آپ اسکول کیوں کھولنا چاہ رہے ہیں؟ (1) پیسہ کمانے کے لئے؟ (2) قومی اور ملی زندگی میں مؤثر انسان پیدا کرنے کے لئے؟ (3) اور وہ مؤثر انسان جو آپ کے ذہن میں ہے، اس کا ناک نقشہ کیا ہے؟
اگر پیسہ کمانا ہے تو یہ واقعی ایک اچھا کاروبار ہے، ہینگ پھٹکڑی لگتی ہے پر بہت زیادہ نہیں۔
قومی اور ملی زندگی میں مؤثر...