نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    "ہ" اور "ھ" کے متبادل استعمال پر شان الحق حقی نے ایک مزاحیہ نظم لکھی تھی ۔یاد پڑتا ہے کہ محمد خلیل الرحمٰن بھائی نے وہ نظم کچھ عرصہ پہلےانہی صفحات پر کہیں شائع کی تھی ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    یاسر بھائی ، بہت اچھی یاد دہانی کروائی آپ نے ۔ بہت شکریہ! اس طرح کی یاد دہانیاں وقتاً فوقتاً بہت ضروری ہیں ۔ ایک دو باتوں کا اس ضمن میں اضافہ کرنا چاہوں گا۔ پہلی بات تو یہ کہ اردو املا کی بحث غلط اور صحیح سے متعلق نہیں بلکہ ایک معیاری اور متفقہ املا کی ترویج سے متعلق ہے ۔ جن الفاظ کا املا...
  3. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سالگرہ مبارگ ڈنڈا ہٹا کے !

    کوئی سمجھا مرے "نکتے" کو تو یاسؔر سمجھا :D یاسر بھائی ، شگفتہ بیانی کے زعم میں کچھ مضامین لکھ تو رکھے ہیں کئی سالوں سے لیکن ٹائپ کرنے اورنظرِ ثانی کرنےکا موقع ابھی تک نہیں مل پایا ہے ۔ ارادہ تو ہے ٹائپ کرنے اور ادھر پوسٹ کرنے کا۔ دیکھئے کیا ہوتا ہے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سالگرہ مبارگ ڈنڈا ہٹا کے !

    میں کہاں کھیل رہا ہوں ۔ کھیل تو تابش بھائی رہے ہیں ۔ (اور اچھا کھیل رہے ہیں :D) میں نے تو انہیں دور سے ایک بس ایک "نکتہ" دکھایا تھا۔ نکتہ آفرینی یہ خود کررہے ہیں۔ :):):)
  5. ظہیراحمدظہیر

    عشق کاجام سرِ عام پیا جاتا ہے

    تفصیلاً لکھنے کی تو فرصت نہیں ہے اس وقت ۔ اسقاطِ الف کے موضوع پر کئی دھاگوں میں متعدد بار لکھا جاچکا ہے اور امید ہے کہ تلاش کرنے پر مل جائے گا۔ بہتر ہے کہ آپ عروض کی کوئی بنیادی کتاب ساتھ رکھیں اور ضرورت پڑنے پر اس سے رجوع کریں۔ بنیادی مسائل پر رجوع کرنے کے لئے کتاب بہترین ذریعہ ہے کہ اس میں...
  6. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ عدم آباد میں منعقدہ جشنِ محفل کی روداد

    بہت خوب، تابش بھائی! یہ تحریر صبح ہی صبح پڑھ لی تھی ۔ اب دن کے اختتام پر تبصرہ کرنے کا موقع ملا ہے ۔ کیا بات ہے پروازِ تخئیل کی!! کس بزم میں چشمِ تصور وا ہوئی ہے آپ کی ، واہ! اشعار بھی بہت اچھے منتخب کئے ہیں ۔ داد و تحسین کے پانچ ٹوکرے آپ کی نذر! (بغیر کچھ لگائے ہٹائے) :):):)
  7. ظہیراحمدظہیر

    عشق کاجام سرِ عام پیا جاتا ہے

    اچھی غزل ہے ، صابرہ امین! ٹیگ کرکے متوجہ کرنے کا شکریہ ! خلیل بھائی اور استادِ محترم الف عین نے اکثر اشعار پر رہنمائی کردی ہے ۔ اچھے غزلیہ مضامین ہیں ۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ دونوں مصرعوں کو مربوط کرنے پر توجہ دیجئے ۔ ایک مثال دیکھئے ۔ زخم پر زخم لگائیں وہ، ہمیں درد نہ ہو زہر کا گھونٹ تو...
  8. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو!

    نہیں راحل بھائی، معانی (میم مفتوح) تو معنی کی جمع ہے۔ معنی (جسے عربی میں "معنا" پڑھتے ہیں) واحد ہے ۔ لیکن یہ الگ بات کہ یہ لفظ ہمیشہ جمع کے صیغے میں استعمال ہوتا ہے۔ اس لفظ کے کیا معنی ہیں کہاجاتا ہے۔ بالکل ایسے ہی جیسے لفظ والد ہے تو واحد لیکن ہمیشہ جمع کی طرح استعمال کیا جاتا ہے ۔ لفظ کے معنی...
  9. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو!

