نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    نظم: ٹوٹا ہوا تارا ٭ تابش

    سمجھ لیں ٹوٹ چکا ہے، ابھی زمین تک پہنچنے میں وقت تو لگے گا۔ :) آپ کی رائے سر آنکھوں پر۔ بجھتا ہوا پر دل نہیں مان رہا اور ابھی دل کی سن رہا ہوں۔ :)
  2. محمد تابش صدیقی

    حضرتِ عین غین قریشی ٭ احمد حاطب صدیقی

    حضرتِ عین غین قریشی تحریر: احمد حاطب صدیقی ٭ لڑکپن کا زمانہ تھا۔اب ٹھیک سے یاد نہیں، ایوب خان کا زمانہ تھا کہ یحییٰ خان کا زمانہ۔ مگر تھا ڈنڈے کا زمانہ۔وہ زمانہ، جو بعد میں آنے والے بد ترین زمانوں کے باعث اب ’’سہانا زمانہ‘‘ کہلانے لگا ہے۔ اُسی زمانے کا ذکر ہے کہ ایک روز یہ خبر ہر خاص و عام کی...
  3. محمد تابش صدیقی

    ہمیں لڑنا نہیں ہمیں ڈرنا ہے

    تحریر میں انھوں نے عنوان نہیں دیا، بات کا آغاز کیا ہے۔ آپ اسے نچلے جملے سے ملا کر پڑھیے تو آپ کو مطلب سمجھ آ جائے گا اور یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ کوما کے بعد نئی لائن شروع کرنے کا تکلف ہی کیا گیا ہے۔ بہت خوب تحریر تھوڑی سی تصحیح ہمیں لڑنا نہیں ہمیں ڈر ڈر کر رہنا ہے۔
  4. محمد تابش صدیقی

    نظم: ٹوٹا ہوا تارا ٭ تابش

    توجہ پر شکرگزار ہو عاطف بھائی۔ تمام توجہات درست ہیں۔ البتہ سبب بھی پر دل مطمئن نہیں، باقی دونوں قبول۔ :)
  5. محمد تابش صدیقی

    نظم: ٹوٹا ہوا تارا ٭ تابش

    جزاک اللہ خیر استادِ محترم
  6. محمد تابش صدیقی

    نظم: ٹوٹا ہوا تارا ٭ تابش

    ایک احساس برائے نقد و تبصرہ نظم: ٹوٹا ہوا تارا ٭ رات خاموش ہے، تاریک فضا ہے ہر سو دور افق پر کوئی تارا ہے مگر ٹوٹا ہوا دل یہ کہتا ہے اسے پاس بلا لوں اپنے اور پھر دیر تلک، دیر تلک باتیں کروں باتوں باتوں میں بکھرنے کا سبب پوچھ لوں میں شاید اس دل کے بکھرنے کا سبب مل جائے یا ہمیں غم سے بہلنے کا سبب...
  7. محمد تابش صدیقی

    غزل: مری غزل میں اب نہ وہ غزال ہو، تو معذرت ٭ احمد حاطب صدیقی

    مری غزل میں اب نہ وہ غزال ہو، تو معذرت شبیہ و عکس، نے کوئی مثال ہو، تو معذرت کلامِ شوخ کا سبب تو اک نگاہِ شوخ تھی دمِ سخن اب آنکھ میں ملال ہو، تو معذرت وہی جمالِ ہم نشیں، رہا ہمیشہ دل نشیں بس، اور کوئی صاحبِ جمال ہو ، تو معذرت مرے خیال میں تو حُسن صرف اک خیال ہے پہ حُسن کا کچھ اور ہی خیال ہو،...
  8. محمد تابش صدیقی

    ابن انشا طویل نظم: دیوارِ گریہ

    شاعری کے زمرہ میں خوش آمدید۔ نظم کا ایک ماحول ہوتا ہے، اسے اسی ماحول میں رہ کر پڑھا اور سمجھا جاتا ہے۔ :)
  9. محمد تابش صدیقی

    ابن انشا طویل نظم: دیوارِ گریہ

    طویل نظم: دیوارِ گریہ ٭ ایک دیوار گریہ بناؤ کہیں یا وہ دیوار گریہ ہی لاؤ یہیں اب جو اس پار بیت المقدس میں ہے تاکہ اس سے لپٹ اردن و مصر کے، شام کے ان شہیدوں کو یکبار روئیں ان کے زخموں کو اشکوں سے دھوئیں وہ جو غازہ میں لڑ کر وه جو سینائی کے دشت میں بے اماں وحشی دشمن کی توپوں کا ایندھن بنے جن پہ...
  10. محمد تابش صدیقی

