نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    یہ درست ہے کہ باذوق سامعین سے شاعر کو تحریک ملتی ہے لیکن شاعری کرنا اور مشاعروں سے رغبت رکھنا لازم و ملزوم نہیں۔ مشاعروں سے پرہیز کی وجہ کئی دفعہ پہلے بھی یہیں کہیں لکھ چکا ہوں ۔ امید ہے کوئی مہربان ربط یا روابط مہیا کردے گا۔ میری شعری سرگرمیاں زیادہ تر حلقۂ احباب میں ہی رہتی ہیں ۔ یہ حلقہ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    ویسے تو اس سوال کو حسن اکبر کمال کا یہ شعر پڑھ کر بھی ٹالا جاسکتا ہے کہ: کیا ہوتا ہے خزاں بہار کے آنے جانے سے سب موسم ہیں دل کِھلنے اور دل مرجھانے سے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھے آرام ہی آرام ہے۔ الحمدللہ! ثم الحمدللہ! کوئی موسم ہو ہر روز کام سے آنے کے بعد آرام ہی کرتا ہوں۔ جب تک بچے گھر پر تھے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    محمد عدنان اکبری نقیبی معان بھائی ، مجھے اس مکالمے کے لئے والنٹیئر کرنے کا بہت بہت بہت شکریہ! :D گوشہ نشینی کے حفاظتی خول پر زور سے دستک تو خیرہے لیکن جواب ملنے کے حسنِ ظن پر آپ داد کے مستحق ہیں۔:) ویسے یہ بہتر ہوتا کہ آپ پہلے مجھے ایک وارننگ دے دیتے۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ محفل میں میری حاضری...
  4. ظہیراحمدظہیر

    جدائی ۔۔۔۔ از ۔۔۔ وسیم ۔۔۔

    یاسر بھائی ، اس میں اتنی ترمیم کرلیجئے کہ جن فارسی لفظوں کے آخر میں ہائے مختفی آئے اسے "گی" سے بدل دیا جاتا ہے ۔ مثالیں آپ نے لکھ ہی دی ہیں ۔ جو فارسی لفظ ہائے ملفوظی پر ختم ہو اس کے آگے صرف "ی" اضافہ کرکےاسمِ کیفیت بناتے ہیں ۔ مثلاً تباہ سے تباہی اور بادشاہ سے بادشاہی وغیرہ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    الفاظ اور محاورے جو لغات میں نہیں

    اشفاق احمد صاحب علامتی اور استعاراتی باتیں لکھا کرتے تھے ۔ بندے سے ممولا کردینے کا مطلب یہ کہ بندے کی شادی کروادیا کرتے تھے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    ذوالحجۃ کے پہلے عشرے کی اہمیت ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک

    محمداحمد بھائی ، یاد دہانی کے لئے بہے بہت شکریہ! اللہ کریم آپ کو جزائے خیرِ عظیم عطا فرمائے!
  7. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    اردو املا میں اختلافات کی اصل وجہ یہی ہے کہ اردو بولنے والے کسی اتھارٹی کو ماننے پر سرے سے تیار ہی نہیں ہیں ۔ ہر آدمی خود اتھارٹی ہے۔ نہ لغت کو مانتے ہیں ، نہ اہلِ علم کی اسناد کو ۔ لکھنؤ اور دہلی کے دبستان ختم ہوئے زمانہ ہوا لیکن لفظی لڑائیاں اب بھی لڑی جارہی ہیں۔ ڈیڑھ ڈیڑھ اینٹ کی ساڑھے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    اس دلچسپ اور کثیر جہتی بحث کے دوران اعداد کے آخر میں موجود "ہ" یا ہائے ہوز سے متعلق ایک سوال کئی احباب کی طرف سے اٹھایا گیا ہے ۔ اس بارے میں وضاحت ضروری ہے ۔ ہائے ہوز دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک تو وہ جو "ہ" کی آواز پیدا کرے جیسے آہ ، واہ ، تباہ وغیرہ میں۔ یہ ہائے ملفوظی ہے یعنی یہ "ہ" کا اصل تلفظ...
  9. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ کُلّیاتِ غالبؔ (ویب کتاب)

