نتائج تلاش

  1. عاطف ملک

    غالب سے معذرت: ابنِ عاطف ہوا کرے کوئی

    ویسے تو یہ غزل ناقابلِ اصلاح ہے،لیکن اساتذہ اور محفلین سے درخواست ہے کہ اس کی بہتری کیلیے قیمتی رائے سے نوازیں۔ لیکن اس سے قبل اس دعا پر آمین بھی کہہ دیجیے گا:p ابنِ عاطف ہوا کرے کوئی مجھ کو "ابا" کہا کرے کوئی گھر سے جب جاؤں کام پر باہر یاد مجھ کو کیا کرے کوئی لوٹ کر جب میں آؤں واپس گھر...
  2. عاطف ملک

    پیروڈی: تشنگی بھی سراب ہے شاید

    ہمارے بہت ہی پیارے بھائی محمداحمد کی ایک انتہائی خوبصورت غزل پر ،جو کہ میری پسندیدہ غزلوں میں سے ایک ہے، طبع آزمائی کی ہے۔ محفلین کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ میرا بھیجا خراب ہے شاید یا خمارِ شراب ہے شاید چہرہ میرا ہے اور "چپیڑ" اس کی اک بھیانک سا خواب ہے شاید آہ کتوں کی لگ گئی...
  3. عاطف ملک

    برائے تنقیدو تبصرہ: شوق وہ ہے کہ انتہا بھی نہیں

    شوق وہ ہے کہ انتہا بھی نہیں درد ایسا ہے، کچھ دوا بھی نہیں دم نکل جائے اتنا دم ہی کہاں! اس پہ جینے کا آسرا بھی نہیں یک بہ یک وار دوستوں کے سہے ایسا باظرف تھا، مڑا بھی نہیں ڈال رکھا ہے مجھ کو الجھن میں مانتا بھی نہیں، خفا بھی نہیں داد خواہی کی کیسے ہو امید اس نے جب مدعا سنا بھی نہیں وہ ستمگر...
  4. عاطف ملک

    محاضراتِ قرآنی:قرآن مجید کا صوتی نظام اور ردھم

    قران مجید کا صوتی نظام اور ردھم قرآن کریم ایک ایسی نثر پر مشتمل ہے جس میں شعر کے قواعد و ضوابط ملحوظ نہ ہونے کے باوجود ایک ایسا لذیذ اور شیریں آہنگ پایا جاتا ہے، جو شعر سے کہیں زیادہ حلاوت اور لطافت کا حامل ہے۔ اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ انسان کا جمالیاتی ذوق نظم اور شعر میں ایک ایسی لذت اور...
  5. عاطف ملک

    اقبال سے معذرت:دیارِ نقل میں اپنا مقام پیدا کر

    میٹرک یا شاید انٹر میں لکھی گئی یہ کاوش چند تبدیلیوں کے ساتھ پیشِ نظر ہے۔ (اقبال سے معذرت) دیارِ نقل میں اپنا مقام پیدا کر تو میری قوم میں ذہنی غلام پیدا کر تجھے قسم ہے جو رشوت کا تو نے سوچا بھی! سفارشوں سے ہی رزقِ حرام پیدا کر تُو اپنی روح کو خود ہی سلا دے موت کی نیند شعورِ نفس کی مرگِ دوام...
  6. عاطف ملک

    اس کی تجلیات کا مظہر بنا ہوں میں

    اس کی تجلیات کا مظہر بنا ہوں میں گو عینِ حق نہیں ہوں مگر حق نما ہوں میں پھرتا ہوں در بدر کہ اسے ڈھونڈتا ہوں میں دکھلا دے کوئی راہ کہ بھٹکا ہوا ہوں میں جس سمت جاؤں اس کے ہی جلوے ہیں جابجا دیکھوں جدھر بھی صرف "اسے" دیکھتا ہوں میں گونجی تھی جس کی عالمِ لاہُوت میں صدا وہ بازگشتِ "صبحِ اَلَسْت و...
  7. عاطف ملک

    برائے اصلاح: خوشی کی آرزو میں زندگی بھر غم کمائے ہیں

    غزل خوشی کی آرزو میں زندگی بھر غم کمائے ہیں تِرا دل جیتنے نکلے تھے خود کو ہار آئے ہیں چرانا چاہتا تھا زندگی سے جس کی سارے غم اسی نے زندگی بھر خون کے آنسو رلائے ہیں اسی کا ذکر ہے پنہاں،ہر اک تحریر میں میری ردیفیں قافیے سارے، اسی خاطر سجائے ہیں کوئی سمجھائے بُلبُل کو, چمن سے فاصلہ رکھے گُلُوں...
  8. عاطف ملک

