نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ایک گم شدہ حرف

    "یا" اردو میں دو طرح کی ہے ۔ چھوٹی یا (ی) جسے یائے معروف اور یائے تحتانی بھی کہا جاتا ہے اور بڑی یا (ے) جسے یائے مجہول اور یائے معکوس بھی کہا جاتا ہے ۔ اردو کے ابتدائی دور میں ان دونوں کی کتابت میں کوئی فرق نہیں رکھا جاتا تھا ۔ اکثر اوقات بڑی یا کو بھی "ی" لکھا جاتا تھا اور پڑھنے والا...
  2. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    بالکل درست نوٹ کیا اپ نے۔ مینہ کا تلفظ درست نہیں کیا گیا ہے ۔ میم پر کسرہ کے بجائے فتحہ پڑھنا چاہیئے۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    اللہ کریم اسے ہمیشہ روبرو رکھے! بہت مبارک ہو بیٹا۔

    اللہ کریم اسے ہمیشہ روبرو رکھے! بہت مبارک ہو بیٹا۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    آپ مجھے حکم کیجئے گا میں خود آپ کو ذاتی پیغام بھیج دوں گا ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    نین بھائی ، ویسے تو آپ نے پہلے بھی ایک بار بتایا تھا لیکن تصدیق کے لئے ایک بار پھر پوچھ لوں کہ آپ ماچس کون سی استعمال کرتے ہیں؟!
  6. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    بچپن اور لڑکپن میں تو جو لکھی ہوئی چیز سامنے آجائے وہ پڑھا کرتا تھا ۔ حد یہ کہ بازار سے گزرتے ہوئے تمام دکانوں کے سائن بورڈ بھی پڑھ ڈالتا تھا ۔ :D جب شعور آیا (؟) تو مطالعہ میں تخصیص برتنے لگا ۔ بالکل آپ ہی کی سی عادت ہے میری بھی ۔ جو کتابیں یا تحریریں پسند ہیں وہ بار بار پڑھتا ہوں ۔ دیوانِ غالب...
  7. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

    جن خواتین و حضرات نے میٹھی زبان پنجابی میں تین مصرعے یا ٹپے لکھے ہیں وہ سب کے سب باؤنسر کی طرح ٹپّا کھاکے میرے سر پر سے گزر گئے۔ :) اگر ترجمہ بھی لکھ دیا جائے تو مجھ جیسے ناخواندہ لوگوں کا بھلا ہوجائے گا ۔:)
  8. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جمالِ یار ، تو ہے ، اور میں ہوں

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں علوی صاحب! بہت داد!
  9. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    ان تمام محبتانہ انتسابات کے کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ! یقیناً ان اشعار میں غلو کا عنصر آپ سب کے خلوصِ دل کا غماز ہے ۔ اللہ کریم آپ بہنوں اور بیٹیوں کوآخری سانس تک اپنی عافیت میں رکھے، دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے اور انہیں ہمیشہ بے زوال رکھے۔ آمین !
  10. ظہیراحمدظہیر

    سفالِ ہیچ کا پیکر یوں آدمی کو ملا ٭٭٭ بدن چراغ کا جیسے کہ روشنی کو ملا

    سفالِ ہیچ کا پیکر یوں آدمی کو ملا ٭٭٭ بدن چراغ کا جیسے کہ روشنی کو ملا
  11. ظہیراحمدظہیر

    ارے بیٹا ، مزاح بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔کیسا علم اور کہاں کے صاحب علم ۔ یونہی آپ سب کو ہنسانے کے...

    ارے بیٹا ، مزاح بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔کیسا علم اور کہاں کے صاحب علم ۔ یونہی آپ سب کو ہنسانے کے لئے لکھ دیا تھا ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    میزان الاشعار اینڈروئڈ کے لیے

    بہت اعلیٰ ریحان ! یہ بہت ہی اچھی پیش رفت ہے۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

    بہت خوب عاطف بھائی! کیا اچھا کہا ہے !! عاطف بھائی ، اگرچہ اسے ہائیکو کا معیاری وزن نہیں کہا جائے گا کہ اس میں فعلن کے بجائے مفاعیلن کی تکرار ہے لیکن یہ ایک اچھی آزاد نظم بن سکتی ہے ۔ ممکن ہو تو اس خیال کو بڑھائیے اور نظم مکمل کیجئے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

    جب سے پہلے وقفہ (،) لگادیں ۔ پھولوں کی رنگت پھیکی پڑ جاتی ہے ، جب گلشن میں تو آئے
  15. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

    ہائیکو کے وزن پر اردو والے ابھی متفق نہیں ہوئے ۔ وجہ وہی کہ کوئی شخص بھی کسی معیار کو ماننے پر تیار نہیں ۔ اگر آپ ہائیکو پر تنقیدی مضامین پڑھیں تو معلوم ہوگا کہ پانچ سات پانچ کے وزن کے علاوہ بھی لوگوں نے ہائیکو کہے ہیں ۔ لوگوں نے ہائیکو کے وزن کو میؔر کی ہندی بحر کے وزن پر قیاس کرتے ہوئےاس کے...
  16. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    اَلعِلمُ چِھیچڑۃٌ فَکھِچُّوھَا ۔۔۔۔۔۔ علم ایک چھیچڑا ہے پس اسے (جتنا چاہو) کھینچو۔ جب کسی موضوع پر گفتگو یا بحث بلاوجہ طول پانے لگے تو ایک دوست یہ کہا کرتے تھے ۔ :):):)
  17. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ایک شام ہائیکو کے نام

    فہد ، اس میں تھوڑی سی بارش ، تتلی ، پھول اور کانٹے وغیرہ بھی تو ڈالو نا! اس کے بغیر تو ہائیکو خشک رہے گی ۔ ویسے آغاز اچھا کیا ہے آپ نے ۔ اسےآپ ہائیکو کا پیش لفظ کہہ سکتے ہیں ۔ :):):)
  18. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    آپ مانیں یا نہ مانیں ، اردو تو میری بھی زنگ آلود ہوچکی ہے ۔ اکثر لکھتے وقت مناسب الفاظ یاد نہیں آتے ، ٹھہر کر سوچنا پڑتا ہے ۔وجہ وہی ہے جو آپ نے بیان کی ۔ تین دہائیوں سے گفتگو اور لکھنا پڑھنا تمامتر انگریزی ہی میں ہوتا ہے۔ حد یہ کہ گھر میں بچے بھی عموماً انگریزی ہی بولتے ہیں ۔ صرف روز مرہ کی...
Top