نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    افتخار عارف گلی کوچوں میں ہنگامہ بپا کرنا پڑے گا

    سیما آپا ، آپ نے ایک مرتبہ اپنے والد کی کتابوں کا ذکر کیا تھا ۔ مجھے تجسس رہا کہ آپ نے ان کتابوں کا کیا کیا ۔ اگر مناسب سمجھیں تو کبھی تفصیل بتائیے گا ۔ ان کے ذخیرے میں اگر کوئی نایاب کتاب یا کتب ہوں تو ان کا بھی ذکر لکھئے گا ۔ :)
  2. ظہیراحمدظہیر

    بے وفا ایک اور زخم کئی ؟! ہمم ۔ ہم نہیں مانتے ۔ گنتی دوبارہ کروائی جائے ۔

    بے وفا ایک اور زخم کئی ؟! ہمم ۔ ہم نہیں مانتے ۔ گنتی دوبارہ کروائی جائے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    گرنے لگا ہوں ٹوٹ کے شاخِ امید سے * سندھڑی کے انتظار میں اب پک گیا ہوں میں

    گرنے لگا ہوں ٹوٹ کے شاخِ امید سے * سندھڑی کے انتظار میں اب پک گیا ہوں میں
  4. ظہیراحمدظہیر

    فوٹوشاپ ٹیوٹوریلز از عاطف سعد 2

    عاطف سعد بہت عرصے سے سوچ رہا تھا کہ آپ کی اس سیریز پر تبصرہ کروں گا لیکن مہلت نہیں مل رہی تھی۔ فوٹو شاپ کی یہ سیریز انتہائی مفید ہے ۔ یہ بہت ہی اعلیٰ کام کیا ہے آپ نے ۔ اس کے لئے داد و تحسین قبول کیجئے ۔ مجھ جیسے مبتدیوں کے لئے یہ بڑے کام کی وڈیوز ایک جگہ جمع ہوگئی ہیں ۔ بہت شکریہ!
  5. ظہیراحمدظہیر

    افتخار عارف گلی کوچوں میں ہنگامہ بپا کرنا پڑے گا

    بہت اعلیٰ ! کیا بات ہے افتخار عارف کی! مبادا قصۂ اہل جنوں نا گفتہ رہ جائے نئے مضمون کا لہجہ نیا کرنا پڑے گا درختوں پر ثمر آنے سے پہلے آئے تھے پھول پھلوں کے بعد کیا ہوگا پتہ کرنا پڑے گا کیا بات ہے! یہ غزل شاملِ محفل کرنے کے لئے آپ کا بہت شکریہ ، سیما آپا! بہت اچھا انتخاب ہے! یہ غزل دو دفعہ...
  6. ظہیراحمدظہیر

    انور مسعود نظم۔ نُسخہ۔ انور مسعود

    مذاق برطرف ، لطیفہ سنا ہی دیتا ہوں ۔ ایک سردار جی اپنے دوست کو بتارہے تھے کہ میں نے اپنی بیوی کا نام گوگل کور رکھ دیا ہے ۔ دوست نے پوچھا وہ کیوں؟ تو کہنے لگے کہ اس سے ایک بات پوچھو تو پچیس جواب دیتی ہے ۔ :):):)
  7. ظہیراحمدظہیر

    انور مسعود نظم۔ نُسخہ۔ انور مسعود

    احمد بھائی ، سنا تو میں نے بھی نہیں ہے لیکن سنا ہے کہ اچھا لطیفہ ہے ۔ :D
  8. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کرنا ہمارا شوق ہے

    منیب ، غزل تو آپ نے ٹھیک لکھی ہے لیکن پوسٹ کرنے میں جلد بازی سے کام لیا ۔ چاہئے تھا کہ ان اشعار کے ساتھ کچھ وقت گزارتے اور نوک پلک درست کرتے ۔ کئی اشعار میں لسانی سقم ہے۔ گرامر کی غلطی کلام کو معیار سے گرادیتی ہے اور شاعری میں تو اس کی بالکل گنجائش نہیں ۔ صحبتیں ویسی ہی کرتا ہے پسند جس کا جتنا...
  9. ظہیراحمدظہیر

    جانے کیا اس میں بھید بھاؤ ہے- نئی غزل

    فہد اشرف بھائی ، اوپر مراسلہ نمبر ۱۶ اور ۱۷ کو دیکھ لیجئے ۔ آپ کو اپنے اشکال کا جواب مل جائے گا۔ :) بھید بھاؤ کھلنا ایک عام محاورہ ہے اور اس کے معنی ہے راز کا کھلنا یا کسی پوشیدہ بات کا ظاہر ہونا ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    جانے کیا اس میں بھید بھاؤ ہے- نئی غزل