    ہو نہ جائے یوں زمانے بھر میں رسوائی، نہ کر

    غزل ہو نہ جائے یوں زمانے بھر میں رسوائی، نہ کر بہنیں منہ بولی بھلے کر لے، مگر بھائی نہ کر مہ جبینیں دیکھ کر کالج کی یوں "شوہدا" نہ ہو رد یوں پیغامِ نکاحِ دخترِ تائی نہ کر ہاں وہی کالی سی،چپٹی ناک، موٹی، چھوٹا قد اس کے گھر بھی بج گئی شادی کی شہنائی! نہ کر! بول تُو اظہارِ حیرت کیلیے جامع سا...
  9. عاطف ملک

    "آسماں یہ سرخ کیوں ہے؟"

    دوستو مجھ کو بتاؤ! آسماں یہ سرخ کیوں ہے؟ کیا کسی بستی میں بہتا خون بادل بن گیا ہے؟ کیا کوئی طاقت کے،قوت کے نشے میں چور ہو کر پھر سے معصومین کے خوں سے نہانا چاہتا ہے؟ وجہ شاید اور کچھ ہے! سعی کرتا ہوں کہ میں اس کا سبب تم کو بتاؤں! درحقیقت بات یہ ہے آسماں تو سرخ بالکل بھی نہیں ہے۔ آسماں تو ہے وہی...
  10. عاطف ملک

    لڑکے۔۔۔۔۔۔۔از گلِ نوخیز اختر

    لڑکے لڑکے مختلف اقسام کے ہوتے ہیں : ٹیکنیکل لڑکے شریف لڑکے الیکٹرانک لڑکے بیٹری والے لڑکے ریموٹ کنٹرول لڑکے بم لڑکے اور سی این جی لڑکے آئیے باری باری ان تمام اقسام کا جائزہ لیتے ہیں !!! ٹیکنیکل لڑکے یہ وہ لڑکے ہیں جو ہر بات کا ٹیکنیکل حل تلاش کرتے ہیں،۔ میں نے ایک ٹیکنیکل لڑکے سے پو چھا کہ بال...
  11. عاطف ملک

    فاعلاتن مفاعلن فعلن: عشق کو ڈھونگ جاننے والو

    اساتذہ کرام اور تمام محفلین کی خدمت میں تنقیدی و اصلاحی آراء اور تبصروں کی امید دل میں لیے کچھ اشعار پیش کر رہا ہوں درد کا دل کے باب میں ملنا تشنگی کا سراب میں ملنا ان کا اک داستانِ عشق کی مثل زندگی کی کتاب میں ملنا نیند آنکھوں سے چھین کر میری مجھ سے ہر رات خواب میں ملنا دل کا ہم سے ہی روٹھ...
  12. عاطف ملک

    جگر کیا چیز تھی، کیا چیز تھی ظالم کی نظر بھی

    جگر سے منسوب کی گئی یہ غزل سوشل میڈیا پر پڑھی ہے۔ شعر اچھے لگے سو شریکِ محفل کر رہا ہوں۔ جناب محمد وارث سے گذارش ہے کہ تصدیق کر لیں۔ غزل کیا چیز تھی، کیا چیز تھی ظالم کی نظر بھی اُف کر کے وہیں بیٹھ گیا دردِ جگر بھی ہوتی ہی نہیں کم شبِ فرقت کی سیاہی رخصت ہوئی کیا شام کے ہمراہ سحر بھی؟ یہ مجرمِ...
  13. عاطف ملک

    مزاحیہ اشعار برائے پوسٹ مارٹم

    پچھلے سال طرحِ مصرع "مرے مکان سے دریا دکھائی دیتا ہے" پر یہ غزل لکھی تھی۔ آج فیس بک کی یاد دہانی پر دیکھی اور خوش قسمتی سی محترم ظہیر احمد ظہیر بھی آن لائن ہیں تو استادِ محترم ظہیراحمدظہیر صاحب کی خدمت میں پوسٹ مارٹم کیلیے پیش کر رہا ہوں کہ اشعار میں میڈیکل ٹرمز کی اصلاح ان سے بہتر شاید ہی کوئی...
  14. عاطف ملک

