نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    آپ نے اصلاح سخن میں پوسٹ کئے ہیں؟

    آپ نے اصلاح سخن میں پوسٹ کئے ہیں؟
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل براے اصلاح

    لاحول ولا قوۃ!!! جناب الف عین محفل کے سب سے سینئر استاد ہیں، اور آپ کا اسلوب ان کو مخاطب کرنے کے لئے قطعاً مناسب نہیں، نہ ہی اصلاح کے خواہشمندوں کے انداز ایسے ہوتے ہیں۔ جب استاد محترم نے کہہ دیا کہ بحر کا مسئلہ ہے، تو آپ کی ذمہ داری تھی کہ پہلے اپنی تقطیع یہاں پیش کرتے اوراس کے بعد ان سے...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    فیضان بھائی، آداب! مطلع میں مجھے کچھ مقامات پر مشکل محسوس ہوتی ہے۔ ایک تو پہلے مصرعے میں غم اور میں کا تنافر بہت نمایاں ہے۔ دوسرے یہ کہ مرے تک اس محل پر غیر فصیح معلوم ہوتا ہے، مجھ تک کہنا زیادہ بہتر ہوگا۔ دوسرے مصرعے میں دلجوئی اور واجبی دونوں کی ی ساقط ہو رہی ہے، جس سے روانی میں کچھ خلل...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نعت برائے اصلاح

    جی نہیں، یہ قوافی اصولا درست نہیں ہوں گے، ڑ اور ر کے فرق کی وجہ سے.
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک دوست کی نظم برائے تبصرہ

    دوست کو بھی یہیں بلا لیں، اچھا ہے رونق بڑھ جائے گی :)
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح (شکیل احمد خان)

    اشرف المخلوقات والا مسئلہ تو اب بھی موجود ہے. جیسا استاذی نے اشارہ کیا تھا، اس کو اس بحر میں لانا تقریباً ناممکن ہے. یوں سوچ کر دیکھیئے. احسن الخلق یہ کہلاتا ہے دو عالم میں... اس کے علاوہ چوتھے شعر میں انسان کو دنیا کہنا مجھے کچھ عجیب لگ رہا ہے. یوں کہا جاسکتا ہے ہے کرشمات و کمالات کا مجمع...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح (شکیل احمد خان)

    مکرمی شکیل بھائی، آداب! عروض کی ویب گاہ کبھی کبھار فاش غلطی کرجاتی ہے، اس لئے اس پر مکمل انحصار خطرناک ثابت ہوسکتا ہے! ہاتھ سے لکھ کر تقطیع کرکے تسلی کرنا سب سے محفوظ طریقہ ہے. ایک مثال سے سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں. ویسے یہ تقطیع کرنے/دکھانے کا ٹکسالی طریقہ نہیں ہے کہ درست طریقہ میں افاعیل کو...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    میرا مخلصانہ مشورہ یہ ہے کہ پہلے آپ علم عروض کی بنیادی شدھ بدھ حاصل کریں، اس کے بعد مشق کریں...

    میرا مخلصانہ مشورہ یہ ہے کہ پہلے آپ علم عروض کی بنیادی شدھ بدھ حاصل کریں، اس کے بعد مشق کریں. عروض سے متعلق یہیں محفل میں بہت سا مواد مل جائے گا.
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    انتہائی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ موجودہ صورت میں تو کوئی صلاح دینا کار از بس ہے. یہ اشعار کسی...

    انتہائی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ موجودہ صورت میں تو کوئی صلاح دینا کار از بس ہے. یہ اشعار کسی مروجہ بحر کے وزن کے قریب بھی نہیں معلوم ہوتے. میں اگر اپنی جانب سے کوئی بحر متعین کر دوں گا تو لامحالہ کئی مقامات پر آپ کے مضامین متغیر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے. اس کے علاوہ قوافی کا بھی مسئلہ ہے. مینا،...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    آپ اپنی کارگزاری بھیج دیجئے یا محفل کے اصلاح سخن والے زمرے میں پوسٹ کردیجئے.

