نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وبا کے ہیں یہ دن…

    میرا اندازہ بھی یہی تھا کہ فاعلن مفاعلن فاعلن مفاعلن ہے. دقت یہاں مگر یہ ہے کہ اسطرح کی شکستہ بحور میں یہ ضروری ہوتا ہے کہ ایک ٹکڑے کے مقابل ایک مکمل فقرہ ہو، جبکہ الفاظ کا بحر کے دو ٹکڑوں کے مابین منقسم ہونا تو بالکل بھی روا نہیں. مثلا یہ مصرعہ دیکھئیے اس کی تقطیع کچھ یوں ہو رہی ہے. سوزِ دل...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے تنقید و اصلاح

    یہ غزل کسی معروف بحر میں تو موزوں ہورہی معلوم نہیں ہوتی۔ آپ اپنی مزعومہ بحر کی نشاندہی کردیجئے۔
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح :: عشق ہو جائے تو پھر ہوش کہاں رہتا ہے

    اچھی غزل ہے ماشاءاللہ۔ بس آخری شعر کو عوام کے ہتھے چڑھنے سے بچائیے گا، وہ ’’تپاں‘‘ کو ’’تپا‘‘ بنادیں گے :)
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وبا کے ہیں یہ دن…

    اچھے خیالات ہیں، مگر میں بحر کا تعین نہیں کر پارہا ہوں۔ کچھ اس پر روشنی ڈالئے۔ مزید یہ کہ چونکہ یہ ایک نظم ہے، اس لئے اس کے تمام اشعار میں تسلسل ہوتا ہے۔ اگر آپ ایک شعر میں تم اور دوسرے میں تو کا صیغہ استعمال کریں گے تو شترگربہ کا عیب در آئے گا۔ دعاگو، راحلؔ
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    محبت۔۔۔۔ ایک نظم ۔۔ محمد ذیشان نصر

    ماشاءاللہ بھئی بہت خوب! غزلوں کے درمیان عمدہ نظم بہت پرلطف محسوس ہوتی ہے۔ ابتداء سے اختتام تک آپ نے تسلسل کو خوب نبھایا ہے۔ بہت اچھے۔ ایک جگہ پر زبان اٹکی۔ یہاں آپ گھاؤ کو ’’گھا+او‘‘ کو تقطیع کررہے ہیں۔ میرے خیال میں یہ درست تلفظ نہیں، اسے ’’گھا+وْ‘‘ تقطیع کیا جاتا ہے۔ ترتیب بدل دیں تو یہ...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل : گو کہ درویش ذرا خاک بسر ہے سائیں - فرحان محمد خان

    بہت خوب! ماشاءاللہ ۔۔۔ بہت عمدہ لکھا ہے۔ مجھے بس ایک جگہ محض اپنی کم علمی کی وجہ سے کچھ تردد ہے، خاک بسر ’’ہونا‘‘ کیا محاورتاً درست ہوگا؟ دعاگو، راحلؔ
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کلام کرتا رہا۔

    محترم رشیدؔ صاحب، آداب! کئی دن کے بعد آنا ہوا آپ کا محفل میں۔ خوش آمدید اچھی غزل ہے، سبحان اللہ۔ تاہم کچھ مصرعوں میں مجھے غیر ضروری تعقید محسوس ہوئی۔ دعاگو، راحلؔ۔
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    میری ایک غزل ۔ہوگئے گو شکستہ مرے بال و پر

    سبحان اللہ، بہت خوب۔ ایک لمحے کو ایسا لگا کہ اقبالؔ کا کلام پڑھ رہا ہوں :) دعاگو، راحلؔ۔
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ڈاکٹر نعیم چشتی کی غزلیات

    ڈاکٹر صاحب، آداب! آپ ماشاءاللہ جس سبک رفتاری سے اپنے کلام سے نواز رہے ہیں، اس طرح تو محفلین آپ کا ساتھ نہیں دے پائیں گے۔ کلام کی عنایت میں کچھ توقف ہونا چاہیئے تاکہ احباب اس کا بھرپور لطف اٹھا سکیں اور اپنی رائے بھی دے سکیں۔ دعاگو، راحلؔ
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    ایک ان دیکھے دشمن سے ہے لڑرہی چل سکے دور تک کس طرح زندگی اگرچہ مفہوم کے حوالے سے اب بھی ابہام باقی ہے۔
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    کیا سالم اور محذوف کا ایک ہی غزل میں یوں مقابل آنا جائز ہے؟
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بغرض ا صلاح: ’’ وعدۂ وصل کو تم نبھاتے کبھی ‘‘

    لیکن ’’شمع‘‘ اور ’’لاکھوں‘‘ کیا کیجئے؟ :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بغرض ا صلاح: ’’ وعدۂ وصل کو تم نبھاتے کبھی ‘‘

    پہلےمصرعے میں گرائمر کا مسئلہ محسوس ہورہا ہے۔ شمع تو مونث ہے، پھر ’’روشن ہوئے‘‘ کیونکر کہا جاسکتا ہے؟ علاوہ ازیں، لاکھوں کے ساتھ شمع واحد کیسے ہوسکتی ہے؟
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    ارفق بھائی نے جو صلاح دی ہے اس کے مطابق بحر ’’مفاعیلن مفاعیلن فعولن‘‘ بنتی ہے، مصرعے بھی انہوں نے تجویز کردیئے ہیں، سو آپ ان خطوط پر سوچ سکتے ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ اصلاح کے لئے غزل لگاتے وقت ساتھ میں اپنی مزعومہ بحر کے افاعیل لکھ دیا کریں۔
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف احمد رضا فہر قادری (ارفق)

    نام کی تبدیلی کا تو مجھے خود اندازہ نہیں۔ ممکن ہے بھائی محمد خلیل الرحمٰن راہنمائی فرما سکیں۔
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف احمد رضا فہر قادری (ارفق)

    سبحان اللہ ۔۔۔ اللہ پاک زندگی میں ڈھیروں کامیابیاں عطا فرمائے، اور دین کی جو خدمت آپ سرانجام دے رہے ہیں، اس کا بھرپور اجر عطافرمائے۔ آمین۔
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بغرض اصلاح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاعروں کے لیے

    اچھی کاوش ہے، ماشاءاللہ دوسرے مصرعے میں ’’ہاں‘‘ بھرتی کا معلوم ہوتا ہے۔
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف احمد رضا فہر قادری (ارفق)

    خوش آمدید ارفق صاحب۔ اپنا ذرا تفصیلی تعارف کروائیں کہ کیا مشاغل ہیں زندگی میں؟ اور یہ ضلع پیلی بھیت اترپردیش میں کہاں واقع ہے۔
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    اس مصرعے میں اگر پیاس کو ’’پی۔یاس‘‘ تقطیع کیا جائے (جو کہ درست تقطیع نہیں) تو بحر مفاعلاتن مفاعلاتن بنے گی۔ مجھے نہیں معلوم کہ آپ کی مزعومہ بحر یہی ہے یا نہیں۔ جیسا کہ استادِ محترم نے اشارہ کیا، یہ کوئی خودساختہ بحر بھی ہوسکتی ہے۔ بہرحال، معمولی ترامیم کے ذریعے بیشتر مصارع کو مفاعلاتن مفاعلاتن...
Top