ہو نہ جائے یوں زمانے بھر میں رسوائی، نہ کر

عاطف ملک

محفلین
غزل

ہو نہ جائے یوں زمانے بھر میں رسوائی، نہ کر
بہنیں منہ بولی بھلے کر لے، مگر بھائی نہ کر

مہ جبینیں دیکھ کر کالج کی یوں "شوہدا" نہ ہو
رد یوں پیغامِ نکاحِ دخترِ تائی نہ کر

ہاں وہی کالی سی،چپٹی ناک، موٹی، چھوٹا قد
اس کے گھر بھی بج گئی شادی کی شہنائی! نہ کر!

بول تُو اظہارِ حیرت کیلیے جامع سا "ہیں؟؟؟"
واٹ، رئیلی، ڈونٹ سے دیٹ پلیز، اوہ مائی نہ کر

اس کے والد کو رِجھانے کیلیے اشعار لکھ
"خامہ فرسائی کی خاطر خامہ فرسائی نہ کر"

شعر کے پردے میں اک پیغام ہے اس کو سمجھ
دعوتِ فکر و عمل میں حاشیہ آرائی نہ کر
انگریزی مصرع:what....really....don't say that please.......Oh My.....

ٹیگ نامہ:
محمد خلیل الرحمٰن
محمد تابش صدیقی
امجد علی راجا
کاشف اسرار احمد

محمداحمد
محمد ریحان قریشی
 
محمد وارث

لائبریرین
خوب!
آپ کا پیروڈی لکھنے کا ہنر لاجواب ہے۔

یہ مصرع کچھ مزیدار نہیں لگا۔ جناب محمد وارث نے لکھا تھا کہ الفِ وصل سے پہلے حرفِ علت نہیں آنا چاہیے کیا ہائے ہنوز پر بھی یہی اصول لاگو ہوگا؟
میرے خیال میں تو ایسا ہی ہونا چاہیے قریشی صاحب، یعنی الف کا وصال حروفِ علت یا ہائے ہوز سے نہیں کروانا چاہیے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
:D:D:D

واہ واہ !کیا کہنے!

اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے ہاں شعر برائے شعر نہیں ہوتا بلکہ ہر ہر شعر میں معنی کے جہان آباد ہوتے ہیں یعنی شعر کے آئنے میں پس منظر کی جھلکیاں بھی صاف نظر آتی ہیں۔

ماشاءاللہ۔

مزاحیہ کلام خوب کہنے لگے ہیں آپ۔

خاکسار کی جانب سے داد و مبارکباد قبول کیجے۔
 
عاطف ملک

محفلین
نوازش عدنان بھائی!
خوب!
آپ کا پیروڈی لکھنے کا ہنر لاجواب ہے۔
شکریہ ریحان بھائی۔۔۔۔۔بس اللہ کا کرم ہے کہ لکھ لیتا ہوں:)
نہ کر بھائی عاطف ملک نہ کر
اب تو کر دیا :p

نوازش :)
:D:D:D

واہ واہ !کیا کہنے!

اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے ہاں شعر برائے شعر نہیں ہوتا بلکہ ہر ہر شعر میں معنی کے جہان آباد ہوتے ہیں یعنی شعر کے آئنے میں پس منظر کی جھلکیاں بھی صاف نظر آتی ہیں۔

ماشاءاللہ۔

مزاحیہ کلام خوب کہنے لگے ہیں آپ۔
جی، حتی الامکان کوشش یہی ہوتی ہے کہ شعر برائے شعر نہ ہو اور قاری کو کچھ سوچنے پر اکسائے۔
اللہ کے فضل و کرم اور آپ جیسے کہنہ مشق شعراء اور اساتذہِ سخن کی صحبت اور شفقت کی بدولت ہی اس مقام تک پہنچا ہوں۔
داد کیلیے بہت بہت شکریہ۔
خاکسار کی جانب سے داد و مبارکباد قبول کیجے۔
ایسے کیسے؟؟؟؟ آپ خاکسار (عابد علی خاکسار) سے کہیں کہ اگر داد دینی ہے تو خود دیں۔
یہ کسی کی معرفت بھجوائی گئی داد مجھے قبول نہیں :sneaky:;):p
:rollingonthefloor:
زبردست اور لاجواب ۔۔۔
آپ نے ہی بگاڑا ہے مجھے :p:LOL:
شکریہ :in-love:
یہ مصرع کچھ مزیدار نہیں لگا۔ جناب محمد وارث نے لکھا تھا کہ الفِ وصل سے پہلے حرفِ علت نہیں آنا چاہیے کیا ہائے ہنوز پر بھی یہی اصول لاگو ہوگا؟
میرے خیال میں تو ایسا ہی ہونا چاہیے قریشی صاحب، یعنی الف کا وصال حروفِ علت یا ہائے ہوز سے نہیں کروانا چاہیے۔
متبادل کے طور پر "جملہ آرائی " استعمال ہو سکتا ہے؟؟؟

ورنہ متبادل مصرعے۔۔۔۔۔
شعر کے پردے میں اک پیغام ہے اس کو سمجھ
دعوتِ فکر و عمل میں فرقہ آرائی نہ کر
یا
شعر کے پردے میں اک پیغام ہے اس کو سمجھ
دعوتِ فکر و عمل سے جنگ /رزم آرائی نہ کر
 
Top