تاسف پروفیسر منظر ایوبی انتقال فرما گئے۔

کسی بھی گھر میں سہی روشنی تو ہے ہم سے
نمودِ صبح سے پہلے تو مت بجھاؤ ہمیں

إنا لله وإنا إليه راجعون
ممتاز شاعر پروفیسر منظر ایوبی رات گئے اچانک حرکت قلب بند ہوجائے کے باعث انتقال فرماگئے پروفیسر منظر ایوبی 1932 میں غیر منقسم ہندوستان کے شہر بدایون (یوپی) میں پیدا ہوئے ، 1950 میں ہجرت کرکے پاکستان چلے آئے ، 1959 میں جامعہ کراچی سے اردو میں ایم اے کیا ، 1961 میں محکمہ تعلیم سندھ میں ملازمت اختیار کی 1994 میں سینئر پروفیسر کی حیثیت سے ریٹائرمنٹ تک خدمات انجام دیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ 20 جون 2020 بعد نماز عصر جامع مسجد فاروق اعظم بلاک “کے” نارتھ ناظم آباد کراچی میں ادا کی جائے گی۔
 

جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ان کی قبر کو ٹھنڈا، روشن، ہوادار اور کشادہ کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے لیے صدقئہ جاریہ بنائے۔ آمین!
 
Top