    بہت خوبصورت لے آؤٹ لگ رہا ہے! کتاب کی تزئین کلامِ غالب کے شایانِ شان ہے اور کلاسیکی کتب کی روایات کے عین مطابق ۔ اس گرانقدر تحفے کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ!!! یہ کتاب محفوظ کرنےوالی ہے ۔ شام کو گھر جاکر ڈاؤنلوڈ کرتا ہوں ان شاء اللہ ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    ریحان ، مشکل کام ہی اصل کام ہوتا ہے ۔ اگر وقت اور فرصت ہو تو ہمت کرڈالو ۔ آپ نے عروض انجن والا زبردست کام بھی تو کیا ہے !
  11. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    اتفاق سے اس کا جواب اوپر والے مراسلے میں آگیا ہے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    لغت کا کام تو لفظ کے تلفظ اور معانی کو محفوظ رکھنا ہے ۔ اس کا کام املا کی درستی نہیں ۔ جو لفظ جیسے جیسے لکھا جاتا رہا ہے وہ لغت میں ویسے ہی درج ہوگا تاکہ لغت استعمال کرنے والا اسے ڈھونڈ سکے ۔ اردو کی مشہور لغات تو املا کمیٹی کی سفارشات سے بہت ہی پہلے لکھی گئی ہیں ۔ آصفیہ ، نوراللغات ،...
  13. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    یاسر بھائی ، میں بھی املا کو مذکر استعمال کرتا ہوں ۔ اردو دانوں کی واضح اکثریت تذکیر کے حق میں ہے ۔ لیکن املا ان الفاظ میں سے ایک ہے جن کی تجنیس تاریخی طور پر مختلف فیہ رہی ہے ۔ لکھنؤ میں ایک طبقہ مؤنث بھی استعمال کرتا تھا اور بعض شعرا نے اسے مؤنث باندھا ہے ۔ صاحبِ نوراللغات نے لکھا ہے کہ...
  14. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    اس کی ایک مثال علمِ عروض ہے ۔ شاعری تو خود بخود پہلے وجود میں آئی ۔ لیکن صدیوں بعد جا کر اہلِ علم نے شاعری کی تہ میں موجود عروضی اصول دریافت کئے اور انہیں منظم کر کے تحریری صورت دی ۔ چونکہ شاعری کی بحور اور اوزان گھر بیٹھ کر کسی ایک شخص نے نہیں بنائے بلکہ شاعری کو ایک وسیع علاقے میں ہزاروں...
  15. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    اردو ایک نوجوان زبان ہے۔ ابھی اسے پیدا ہوئے جمعہ جمعہ چار صدیاں ہی گزری ہیں۔ بدقسمتی اس زبان کی یہ رہی کہ اسے ایک "قوم" میسر نہ آسکی کہ جو اسے دل و جان سے اپناتی۔ پیدا ہوتے ہی خود اپنی جنم بھومی میں ہی تفرقات میں گھر گئی ۔ بہرحال ، کام تو ہورہا ہے ۔ سست رو سہی لیکن ایک سمت میں جا تو رہی ہے زبان...
  16. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    راحل بھائی ، کیوں کی وجہ تو اپنے پچھلے مراسلے میں ہی لکھ دی تھی ۔ چونکہ گیارھواں بارھواں کے تلفظ میں ہائے مخلوط کی آواز آتی ہے اس لئے انہیں ہائے مخلوط سے لکھنا چاہیئے تاکہ املا اور تلفظ میں مطابقت پیدا ہوجائے یعنی املا تلفظ کا آئینہ دار بن جائے ۔ املا کمیٹی نے بھی اس طرف اشارہ کیا ہے جیسا کہ...
  17. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    ائی شابش اے! آج تو لسانیات کے شعبے میں والی بال ہورہی ہے ۔ :D لیکن یوں لگ رہا ہے کہ ایک ہی کورٹ پر تین یا چار ٹیمیں بیک وقت کھیل رہی ہیں ۔:) یہ دیکھ کر اور خوشی ہوئی کہ زیک میاں بھی گیند کو چند مُکے مار گئے ہیں۔ کس طرف سے مارے ہیں یہ پتہ نہیں چلا لیکن ایک مکا شاعروں کو بھی رسید کردیا ہے جس سے...
  18. ظہیراحمدظہیر

    صوتیات سے متعلق اچھی ویب سائٹس کونسی ہیں؟

    علی وقار صاحب ! آپ بہت اچھے مراسلے لکھتے ہیں اور سب لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہ بہت اچھی بات ہے ۔ اللہ کریم آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے ۔ آپ کی دلچسپیاں اور عادتیں دیکھ کر مجھے ایک پرانے رکن فرقان احمد یاد آتے ہیں ۔ اللہ کریم انہیں اپنی امان میں رکھے ۔ جہاں کہیں ہوں خیر و عافیت سے...
  19. ظہیراحمدظہیر

    صوتیات سے متعلق اچھی ویب سائٹس کونسی ہیں؟

    مندرجہ بالا وسائل کے علاوہ اردو لغت بورڈ والوں کی آنلائن لغت میں اب مندرجات کا تلفظ بھی شامل کردیا گیا ہے ۔ ایک خاتون نے الفاظ کی ادائیگی کی ہے۔ ان کے تلفظ اور لہجے کی صحت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ چند الفاظ کے علاوہ جانچنے کا موقع نہیں ملا۔ لیکن لغت بورڈ والوں کی نگرانی میں کیا گیا کام...
  20. ظہیراحمدظہیر

    الحمدللہ ، ذوالحجہ کا رحمتوں اور برکتوں والا عشرہ شروع ہوگیا ۔ اللہ کریم ہمیں حسنِ اطاعت سے...

    الحمدللہ ، ذوالحجہ کا رحمتوں اور برکتوں والا عشرہ شروع ہوگیا ۔ اللہ کریم ہمیں حسنِ اطاعت سے نوازے! آمین ۔
Top