تری آنکھوں میں من چاہا نظارا بن کے پھیلوں گا

عاطف ملک

محفلین
مزاح لکھنے کی کوشش میں چند اشعار لکھے ہیں۔
محفلین کی خدمت میں ارسال کر رہا ہوں۔
تمام محفلین کی تنقیدی اور اصلاحی رائے درکار ہے۔

میں شاپر سا سہی، پھر بھی غبارا بن کے پھیلوں گا

خزانہ گر مجھے مل جائے تیری مسکراہٹ کا
معیشت پر یہودی کا اجارہ بن کے پھیلوں گا

کبھی قسمت سے جو مجھ پر کرم تیرا برس جائے
تو دیوارِ وفا پر کچا گارا بن کے پھیلوں گا

تمہارے عشق کی شدت بدل دے گی مجھے ایسے
کہ مقیاس الحرارت والا پارا بن کے پھیلوں گا

مجھے ان جھیل سی آنکھوں میں اپنی ڈوب جانے دو
بھگو کر دودھ میں رکھا چھوہارا بن کے پھیلوں گا

یقین آ جائے جو مجھ کو وصالِ یار کا عاطف
سیہ روزن سے پہلے کا ستارہ بن کے پھیلوں گا
 
کمال ای کر دتا اے جناب ۔ بہترین تے لاجواب

:rollingonthefloor:

:thinking: مجھے کیوں لگ رہا ہے کہ آپ اپنا فیس بُک سٹیٹس بدلنے کے چکر میں ہیں ۔:lol:
 
تعریف کیلیے شکریہ!
اللہ رے آپ کی خوش فہمیاں :p
ہمیں بھی خوش فہمی میں مبتلا کر دیا
بہت بہت شکریہ :)
زبر دست جناب۔
منفرد اور مشکل ردیف خوب نبھائی ہے۔
پھیلنے کی آپ کو ویسے بھی کافی ضرورت ہے۔
بہت نوازش تابش بھائی!
آپ کی ہدایت پر غور کرتا ہوں :)
واہ بھئی بہت خوب۔زبردست۔:party::party::party::party:
بہت نوازش عدنان بھائی!
آپ تمام احباب کی تعریف سے ہی مزید لکھنے کا حوصلہ ہوتا ہے۔
اپنے تبصروں سے نوازتے رہا کریں :)
 
سین خے

محفلین

تری آنکھوں میں من چاہا نظارا بن کے پھیلوں گا
میں شاپر سا سہی، پھر بھی غبارا بن کے پھیلوں گا

کبھی قسمت سے جو مجھ پر کرم تیرا برس جائے
تو دیوارِ وفا پر کچا گارا بن کے پھیلوں گا

مجھے ان جھیل سی آنکھوں میں اپنی ڈوب جانے دو
بھگو کر دودھ میں رکھا چھوہارا بن کے پھیلوں گا

واہ!!!! بہت ہی خوب!!! (y)(y)(y)
 
محمدظہیر

محفلین
مزاح لکھنے کی کوشش میں چند اشعار لکھے ہیں۔
محفلین کی خدمت میں ارسال کر رہا ہوں۔
تمام محفلین کی تنقیدی اور اصلاحی رائے درکار ہے۔

تری آنکھوں میں من چاہا نظارا بن کے پھیلوں گا
میں شاپر سا سہی، پھر بھی غبارا بن کے پھیلوں گا

خزانہ گر مجھے مل جائے تیری مسکراہٹ کا
معیشت پر یہودی کا اجارہ بن کے پھیلوں گا

کبھی قسمت سے جو مجھ پر کرم تیرا برس جائے
تو دیوارِ وفا پر کچا گارا بن کے پھیلوں گا

تمہارے عشق کی شدت بدل دے گی مجھے ایسے
کہ مقیاس الحرارت والا پارا بن کے پھیلوں گا

مجھے ان جھیل سی آنکھوں میں اپنی ڈوب جانے دو
بھگو کر دودھ میں رکھا چھوہارا بن کے پھیلوں گا

یقین آ جائے جو مجھ کو وصالِ یار کا عاطف
سیہ روزن سے پہلے کا ستارہ بن کے پھیلوں گا
واہ بہت خوب۔ گو کہ میں مکمل کلام سمجھنے سے قاصر ہوں لیکن حسن زن ہے کہ مزاحیہ کلام ہوگا:)
 
عاطف ملک

محفلین
واہ بہت خوب۔ گو کہ میں مکمل کلام سمجھنے سے قاصر ہوں لیکن حسن زن ہے کہ مزاحیہ کلام ہوگا:)
آپ کے حسنِ زن کو دیکھ کر خوشی ہوئی :p

حسن زن تو عام ہے حسن ظن کے بارے سنتے آئے ہیں دیکھنے کی خواہش ہے
"وچلی گل" کے دور میں بھی حسنِ ظن دیکھنے کی خواہش؟؟؟
ماشااللہ:)
 
Top