نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    گوگل ٹرانسلیٹ کی دس روزہ مہم

    میرے جیسا شخص جسے پروگرامنگ کی الف بے بھی نہیں آتی، اردو میں چلئے گزارہ کر لیتا ہے؛ وہ کیا کرے یعنی کیسے اپنا حصہ ڈالے؟
  2. محمد یعقوب آسی

    کل ہوا کیا کہ یوں مدہوش و پریشاں تھی رات

    سو جناب اول اور آخر یہ ہے کہ مطالعے کی عادت ڈالئے۔ آپ اگر اپنے لئے خود پڑھنے میں بھی بار محسوس کریں تو دوسرے کو کیا پڑی ہے کہ وہ آپ کے لئے لمبے لمبے پیراگراف لکھے۔ سوال تو ہے نا!
  3. محمد یعقوب آسی

    کل ہوا کیا کہ یوں مدہوش و پریشاں تھی رات

    پھر سوچا کیوں نہ ایف اے کا امتحان دے دیا جائے۔ کتابیں خرید کے لے آیا۔ وہاں جو بیس پچیس لوگ ملازمت کرتے تھے انہی کے گھر تھے پھر دیہات تھے اور وہ بھی خاصے دور۔ تنخواہ اتنی نہیں تھی کہ روز شہر جانے کا کرایہ بھی دے سکتا، فیس تو دور کی بات۔ کوئی چارہ نہیں تھا، خود ہی کتابوں سے سر کھپاتا رہا۔ یہاں تک...
  4. محمد یعقوب آسی

    کل ہوا کیا کہ یوں مدہوش و پریشاں تھی رات

    معروف ادیبوں کا مطالعہ کیجئے۔ اور ان کی لکھی ہوئی اردو کو اپنے لئے نمونہ بنائیے۔ پڑھنے کی عادت ڈالئے! آپ کو ایک ذاتی تجربہ بتاتا ہوں۔ میں نے دسویں کا امتحان دیا تھا جب مجھے لاہور کے مضافات میں ایک جگہ نوکری مل گئی۔ میرے پاس وقت ہوتا تھا، دن کو نہ سہی رات تو اپنی ہوتی تھی۔ میں لاہور (شہر) جاتا،...
  5. محمد یعقوب آسی

    جو گھر میں پھیلے تو اس کا حصار رکتا نہیں - غزل اصلاح کے لئے

    گستاخی معاف، ایک تلخ بات کہنے والا ہوں ۔۔ آپ کے انداز و اسالیب میں ایک عرصے کی گفتگو سے بھی کوئی قابلِ توجہ تبدیلی نہیں آئی۔ ایک شخص بار بار ایک بات کی نشان دہی کرے اور اس کا واضح اثر آپ کی (بعد میں آنے والی) کاوش میں نہ پائے تو اسے زیاں کاری کا احساس ہوتا ہے۔ الفاظ جتنے بھی شان دار اور قیمتی...
  6. محمد یعقوب آسی

    دوران چائے ایک سوال ذہن میں امڈ آیا ہے۔۔ ۔۔۔۔۔۔

    تفصیلی مطالعے اور اطلاقی مثالوں کے لئے پڑھنے کو بہت کچھ موجود ہے۔ میرا جو تھوڑا بہت کام یہاں یا ادھر ادھر پڑا ہے، اس میں ایک تو "بحرِ زمزمہ" کو دیکھ لیجئے۔ دوسرے دو آرٹیکل تھے: "اردو ماہئے کا اصل مسئلہ" اور "آسان عروض کے دس سبق"؛ ان میں چھندابندی پر مختصر مختصر کچھ نہ کچھ کہا گیا ہے تاہم اس کہے...
  7. محمد یعقوب آسی

    دوران چائے ایک سوال ذہن میں امڈ آیا ہے۔۔ ۔۔۔۔۔۔

    مختصراً عرض کئے دیتا ہوں۔ چھندا بندی میں چھند کے دو گروہ ہیں؛ ایک کو وَرَنِک چھند کہتے ہیں، دوسرے کو ماترِک چھند۔ دونوں موسیقی اور گائیکی سے پھوٹتے ہیں۔ وَرَنِک چھند کا میرا اپنا کوئی مطالعہ نہیں۔ ماترک چھند کے بنیادی خدوخال کچھ اس طرح ہیں: لگھو، لگھ: ماترا وقت کی وہ اکائی ہے جس میں ایک حرف ادا...
  8. محمد یعقوب آسی

