پیروڈی:اصلاح کے لیے

عاطف ملک

محفلین
چاند دیکھا نہ چاندنی دیکھی
جب سے "بُوتھی" جناب کی دیکھی

حیدر آبادی ہمسفر مانگا
کب کوئی لڑکی تونسوی دیکھی


وہ بھی GF سے گپ لگاتا ہے
"میں نے بستر میں روشنی دیکھی"

فاؤنڈیشن، اور آئی شیڈو کے بعد
تیرے چہرے پہ تازگی دیکھی

اس نے دیکھا تھا easy load کا source
"میں نے تو اس کی سادگی دیکھی"

ہو کے شادی کے بعد "کتیوں کُتی"
اس کی آنکھوں میں آ گہی دیکھی

عین سا سادہ لوح ملا نہ کوئی
نہ کوئی تجھ سی سر پھِری دیکھی

نوٹ: تابش بھائی۔۔۔۔۔"تُک بندیاں" انہیں کہتے ہیں :p
اپنے اشعار پہ ظلم مت ڈھایا کریں:):in-love:
 
آخری تدوین:
وہ بھی GF سے گپ لگاتا ہے
میں نے بستر میں روشنی دیکھی

اس نے دیکھا تھا easy load کا source
"میں نے بس اس کی سادگی دیکھی"
ڈاکٹرعامر شہزاد صاحب، ایزی لوڈ والی صبا یاد آئی؟
کسی کسی کے پاس بلیک بیری ہوتا ہے
اور ڈاکٹر ہی ڈاکٹر کا بیری ہوتا ہے
عاطف بھائی اینوں کہندے نے تکککک بندی۔
 
معذرت خواہ ہوں لیکن میں اس کی ذو معنیت ابھی تک نہیں سمجھا، بس کچھ رنگ اکھٹے کر دیے خواہ مخواہ۔
میں نے اتنی مشکل سے کامیڈی کرنے کی کوشش کی تھی آپ نے اتنا سنجیدہ جواب دے کر سارے کیے کرائے پر پانی پھیر دیا، فقط مسکرا دیتے بڑے بھائی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میں نے اتنی مشکل سے کامیڈی کرنے کی کوشش کی تھی آپ نے اتنا سنجیدہ جواب دے کر سارے کیے کرائے پر پانی پھیر دیا، فقط مسکرا دیتے بڑے بھائی۔
ارے قبلہ کچھ باتیں کھولنے کی نہیں ہوتیں، میں سمجھ گیا تھا کہ آپ سمجھ گئے ہیں لیکن دوسروں کے لیے پھر "حفاظتی" مراسلہ ضروری تھا :)
 

عاطف ملک

محفلین
ڈاکٹرعامر شہزاد صاحب، ایزی لوڈ والی صبا یاد آئی؟
کسی کسی کے پاس بلیک بیری ہوتا ہے
اور ڈاکٹر ہی ڈاکٹر کا بیری ہوتا ہے
عاطف بھائی اینوں کہندے نے تکککک بندی۔
واہ! کیا خوب تکککک "بندی" ہے :ROFLMAO:
زبردست
مجموعی طور پہ لاجواب اور بے مثال ۔
اب اس سے زیادہ لفظ نہیں ہیں کہنے کو ۔
نوازش ہے آپ کی عامر بھائی کہ اس قابل سمجھا ان اشعار کو۔
نیلا پیلا سا ہو گیا عاشق
جب سے اُس نے ہری بھری دیکھی
:)
:eek::eek::eek:
جُوتے کھا کر کہے وہ بسم اللہ
شوہروں کی یہ بے بسی دیکھی؟
:unsure::unsure::unsure:
ڈاکٹر عین کا ہے سارا کمال
پھڑک اُٹھا جو یہ لڑی دیکھی

شکریہ ڈاکٹر عاطف ملک صاحب :)
محترم، اسی بہانے آپ کا تازہ کلام ہی مل گیا پڑھنے کو :LOL::LOL::LOL:
Feeling Honoured
 

عاطف ملک

محفلین
لاجواب پرمزاح غزل۔زبردست
محبتیں آپ کی۔۔۔۔۔اور لاجواب تو وہ اشعار ہیں جو ہمارے محترم دوستوں نے تبصروں میں ارسال کیے ہیں۔
بہت خوب جناب

زخمِ دل ہو گئے ہرے سب کے
جب سے عاطف کی پیروڈی دیکھی
بس یہی کام رہ گیا ہے میرا۔۔۔۔۔:p:p:p
جس جگہ زخم ہو اس جگہ لگا کر چیرا
جو تڑپتا ہے اسے اور بھی تڑپائیں گے

بہت نوازش تابش بھائی!
عاطف ملک بھائی، یہ پیروڈی کی اصلاح کرنی تھی یا پیروڈی کی پیروڈی؟
اب سمجھ نہیں آرہا کہ ڈاکٹر کا کلام کون سا ہے اور مریضوں کا کون سا؟
بھیا یہاں "وائلڈ کارڈ انٹری" ہے.
جس کا جو دل چاہے،کہہ اور پڑھ سکتا ہے۔
محفل کے ضابطہِ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے;)
جی، آپ نے درست کہا. یہاں محفل پر جس پائے کے کلام کو تک بندی کہا جاتا ہے، اس حساب سے مجھے کچھ اور کہنا چاہیے. :)
ہائے۔۔۔۔۔آپ کسرِ نفسی میں ہی مقابلہ کرنے پہ تل گئے ہیں۔
اور ایک ہم ہیں کہ بے خطر "آتشِ اصلاح" میں کود پڑتے ہیں :LOL:
بلکہ تمام "آتشوں اوتشوں" میں اچھل کود کرتے رہتے ہیں :p
 
Top