نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بغرض ا صلاح: ’’ وعدۂ وصل کو تم نبھاتے کبھی ‘‘

    رات کو موبائل پر جب یہ غزل دیکھی تو بعینہ یہی تاثر میرے ذہن میں بھی قائم ہوا تھا :) آخری شعر کی بابت بھی استادِ محترم کی رائے عین مناسب ہے، خصوصاً جب دوسرا مصرعہ ہندی الفاظ اور لہجے سے زیادہ قریب ہے ۔۔۔ ایسے میں پہلے مصرعے کی فارسی کچھ خاص تاثر نہیں چھوڑ رہی۔
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کوئی فخرِ زہد و تقویٰ ، نہ غرورِ پارسائی

    بہت خوب ظہیرؔ بھائی ۔۔۔ ماشاءاللہ حسبِ معمول بہترین کلام ہے۔ مجھے دوسرے شعر میں اپنی کم علمی کی بنا پر کچھ تردد ہے۔ کسی کے نام کا دیا جلانا تو بطور محاورہ اکثر پڑھنے سننے میں آتا ہے، کسی کے نام کی مشعل جلانا، یہ کچھ نامانوس لگ رہا ہے۔ کیا یہ بھی مروج محاورہ ہے؟ دعاگو، راحلؔ
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح : یہ کیا ہو رہا ہے

    غزل کی ہئیت دیکھ کر جون بھائی کی ایک غزل یاد آگئی :) میں تو خدا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو اس میں ردیف "کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو" ہے. بہت خوب!
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح : موسم ہے (کرونا وائرس کا دور)

    ماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔ ردیف مشکل چنی تھی آپ نے مگر خوب نبھایا ہے۔
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    مطلع کے مصرع اولی سے تو بحر فعولن فعولن فعولن قائم ہو رہی ہے۔ ک رو نا ۔۔۔ فعولن و با ای ۔۔۔ فعولن م رض ہے ۔۔۔ فعولن پھر فعولن فعولن فعل پر کیسے تقطیع کررہے ہیں؟؟ اس کے علاوہ، مرض میں ر مفتوح ہوتی ہے، جبکہ عرض کی ر ساکن ہے، لہذا دونوں کا بطور قافیہ اجماع درست نہیں۔ دوسرے شعر میں جائے کی الف کا...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل

    کیا اس غزل کے قوافی درست ہیں؟
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل۔۔۔وہ خال و خد سرِ قرطاس آنے کیسے کیسے

    بہت خوب خلیل صاحب۔ ویسے مشکل نویسی کا ایک سائڈ افیکٹ یہ ہوتا ہے کہ کبھی کبھار سامنے کی بات اوجھل رہ جاتی ہے :)
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: کس لئے سیکھیں بھلا اپنی پرائی دیکھنا ۔۔۔

    بہت شکریہ ظہیرؔ بھائی، آپ کی توجہ اور پذیرائی کے لئے ممنون احسان ہوں۔ آپ کی بات درست ہے، اصل محاورہ وہی ہے جو آپ نے لکھا ۔۔۔ مگر یہاں قافیہ کی مجبوری تھی جیسا کہ آپ نے اشارہ کیا۔ فیمنزم کا دور ہے، تو میں نے جنسی مساوات کے پیشِ نظر محاورے کی تانیث کرنے میں عار نہیں محسوس کی :) دعاگو، راحلؔ۔
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دعائے صحت

    محترم ارشدؔ صاحب، آپ کی خرابیٔ صحت کا سن کر بہت تشویش ہوئی۔ اللہ پاک آپ جلد از جلد شفایاب فرمائے اور آپ کو ہماری بزم کی رونق بنائے رکھے۔ آمین دعاگو، راحلؔ
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کورونا وائرس

    ابھی تک دو کیس کنفرم ہوئے ہیں جن میں سے ایک کا انتقال ہوگیا ہے۔ فوت ہونے والا مریض یواےای سے واپس لوٹا تھا، جبکہ دوسرا مریض ہسپانوی باشندہ ہے جو اقوام متحدہ کے کسی مشن کے ساتھ کام کررہا تھا۔ اس کے علاوہ 25 سے 30 مشتبہ کیسسز ہیں، مگر ان میں ابھی تک وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کورونا وائرس

    جزاک اللہ خیر ۔۔۔ ابھی تک تو اللہ پاک کا کرم و احسان ہے کہ وبا بے قابو نہیں ہوئی ہے۔ بس دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کورونا وائرس

    بہت خوب! یوں معلوم ہوتا ہے کہ نظم ہی آپ کا اصل میدان ہے۔ دعاگو، راحلؔ۔
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    بتوں سے تجھ کو امیدیں، خدا سے نومیدی، مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے (اقبال) ماشاء اللہ، جب اتنی اچھی غزل کہی ہے تو توارد کا الزام کیوں اپنے سر لیتے ہیں؟
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: کس لئے سیکھیں بھلا اپنی پرائی دیکھنا ۔۔۔

    جزاک اللہ :) کسی زمانے میں ہمدرد نونہال میں جناب مسعود احمد برکاتی مرحوم کا لکھا پڑھا تھا، جس کا عرق حسبِ ذیل ہے۔ راحیل دراصل عبرانی زبان کے لفظ راشیل (یا راخیل) کی تعریب ہے، جسے انگریزی میں Rachel لکھتے ہیں۔ راحل عربی لفظ رحلة کا اسم فاعل ہے، جس کے معنی کُوچ کرنے والے کے ہیں۔ دعاگو، راحلؔ
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: کس لئے سیکھیں بھلا اپنی پرائی دیکھنا ۔۔۔

    محترم اساتذۂ کرام اور معزز محفلین، آداب! ایک مختصر غزل آپ سب کے ذوق کی نذر۔ گوکہ زمین کوئی خاص مشکل نہیں تھی، مگر پھر بھی ان ۴ اشعار تک ہی محدود رہا۔ امید ہے احباب اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں گے۔ دعاگو، راحلؔ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کس لئے سیکھیں بھلا اپنی پرائی دیکھنا...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دو جہاں میں اس کی وقعت ہو گئی

    کیا بات ہے! پتہ ہی نہیں چلا کب مطلعے سے مقطعے تک پہنچ گئے :)
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    ’’دیکھی ہے‘‘ کو ’’دیکھ لی‘‘ کرلیں ۔۔۔ ردیف کا مسئلہ حل ہوجائے گا، بیشتر اشعار معمولی رد و بدل کے ساتھ چل جائیں گے۔
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح: جانے میں اعتماد کے کس مرحلے میں تھا

    مجھے ذاتی طور پر تو کوئی مسئلہ نہیں لگتا، اساتذہ کی رائے بہرحال مقدم ہے۔
Top