، مجھے تو پتہ ہے میں نے کیا کہا؛ قاری کو بھی تو پتہ...
  11. محمد یعقوب آسی

    کل ہوا کیا کہ یوں مدہوش و پریشاں تھی رات

    رات کا مدہوش ہونا، استعارہ بنتا ہے، اگر بنایا جائے۔ اس شعر کے پیش منظر میں رات کا سر بہ گریباں ہونا یا پریشاں ہونا؟ معانی در بطنِ شاعر۔
  12. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کی ترویج بذریعہ نثر

    خوش رہئے، اور اس فقیر کو دعا دیجئے۔
  13. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کی ترویج بذریعہ نثر

    اسی فورم پر وقتاً فوقتاً کچھ سوال نامے جاری کئے گئے، انٹر ویو لئے گئے، ان میں بہت کام کی باتیں ہوئیں اور ایسے امور پر بھی مفید اور راہ نما آراء ملیں جو کسی بھی ادب پارے (نظم، غزل، افسانہ، کہانی، مضمون) کو نکھارے میں ممد و معاون ہو سکتے ہیں۔ ان سلسلوں سے استفادہ کیا جائے تو یہاں اسی فورم پر بہت...
  14. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کی ترویج بذریعہ نثر

    محترمہ نور سعدیہ شیخ کا پہلا شکوہ تھا کہ جی مجھے توجہ نہیں ملی۔ حالانکہ ان کو اسی فورم پر بھرپور توجہ ملی ہے؛ میں نے کچھ لنک بھی پیش کئے تھے۔ ایسے شکووں کا حاصل حصول کچھ بھی نہیں ہوتا۔ آپ سلسلہ شروع کیجئے اور جو سینئر لکھاری، ناقد، استاد (جو بھی نام اسے دے دیں) اصلاح کے عمل میں جتنا حصہ ڈال...
  15. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کی ترویج بذریعہ نثر

    خاص طور پر جناب ابن سعید کی توجہ چاہوں گا۔ آپ کی بات کے تسلسل میں میری کچھ گزارشات ہیں۔ اول: لکھاری اپنی نثری کاوش تنقید و تبصرہ کے لئے یا اصلاح کی غرض سے پیش کرے تو اس امر کا واضح طور پر اعلان کرے۔ یہ اعلان نہ ہو تو میرے جیسا شخص اصلاح یا تنقید کے لحاظ سے بات کرنے سے گریز کرتا ہے اور پسند...
  16. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کی ترویج بذریعہ نثر

    چنگے انصاری او جناب! اپنی مدد دوجیاں توں کراندے او، دوجیاں دی کیہ مدد کرو گے۔
  17. محمد یعقوب آسی

    کل ہوا کیا کہ یوں مدہوش و پریشاں تھی رات

    زبان کے مسائل پر توجہ دیجئے محترم۔
  18. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کی ترویج بذریعہ نثر

    ع: ڈھونڈنے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں ع: مقاماتِ آہ و فغان اور بھی ہیں میں نے عرض کیا تھا نا ۔۔۔ کہ اسی فورم کو گھنگالئے ذرا۔ یہی ایک سلسلہ نہیں ہے، کئی سلسلے اور بھی ہیں، ان نثر نگاروں کی انفرادی پوسٹیں اور ان پر مباحث بھی ہیں۔ مگر ان سب میں ایک مسئلہ ہے۔ بہت گھمبیر مسئلہ ۔۔۔۔ انہیں تلاش...
Top