    شکیل بھائی ، اس مسئلے کا تعلق اردو کا لفظ بدلنے یا عربی کی تقلید کرنے سے نہیں ہے بلکہ یہ املا کا مسئلہ ہے ۔ اردو کے ابتدائی دنوں میں الفاظ ملا کر لکھنے کا رواج عام تھا ۔ سینکڑوں دیگر الفاظ کی طرح اس فقرے کو بھی ملا کر لکھا گیا اور یہ انشاء اللہ کے طور پر رائج ہوگیا ۔ اگر آپ اردو کی معتبر...
  10. ظہیراحمدظہیر

    امید کی خوشی از سر سید احمد خانؒ

    منیب بھائی ، پڑھنے کے لئے مارک کرلیا ہے ۔ یہ بتائیے کہ اس مضمون کا مآخذ کیا ہے؟
  11. ظہیراحمدظہیر

    فوٹوشاپ ٹیوٹوریلز از عاطف سعد 2

    عاطف سعد ! ہمیشہ کی طرح آپ اچھی اور کارآمد وڈیو لگارہے ہیں ۔ میں مارک کردیتا ہوں تاکہ بوقتِ ضرورت دیکھ سکوں ۔ مجھے یوں لگ رہا ہے کہ وڈیو کے انگریزی ٹائٹل کا اردو ترجمہ آپ گوگل کی مدد سے کررہے ہیں شاید۔ اکثر اوقات یہ ترجمہ درست نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات مہمل یعنی بے معنی ہوتا ہے ۔ اس...
  12. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

    راحل بھائی ، یہ تو معلوم تھا کہ آپ مشاعرہ لوٹ لیتے ہیں لیکن شاعر لوٹنے کا پتہ اب چلا ۔ :D
  13. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو!

    شکیل بھائی آپ اور میں دنوں اس معاملے میں ہم خیال ہیں ۔ زبان کا ارتقاء ایک فطری عمل ہے اور خودبخود سست رو انداز میں جاری رہتا ہے اِلّا یہ کہ سرکاری سطح پر اس طرح کے جارحانہ فیصلے کئے جائیں جیسے رسم الخط بدل دینا (ترکی اس کی ایک زندہ مثال ہے) ، لسانی تعلیم کو نصاب سے نکال دینا ، میڈیا پر استیصال...
  14. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سالگرہ مبارگ ڈنڈا ہٹا کے !

    فارسی میں سولہ کو شانزدہ کہتے ہیں ۔ اس لئے سولہویں کو شانزدہم کہا جائے گا ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سالگرہ مبارگ ڈنڈا ہٹا کے !

    اوہو ! یہ تو غلط والے تابش ٹیگ ہوگئے ۔ بہت معذرت جناب ۔ دراصل محمد تابش صدیقی کوٹیگ کرنا تھا ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    احمد ندیم قاسمی غزل: مجھے بھی مژدۂ کیفیتِ دوامی دے

    اگر گروں تو کچھ اس طرح سربلند گروں کہ مار کر، مرا دشمن مجھے سلامی دے کیا بات ہے ! بہت خوب!
  17. ظہیراحمدظہیر

    عدیم ہاشمی جو دیا تو نے ہمیں وہ صورتِ زر رکھ لیا

    واہ! بہت خوب! بہت اچھی غزل ہے! بہت دنوں بعد اس قدر تازہ غزل نظر سے گزری ۔ کیا تازگی ہے اشعار میں ! واہ! پوسٹ کرنے کے لئے شکریہ ، سیما آپا!
  18. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سالگرہ مبارگ ڈنڈا ہٹا کے !

    شکریہ آپا ۔ آپ کو محفل کی سالگرہ مبارک ہو!
  19. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سالگرہ مبارگ ڈنڈا ہٹا کے !

    بدقسمتی سے پاکستان کے بعض دیہی علاقوں میں اب بھی صورتحال نہیں بدلی ۔ ڈنڈا ماسٹری ہورہی ہے۔ یہ آپ کی ڈی پی میں اپنی تصویر ہے یا IKEA والوں کا پوسٹر ہے ؟
  20. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سالگرہ مبارگ ڈنڈا ہٹا کے !

    تابش بھائی ، محفل کے سرورق پر ششدہم کو شانزدہم سے بدل دیجئے ۔ درست ہوجائے گا ۔
Top