    قصۂ مہر افروز و دلبر کا عکس Qissa Mehroz — Postimages سرورق اور صفحہ ۳ کی تصاویر
  11. ظہیراحمدظہیر

    جانے کیا اس میں بھید بھاؤ ہے- نئی غزل

    اعجاز بھائی ، ایسا بالکل بھی نہیں ہے ۔ انتظار حسین نے اسے بالکل درست استعمال کیا ہے ۔ کسی لفظ کے ایک سے زیادہ معانی ہونا تو عام بات ہے ۔ ان معانی کو غلط کس طرح کہا جاسکتا ہے ۔ بھید بھا ؤ تفرقہ اور تمیز کے علاوہ راز اور پوشیدہ بات کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ بھید بھاؤ...
  12. ظہیراحمدظہیر

    اللہ کریم آپ کو اور اہل خانہ کو دونوں جہاں میں سرخروئی عطا فرمائے ۔ آپ کس ملک میں قیام پذیر ہیں...

    اللہ کریم آپ کو اور اہل خانہ کو دونوں جہاں میں سرخروئی عطا فرمائے ۔ آپ کس ملک میں قیام پذیر ہیں ان دنوں؟
  13. ظہیراحمدظہیر

    جانے کیا اس میں بھید بھاؤ ہے- نئی غزل

    آپ نے ٹھیک سمجھا ۔ بھید بھاؤ بمعنی راز یا پوشیدہ بات عام مستعمل ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ استادِ محترم کے علاقے میں اِن معنوں میں استعمال نہ کیا جاتا ہو ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    پیا ملن کی چاہ

    واہ! بہت خوب یاسر بھائی ! اچھے اشعار ہیں ، ماشاء اللہ!
  15. ظہیراحمدظہیر

    صوتیات سے متعلق کچھ مشاہدات

    ریحان بھائی ، آپ نے بہت اچھا پڑھا ہے لیکن بہت جلدی جلدی پڑھ گئے ۔ الفاظ الگ الگ سننے میں کچھ دشواری ہوئی۔ شاید میرے ڈیسک ٹاپ کا آڈیو بھی کچھ ٹھیک نہیں سو آواز بہت مدھم سی آرہی تھی ۔ اگر ٹھہر ٹھہر کر ذرا بلند آہنگ میں پڑھیں تو اور مزا آئے گا ۔ میری فرمائش پر ایک غزل اور ہوجائے!:)
  16. ظہیراحمدظہیر

    درخواست برائے تبدیلی ِ نام

    امین بھائی ، بہت ہی اچھا لگا سن کر ۔ ماشاء اللہ آپ کی آواز ریڈیو وائس ہے ۔ جہاں تک مجھے علم ہے اردو آپ کی مادری زبان نہیں لیکن اس کے باوجود آپ کا اردو کا لہجہ بے نقص ہے ۔ ماشاء اللہ ۔ بہت ہی اعلیٰ! تین الفاظ کا تلفظ البتہ کچھ گڑبڑا گئے آپ ۔ ایک تو یہ کہ "بتوسط" میں سین مضموم پڑھا جائے گا ۔...
  17. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں ویسے نین بھا ئی ، اس غزل کے قوافی تلوار ، شلوار وغیرہ ہونگے یا پھر تلوار ، اشعار ،آزار وغیرہ ۔ بس یونہی معلومات کے لئے پوچھ رہا ہوں ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    انور مسعود نظم۔ نُسخہ۔ انور مسعود

    احمد بھائی ، گوگل گلی میں جائیں تو پھر آگے ایک ہزار راستے نکلتے ہیں اور اب یہ چاچا گوگل کی مرضی ہے کہ جس طرف چاہے آپ کا منہ پھیر دے ۔ :) ویسے آپ نے وہ گوگل کور والا لطیفہ تو سنا ہی ہوگا۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    جی نہیں ۔ مراسلے کا صرف وہ حصہ واپس کریں جس سے کسی مزاح نگار کی قلم نما تلوار کو شعر شیرکے شکار کا موقع مل سکتا ہے ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    درخواست برائے تبدیلی ِ نام

    بہت بہت شکریہ لاریب! لغات پر عبور تو نہیں بس ابتدائی عمر کا پڑھا لکھا اب تک کچھ کچھ یاد ہے ۔ خوش قسمتی سے اسکول کالج کے دنوں میں مطالعہ کرنے کا موقع مل گیا اور تب کتب بھی دستیاب ہوتی تھیں ۔ اب تو نہ فرصت ہے اور نہ کتابیں ۔ کشاکشِ روز وشب کچھ اس طرح سے نچوڑ لیتی ہے کہ اب ان سرگرمیوں کے لئے...
Top