    پیروڈی:اصلاح کے لیے

    چاند دیکھا نہ چاندنی دیکھی جب سے "بُوتھی" جناب کی دیکھی حیدر آبادی ہمسفر مانگا کب کوئی لڑکی تونسوی دیکھی وہ بھی GF سے گپ لگاتا ہے "میں نے بستر میں روشنی دیکھی" فاؤنڈیشن، اور آئی شیڈو کے بعد تیرے چہرے پہ تازگی دیکھی اس نے دیکھا تھا easy load کا source "میں نے تو اس کی سادگی دیکھی" ہو کے شادی...
  15. عاطف ملک

    دید کی راحت سے لے کر ہجر کے آزار تک

    غزل دید کی راحت سے لے کر ہجر کے آزار تک کیا تھا میں؟ اور کیا ہوا؟ مدہوش سے بیدار تک گلشنِ دیدار، دشتِ شوق، دریائے فراق نارسائی کا سفر ہے سود کی منجدھار تک بس مری تسخیر ہی درکار تھی، الفت نہ تھی داستاں چلتی رہی میرے لبِ اظہار تک جاں نثارانِ تو خستہ حال و رسوائے جہاں اور کرم محدود تیرا کوچہِ...
  16. عاطف ملک

    برائے اصلاح: دید کی راحت سے لے کر ہجر کے آزار تک

    اپنے روایتی اندازسے ہٹ کر کچھ تراکیب کے استعمال کی کوشش کی ہے ان اشعار میں۔ اساتذہ کرام بالخصوص محترم الف عین اور تمام محفلین سے تنقیدی اور اصلاحی آراء درکار ہیں۔ غزل دید کی راحت سے لے کر ہجر کے آزار تک کیا تھا میں؟ اور کیا ہوا؟ مدہوش سے بیدار تک گلشنِ دیدار، دشتِ شوق، دریائے فراق عشقِ جولاں...
  17. عاطف ملک

    تری آنکھوں میں من چاہا نظارا بن کے پھیلوں گا

    مزاح لکھنے کی کوشش میں چند اشعار لکھے ہیں۔ محفلین کی خدمت میں ارسال کر رہا ہوں۔ تمام محفلین کی تنقیدی اور اصلاحی رائے درکار ہے۔ تری آنکھوں میں من چاہا نظارا بن کے پھیلوں گا میں شاپر سا سہی، پھر بھی غبارا بن کے پھیلوں گا خزانہ گر مجھے مل جائے تیری مسکراہٹ کا معیشت پر یہودی کا اجارہ بن کے...
  18. عاطف ملک

    فیس بک کی لڑکیاں۔۔۔۔۔۔۔۔از گلِ نوخیز اختر

    آج تک یہی طعنہ سنتے آئے ہیں کہ فیس بک پر لڑکے جعلی ناموں سے لڑکیاں بن کر اکاؤنٹ کھول لیتے ہیں حالانکہ یہ شرح لڑکیوں میں بھی کم نہیں‘ یہ الگ بات ہے کہ اِن کا طریقہ واردات ذرا مختلف ہوتا ہے۔ اگر آپ لڑکے ہیں اور آپ کو کسی انجان لڑکی کی طرف سے فیس بک پر فرینڈ ریکوئسٹ آئی ہے تو یقینا آپ خوشی سے ڈیڑھ...
  19. عاطف ملک

    برائے تنقید و اصلاح: پھر چمن میں کہیں کوئی کلی مسکائی ہے

    استاد محترم الف عین ، دیگر اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں چند اشعار بہ نیتِ اصلاح پیش ہیں۔ غزل پھر چمن میں کہیں کوئی کلی مسکائی ہے اور خوشبو سی مہکتی تری یاد آئی ہے ہجر کے درد نے لی قلب میں انگڑائی ہے ضبط ٹوٹا ہے تو یہ آنکھ بھی بھر آئی ہے ماسوا تیرے یہاں پر نہیں میرا کوئی اجنبی لوگ ہیں،...
  20. عاطف ملک

    برائے اصلاح: مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن

    استادِ محترم جناب الف عین ،دیگر اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں چند اشعار اصلاح کی نیت سے پیش کر رہا ہوں۔ نظم نگاہوں میں مری کیسا یہ لرزہ خیز منظر ہے سکوں عنقا ہوا ہے اور حالت دل کی ابتر ہے شکستہ سی گلی ہے، گھر بھی کچھ مسمار دیکھے ہیں کہ جیسے عہدِ رفتہ کے کوئی آثار دیکھے ہیں کھڑا ہوں میں...
Top