    اقبال (مستری) کا کلام

    جبکہ پوسٹ کی گئی نظم اسد بھائی کی غزل سے مختلف ہے
  11. محمد تابش صدیقی

    اقبال (مستری) کا کلام

    اور اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ جب آپ گوگل پر سرچ کرتے ہیں تو آپ کو یہ لڑی ملتی ہے۔ :)
  12. محمد تابش صدیقی

    اقبال (مستری) کا کلام

    عمران خان نے محفلین شاعر سید اسد معروف بھائی کو بھی مشہور کر دیا ہے۔
  13. محمد تابش صدیقی

    اقبال (مستری) کا کلام

    ‏لوگ خان صاحب کی دور اندیشی کو نہیں سمجھتے۔ ہم لوگوں کو سمجھا سمجھا کر نہیں تھکتے تھے کہ یہ اقبالؒ کا کلام نہیں ہے۔ خان صاحب نے ایک بار شیئر کر کے پوری قوم کو بتا دیا۔ میں تو کہتا ہوں کہ خان صاحب باری باری وہ تمام اشعار شیئر کریں، جو اقبالؒ سے منسوب ہیں۔ سیلوٹ ٹو یو خان صاحب ‎
  14. محمد تابش صدیقی

    حکمت اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ: فوز المبین در رد حرکت زمین ایک سیاسی کتاب ہے نہ کہ مذہبی یا سائنسی

    ایک برادرانہ مشورہ ہے۔ زیادہ سوچنا اور گمان کرنا صحت اور عاقبت دونوں کے لیے مضر ثابت ہو سکتا ہے۔ :)
  15. محمد تابش صدیقی

    غزل: کبھی مایوس پہ رحمت کی گھٹا ہو جانا ٭ ملک نصر اللہ خان عزیزؔ

    کبھی مایوس پہ رحمت کی گھٹا ہو جانا بہرِ عشّاق کبھی برق ادا ہو جانا کبھی اظہارِ تنفّر کو جدا ہو جانا کبھی افراطِ توجہ سے فدا ہو جانا یہ تلوّن بھی عجب روح فزا ہے اے دوست! کبھی بے پردہ، کبھی جانِ حیا ہو جانا اس کی محرومیِ قسمت کا ہے کیا اندازہ جس کی تقدیر میں ہو تجھ سے جدا ہو جانا میری دانست...
  16. محمد تابش صدیقی

    خود نمائی اور خود ستائی میں فرق

    مختصر الفاظ میں تو یہ نیت پر منحصر ہے۔ کہ وہ اظہار کیوں کر رہا ہے۔ کسی عمل کی ترغیب کے لیے، یا اس پر واہ واہ چاہنے کے لیے؟ اور بلاشبہ اس نیت کا انسان کو خود معلوم ہوتا ہے یا رب کو۔ :) جہاں تک میرا علم ہے، اس کے مطابق تو بنیادی طور پر خود ستائشی پسندیدہ عمل نہیں ہے۔ اس کے مقابلے میں تواضع اور...
  17. محمد تابش صدیقی

    خود نمائی اور خود ستائی میں فرق

    سوال تو اساتذہ سے ہے، لیکن پھر بھی جتنا فرق میں جانتا ہوں وہ بتا رہا ہوں۔ خود نمائی دکھاوے کو کہتے ہیں کہ لوگوں کو دکھا دکھا کر اچھا کام کیا جائے تاکہ لوگ تعریف کریں۔ اور خود ستائی اپنی تعریف خود کرنے کو کہتے ہیں۔
  18. محمد تابش صدیقی

    نصف صدی بعد لائبریری کو کتاب واپس کرنے والی خاتون کا نام گنیز بک میں درج

    اسلام آباد جیسے شہر میں بیس سالوں میں لوگ اتنے محلے بدل لیتے ہیں کہ رابطہ قائم رکھنا بھی مشکل ہے۔ :)
  19. محمد تابش صدیقی

    نصف صدی بعد لائبریری کو کتاب واپس کرنے والی خاتون کا نام گنیز بک میں درج

    کتنے ہی نام ذہن میں آ گئے جنھیں ہمارے گھر سے کتابیں لے کر گئے ہوئے بیس، پچیس سال سے اوپر ہو گئے ہیں۔ اب کہاں کہاں ہوں گے۔ اور پھر ابو نے ہم بھائیوں کے دوستوں کو کتاب دینے پر پابندی لگا دی تھی۔ :)
Top