نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    اے اللہ میں تجھ سےتیری نعمت کےزوال سے اورتیری عافیت اور صحت کےپلٹ جانے سے اور آپ کے اچانک عذاب...

    اے اللہ میں تجھ سےتیری نعمت کےزوال سے اورتیری عافیت اور صحت کےپلٹ جانے سے اور آپ کے اچانک عذاب سے اور تیری ہر قسم کی ناراضگی سے پناہ مانگتا ہوں۔ صحیح مسلم: 6838
  2. محمد تابش صدیقی

    اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِکَ وَفُجَائَةِ...

    اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِکَ وَفُجَائَةِ نِقْمَتِکَ وَجَمِيعِ سَخَطِکَ-
  3. محمد تابش صدیقی

    سلیم احمد غزل: شب کو یہ سلسلہ ہے برسوں سے

    شب کو یہ سلسلہ ہے برسوں سے گھر کا گھر جاگتا ہے برسوں سے جانے کیا ہے کہ اس ندی کے پار اک دیا جل رہا ہے برسوں سے چلنے والے رکے رہیں کب تک راستہ بن رہا ہے برسوں سے روز مل کر بھی کم نہیں ہوتا دل میں وہ فاصلہ ہے برسوں سے اب کے طرزِ تعلقات ہے اور یوں تو وہ آشنا ہے برسوں سے سوچ یہ ختم ہو نہ جائے...
  4. محمد تابش صدیقی

    تاسف پروفیسر منظر ایوبی انتقال فرما گئے۔

    کسی بھی گھر میں سہی روشنی تو ہے ہم سے نمودِ صبح سے پہلے تو مت بجھاؤ ہمیں إنا لله وإنا إليه راجعون ممتاز شاعر پروفیسر منظر ایوبی رات گئے اچانک حرکت قلب بند ہوجائے کے باعث انتقال فرماگئے پروفیسر منظر ایوبی 1932 میں غیر منقسم ہندوستان کے شہر بدایون (یوپی) میں پیدا ہوئے ، 1950 میں ہجرت...
  5. محمد تابش صدیقی

    کیا جسٹس عیسیٰ پاکستانی عوام کے مجرم ہیں؟

    فروغ نسیم دوبارہ وکالت سے وزارت کی طرف چھلانگ کب مار رہے ہیں؟
  6. محمد تابش صدیقی

    نظم: در مدحِ آم٭ خالد محمود

    در مدحِ آم ٭ شاہِ اودھ سے فون پر کل میں نے بات کی اسمِ گرامی شاہ کا عبد السلام ہے پوچھا کہ لکھنؤ میں ہیں؟ میں نے کہا کہ ہاں! بولے کہ یہ بتائیے کے دن قیام ہے؟ میں نے کہا کہ آج ہی آیا ہوں یا اخی! یوں تو خلوصِ شاہ میں کس کو کلام ہے لیکن یہ آنے والے سے جانے کا پوچھنا کیا اس میں کوئی راز ہے یا...
  7. محمد تابش صدیقی

    تعارف اس فورم کا مقصد!

    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ اردو محفل پر خوش آمدید۔
  8. محمد تابش صدیقی

    گرمیِ گفتار سے جب کچھ نہ حاصل ہو سکے - بے زبانی کی زباں بھی آزما کر دیکھیے ٭ مفتی تقی عثمانی

    گرمیِ گفتار سے جب کچھ نہ حاصل ہو سکے - بے زبانی کی زباں بھی آزما کر دیکھیے ٭ مفتی تقی عثمانی
  9. محمد تابش صدیقی

    غزل: مجھ سے ہٹ کر دیکھیے، مجھ کو بھلا کر دیکھیے ٭ مفتی تقی عثمانی

    مجھ سے ہٹ کر دیکھیے، مجھ کو بھلا کر دیکھیے میری الفت کا فسوں کچھ دور جا کر دیکھیے آئنے کے جھوٹ پر ہرگز نہ کیجیے اعتبار اپنے جلووں کو مری خلوت میں آ کر دیکھیے کیمیا تاثیر ہے یہ ذرّۂ ناچیز دل گر کسی کی یاد میں اس کو مٹا کر دیکھیے مرگِ کیفِ عشق ہے ہنگامۂ روزِ وصال دردِ الفت کا مزا فرقت میں جا کر...
  10. محمد تابش صدیقی

