نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    جو یاد میں باقی ہے

    ان معنی میں استعمال تو ہوسکتا ہے مگر کیونکہ پہلے مصرعے میں آپ کسی کو دیکھنے کی بات کر چکے ہیں، اس لئے نظارہ سے لامحالہ اس دیکھنے کی عمل کی طرف ہی توجہ مبذول ہوجاتی ہے۔ واللہ اعلم
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    بات تو تب بنے جب آپ کے قلم و دوات کوئی کرشمہ دکھائیں، اور آپ وہ محفل کو ہدیہ کریں :)
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    جو یاد میں باقی ہے

    ماشاء اللہ اچھی غزل ہے. مطلع میں کہیں ٹائپو تو نہیں رہ گیا؟ ایسے تو پہلے مصرعے میں بحر ہی بد رہی ہے. نگاہوں کی جگہ نظروں ہو تو پھر وزن ٹھیک ہوجاتا ہے. پہلے مصرعے میں اشارہ کسی جسم کی جانب ہے، تو دوسرے مصرعے میں نظارے کی تخلیق کا ذکر کرنا درست نہیں لگتا، فرصت سے تو قدرت نے وہ پیکر رعنائی بنایا...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہمارے بیچ تو کچھ بھی نہیں اب برائے اصلاح

    صرف "اسے" ہی کیوں؟ اگر خطاب عام کردیا جائے تو بیان میں ایک شان قلندری نہیں آجائے گی؟ مثلا کسی کو لطف اٹھانا ہو، تو آئے! یہ کم و بیش وہی مفہوم ہے جو اوپر والے شعر کا ہے، اگر پچھلے شعر میں آپ کا اصل مصرعہ لیا جائے، تب بھی کافی الفاظ مشترک رہتے ہیں. پہلے مصرعے میں جڑنے کی ی کا اسقاط بھی اچھا نہیں...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے صلاح

    برادرِ عزیز یاسر، آداب! مطلع میں تھوڑی سی تبدیلی کردیں تو روانی بہتر ہوجائے گی، اور ابلاغ بھی بہتر ہوسکے گا۔ خاموش رہیں گے کب تک ہم، چل الفت کی کوئی بات کریں ہم پیار کا اب اظہار کریں اور آج بیاں جذبات کریں پہلا مصرعہ بہتر ہے۔ ’’اک دوجے‘‘ فلمی سا اسلوب لگتا ہے اب۔ وصل کی برسات کا کیا مطلب...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہمارے بیچ تو کچھ بھی نہیں اب برائے اصلاح

    خیال تو بہت اچھا ہے، مگر میں یہ سوچ رہا ہوں کہ ’’آنا‘‘ کی آوازوں کے بیچ ’’کرنا‘‘ کیسے قافیہ آسکتا ہے؟؟؟ استادِ محترم، سیدی عاطف صاحب وغیرہ کچھ رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل

    اچھا کہا ہے! بہت خوب :)
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہیں نا تمام حسرتیں ، ہے اس کا نام زندگی---برائے اصلاح

    بہت معذرت استاد محترم، آپ کے ارشاد کی تعمیل میں تساہل برتا. اصل میں مجھے بھی ردیف کی وجہ سے کچھ لکھنے میں تردد تھا، کہ اکثر اشعار میں ردیف کا باقی شعر سے ربط نظر نہیں آرہا تھا. بس اسی سوچ میں کام ٹلتا چلا گیا. ایک بار پھر بہت معذرت.
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    لفظ "افعی" کا درست تلفظ کیا ہے۔

    اس لڑی میں غالب کی غزل کے قوافی پر ہورہی بحث کو دیکھ کر قبلہ و استاذی سرور صاحب کا ایک مضمون یاد آگیا جو اسی غزل کے قوافی کے متعلق ہے. Sarwar Alam Raz Sarwar -- Articles | ادبی مضامین مضمون کافی پرانا ہے، یونیکوڈ میں دستیاب نہیں اس لئے اسی ربط پر ہی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے. ایک اور مضمون بھی ہے،...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    اپنے پچھلے خیال پر ہی کچھ طبع آزمائی کر کے دیکھیں. مثلا گو دیا امید کا، جل رہا ہے لیکن اب لَو ہے اس کی مضمحل، روشنی اداس ہے کیا خیال ہے؟
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہمارے بیچ تو کچھ بھی نہیں اب برائے اصلاح