    دوران چائے ایک سوال ذہن میں امڈ آیا ہے۔۔ ۔۔۔۔۔۔

    ایک بات ضرور ہے کہ پنجابی کی ذیلی بولیاں کہہ لیجئے یا لہجے کہہ لیجئے بہت ہیں؛ (پشاور سے دہلی تک اور کشمیر سے بہاول نگر تک؛ سارا "تخت لاہور") سو، اس مناسبت سے لفظیات میں ادائیگی کی حد تک فرق بھی ہے؛ بنیادی طور پر "چھندا بندی" کا ڈھانچہ مشترک ہے۔
  9. محمد یعقوب آسی

    دوران چائے ایک سوال ذہن میں امڈ آیا ہے۔۔ ۔۔۔۔۔۔

    جی، ہاں! بالکل ہے! پنجابی کا اپنا ایک پورا نظام ہے؛ اس کو "چھندا بندی" کہتے ہیں۔ اس پر کتابیں بھی دستیاب ہیں، کچھ خلاصے جیسی میری تحریریں بھی ادھر ادھر بکھری پڑی ہیں۔
  10. محمد یعقوب آسی

    دوران چائے ایک سوال ذہن میں امڈ آیا ہے۔۔ ۔۔۔۔۔۔

    دوران چائے ایک سوال ذہن میں امڈ آیا ہے۔۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔ چائے کی پیالی میں برپا ہونے والے طوفانوں سے سوال ہی امڈ سکتے ہیں صاحب!
  11. محمد یعقوب آسی

    مرزا عبدالقادر بیدل دہلوی

    اس گفتگو کے دوران مرزا عبدالقادر بیدل دہلوی کے فارسی اشعار کا پنجابی شعر میں ترجمہ ہو گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مرزا عبدالقادر بیدلؔ دہلوی چنین کشتہءِ حسرتِ کیستم من کہ چون آتش از سوختن زیستم من اگر فانیم چیست این شورِ ہستی وگر باقیم از چہ فانیستم من نہ شادم، نہ محزون،...
  12. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کی ترویج بذریعہ نثر

    نصابی نوعیت کی تفریق و تشخیص تو نصابی کتب سے ملے گی۔
  13. محمد یعقوب آسی

    وسطی ایشیا میں مرزا بیدل دہلوی کی تاثیر - صدرالدین عینی

    جی، یہ میں نے بھی دیکھی۔ بلکہ کسی دوست نے توجہ مبذول کرائی تھی۔ سید شہزاد ناصر
  14. محمد یعقوب آسی

    الحمد للہ۔ ہمارے راست فکر جوانوں میں یہ رجحان ترقی پا رہا ہے۔ خاص طور پر ہماری بڑھی بوڑھیوں کو...

    الحمد للہ۔ ہمارے راست فکر جوانوں میں یہ رجحان ترقی پا رہا ہے۔ خاص طور پر ہماری بڑھی بوڑھیوں کو چاہئے کہ جہیز سے انکار کے جذبے کی ہمت افزائی کریں۔
  15. محمد یعقوب آسی

    مرزا عبدالقادر بیدل دہلوی

    اقبال اور غالب دونوں نے مرزا بیدل کو "تسلیم" کیا ہے۔
  16. محمد یعقوب آسی

    وسطی ایشیا میں مرزا بیدل دہلوی کی تاثیر - صدرالدین عینی

    مرزا بیدل کی اردو شاعری انٹرنیٹ پر کہیں دستیاب ہے؟ جناب حسان خان ، جناب محمد وارث ، جناب الف عین ۔
  17. محمد یعقوب آسی

    دل بجھ گیا ہے دیکھ سرِ شام کسی کا

    آداب عرض ہے جناب الف عین ۔
  18. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی ، محفل کا ایک معتبر شاعر

    ایک گزارش؛ کہ بہت ضروری نہ ہوتی تو میں خاموش رہنا پسند کرتا۔ یہ لڑی "محمد یعقوب آسی، محفل کا ۔۔۔ ۔۔" اس کو مجھ تک اور مجھ سے متعلق گفتگو تک ہی رہنے دیجئے تو بہت نوازش۔ آپ کی نگارشات کے لئے اسی محفل میں اور بھی کئی دھاگے ہیں، نئے بنائے جا سکتے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ میں خود بھی اس پر کاربند...
  19. محمد یعقوب آسی

    اردو محفل کی ترویج بذریعہ نثر

    نثرنگار کی اپنی شخصیت، اس کی پسندیدہ لفظیات، اس کا بات سے بات نکالنے یا ملانے کا انداز؛ وغیرہ ۔۔ اس کے لئے آپ کو پڑھنا پڑے گا، کہ کون کیا ہے اور دوسروں سے کیوں کر نمایاں ہے۔ یہ ضرور ہے کہ نثر نگار اپنی علمی سطح کو چھپانا بھی چاہے تو چھپا نہیں سکتا۔
Top