    آپ اپنی کارگزاری بھیج دیجئے یا محفل کے اصلاح سخن والے زمرے میں پوسٹ کردیجئے.
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    سبھی لوگ پھرتے ہیں چہرہ چھپائے---برائے اصلاح

    مکرمی ارشد صاحب، آداب! یاد آوری کے لئےممنون ہوں. چند نکار مختصرا پیش خدمت ہیں. ذرا سی ترتیب بدل کر دیکھیں، مثلا خدایا! یہ دن کیسے ہم پر ہیں آئے سبھی اب تو پھرتے ہیں چہرہ چپھائے پہلے مصرعے میں مجھے اب کی تخصیص مناسب نہیں لگتی کیونکہ اصولا تو کسی بھی زمانے میں خدا کے علاوہ کوئی نہیں جو بالذات...
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    آپ نے کچھ مقامات پر استاد محترم کی صلاح کو نظر انداز کردیا، مثلا دوسرے شعر کا پہلا مصرعہ. ویسے بھی الفاظ کی موجودہ ترتیب سے دھیان لامحالہ پولیس تھانے کی طرف چلا جاتا ہے اور اچھے بھلے شعر کا لطف ضائع ہوتا ہے:) یوں کہنے میں کیا حرج ہے گھر میں کچھ بھی نہ تھا جلانے کو دل جلا کر... الخ پہلے مصرعے...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    اچھی غزل ہے، ماشاءاللہ. جناب خلیل صاحب کی اصلاح نے اور نکھار دیا ہے. مزید بہتری استاد محترم ہی تجویز کرسکتے ہیں.
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    جی، ہوسکتا ہے. یہ جس کو عرف عام میں سلسلہ والی ہ کہتے ہیں، اس پر ختم ہونے والے الفاظ کو الف پر ختم ہونے الفاظ کا قافیہ بنایا جاسکتا ہے اگر مطلع میں کوئی مخصوص بندش نہ قائم کی گئی ہو.
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: تمہارا ہو تو گیا تھا، میں تم پہ مر نہ سکا

    بہت شکریہ ظہیر بھائی، جزاک اللہ. آپ کی جانب سے حوصلہ افزائی میرے لئے بہت معنی رکھتی ہے. مطلع کی بابت آپ کے مشورے پر ضرور عمل کرنے کی کوشش کروں گا، فوری طور پر اگر نہ بھی کرسکا. دراصل آج کل طبیعت شعر گوئی پر مائل نہیں ہورہی، یہ غزل بھی کچھ ماہ پرانی ہے. دعاگو، راحل.
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    جی، آپ صحیح پہچانے. باقی دو جگہوں پر قافیہ اور ردیف متنفر ہو رہے ہیں، روشنی اور غنی، مگر اس کو ایسے بھی چھوڑا جاسکتا ہے کیونکہ دونوں ی مکمل ادا ہورہی ہے. اگر کوئی متبادل قافیہ ذہن میں ہو تو فکر کر کے دیکھ سکتے ہیں.
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    اچھی غزل ہے فیضان بھائی، ماشاء اللہ. بس مطلع باقی غزل کے معیار کا نہیں لگا. کچھ اور فکر کرکے دیکھیں. دوسرے شعر کے مصرعہ ثانی میں "چوٹ ان سے" کو "چوٹ ان پر" کر لیں کیونکہ محاورے کے مطابق چوٹ کسی شے پر لگائی جاتی ہے. اس کے علاوہ دو ایک مقامات پر تنافر کی کیفیت ہے، اس کو بھی دیکھ لیجئے.
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    سدا میرے دل سے یہ آواز آئی--- برائے اصلاح

    مکرمی ارشد صاحب، آداب. امید ہے آپ کی صحت اب بہتر ہوگی. اللہ پاک آپ کو جلد از جلد شفائےکاملہ عطا فرمائے. آمین قافیہ کی بحث ایک طرف رکھیں، تو بھی صناعی کو مصرعے کے آخر میں لانا ناممکن ہے. جیسا کہ بھائی شکیل نے نشاندہی کی ہے، صناعی کے درست تلفظ میں ن پر تشدید ہے جس کی وجہ سے مصرعہ بحر سے خارج...
Top