    قوافی تو اب بھی درست نہیں ہیں :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل

    واہ، ماشاء اللہ... اچھی غزل ہے. برا نہ مانیں تو یہ عرض کرنے کی جرأت کروں گا یہ شعر دیگر اشعار کے معیار کا نہیں لگا. دعا گو، راحل.
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    برا نہیں ماننا دوست، مگر میں ایسی تراکیب کو "گلزاری محاورے" کہتا ہوں. رونق کیا ہوتی ہے اور کس سے متعلق ہوتی ہے؟ وفا کس شے کا نام ہے؟؟ اور اس کی رونقیں کیا ہوتی ہیں؟؟؟ کم از کم مجھے تو اس کا ادراک نہیں. عین ممکن ہے کہ یہ میری لاعلمی یا کم علمی کے سبب ہو. رونق کسی مقام یا مجلس سے متعلق ایک وصف...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بغرض اصلاح: ’روٹھے دلبر کو منائیں دیر تک‘

    میاں برقی میڈیا، بشمول بالی ووڈ، پاکستان کا اس قابل ہے کہ اس کو معیار بنایا جاسکے نہ ہی ہندوستان کا. رہی فارسی کلام کی بات تو اس کو فارسی ادب کے ماحول میں ہی پرکھا جائے گا ناں! آپ کو اگر میرے تبصرے کی کسی بات سے اختلاف ہے تو براہ راست اس کا ذکر کردیتے. بالی ووڈ کا ذکر میں نے ہندوستان/پاکستان کے...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بے سبب نہیں کُچھ بھی

    بہت شکریہ ریحان صاحب، میرا دھیان نہیں گیا تھا. جزاک اللہ.
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بے سبب نہیں کُچھ بھی

    وزن کے اعتبار سے درست ہے، مفہوم کے لحاظ سے مسئلہ یہ ہے کہ یہ سب ہوا کیوں، نہ اس کی وجہ کا تذکرہ ہے نہ ہی اس جانب کوئی اشارہ. اس لئے شعر بے معنی لگ رہا ہے. ثالثا، قوافی بھی درست نہیں. جَلے کے ساتھ کِھلے قافیہ صحیح نہیں. روی سے پہلے کے حرف کی حرکت یکساں ہونی چاہیئے. اس لیے جلے کے ساتھ بھلے، پلے،...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    پیار کی رونق اتنی خاص ترکیب نہیں لگتی دوسرے شعر میں استاد محترم کا نکتہ اعتراض اب بھی موجود ہے. جب چراغ ہی بجھ گئے اور تیرگی چھا چکی، تو روشنی کیسے باقی ہوسکتی ہے جس کی اداسی کا سوال پیدا ہو؟
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بے سبب نہیں کُچھ بھی

    ایسی بات نہیں ہے بہن، دیر سویر کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، عدم فرصت جن میں سب سے اہم اور معمول کی وجہ ہے. مایوس ہونے کی کوئی بات نہیں.
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    میرے (راحل) مجموعہ کلام کی اشاعت

    معزز محفلین، آداب! بیرون پاکستان مقیم ساتھیوں کے لئے خبر ہے کہ اس بندہ عاجز کی حقیر سی کتاب اب ایمازون amazon.com پر بھی شائع ہوگئی ہے. فی الوقت کنڈل پر برقی نسخہ دستیاب ہے، تاہم ان شاء اللہ دو ایک روز میں طبع شدہ کاغذی جلد بھی میسر ہو جائے گی. قیمت ای بک: 3.99 امریکی ڈالر پیپر بیک: 7.99 امریکی...
  20. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح و رہنمائی

    ماشاء اللہ اچھی غزل ہے. ایک دو تجاویز ہیں اگر مناسب سمجھیں تو غور فرمائیے گا. جب سو چکنے کے بعد اٹھے، تو نیند چرانا مناسب محاورہ نہیں رہا. نیند اڑنا کہنا چاہیئے. یعنی "... نیند اڑا کر چلا گیا" الفاظ کو ذرا سا بدل کر دیکھئے، مثلا کیا اس کا لوٹنے کا ارادہ ہے بعد میں کیوں دل میں میرے گھر وہ بنا...
Top