    ٹوٹتے رہنے کا منظر دیکھتا رہتا ہوں میں - موت کی لہروں پہ ہے رقصاں حبابِ زندگی ٭ نظرؔ لکھنوی

    ٹوٹتے رہنے کا منظر دیکھتا رہتا ہوں میں - موت کی لہروں پہ ہے رقصاں حبابِ زندگی ٭ نظرؔ لکھنوی
  11. محمد تابش صدیقی

    تاسف معروف اداکار ، کمپئیر ، ادیب اور شاعر طارق عزیز دنیائے فانی سے انتقال کر گئے

    طارق عزیز مرحوم کا 80، 90 کی دہائی میں نوجوانوں کو ادب کی طرف راغب کرنے اور خاص طور پر شعر و شاعری کا شغف پیدا کرنے میں بہت اہم کردار رہا۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ 90 کی دہائی میں ہم سیکنڈری سکول میں بھی اکثر اوقات کلاس کے فارغ اوقات میں 2 ٹیمز بنا کر بیت بازی کرنے بیٹھ جاتے تھے، اور مشہور شعراء کے...
  12. محمد تابش صدیقی

    غزل: فکرِ منزل سے پرے، سود و زیاں سے آگے ٭ مفتی تقی عثمانی

    فکرِ منزل سے پرے، سود و زیاں سے آگے وادیِ عشق ہے ”کیوں“ اور ”کہاں“ سے آگے عشق کے در پہ ملی راحتِ ایمان و یقیں عقل بڑھتی ہی نہ تھی وہم و گماں سے آگے درگہِ حسن میں ٹوٹے ہوئے لفظوں پہ نہ جا لطفِ اظہار ہے الفاظ و بیاں سے آگے جس جگہ فکر کی پرواز بھی دم توڑ گئی ہے ترےؐ علم کا فیضان وہاں سے آگے...
  13. محمد تابش صدیقی

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    اور یہاں لوگوں نے ویسے ہی کرونا کے مریض کو کھلانی شروع کر دینی ہے، جبکہ اس میں کرونا کا علاج نہیں، بلکہ انتہائی بیمار مریض کو بچانے میں مددگار ہے۔
  14. محمد تابش صدیقی

    تاسف معروف اداکار ، کمپئیر ، ادیب اور شاعر طارق عزیز دنیائے فانی سے انتقال کر گئے

    گیم شوز میں نہ دیکھنے والی آنکھیں رہی تھیں، نہ سننے والے کان رہ گئے تھے۔ بس اب تو صرف مانگنے والے ہاتھ ہی رہ گئے تھے۔ طارق عزیز بھی مایوس ہو کر چل دیے۔
  15. محمد تابش صدیقی

    تاسف معروف اداکار ، کمپئیر ، ادیب اور شاعر طارق عزیز دنیائے فانی سے انتقال کر گئے

    مُدّت کے بعد دیکھا عجب اُس کا حال ہے چہرے پہ گہرے غم کی لکیروں کا جال ہے میں بھی تمہارے ساتھ چلوں گا مسافرو! اِس دکھ بھرے دیار میں جینا محال ہے طارق عزیز
  16. محمد تابش صدیقی

    تاسف معروف اداکار ، کمپئیر ، ادیب اور شاعر طارق عزیز دنیائے فانی سے انتقال کر گئے

    ڈرا دین والے لوک ٭ پہلے تے دِل کھول کے زور زور دِی ہَسّے فیر اُوہ چِیکاں مار دے قبراں دے وَل نسّے ٭٭٭ طارق عزیز
  17. محمد تابش صدیقی

    الفاظ کے تلفظ کی درست ادائیگی

    اختطام تو آج پہلی دفعہ یہیں پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ ہمیشہ اختتام ہی لکھا دیکھا ہے۔
  18. محمد تابش صدیقی

    نظم: خیالی پلاؤ

    اس معاملے میں اصلاح کوئی ڈاکٹر صاحب ہی کر سکتے ہیں۔ اب ڈاکٹروں کا اپنا یہ حال ہو تو ہم سے خوش خوراک کہاں جائیں گے؟
Top