بدر بھائی ایسے نوجوان سخن پرور و شناس اصحاب کا وجود بھی اردو زبان پر نعمت الہیہ ہے. یہ ان کے ذوق کی کرامت ہے کہ اس دور میں بھی ایسی مرصع زبان سننے اور پڑھنے کو مل جاتی ہے، وگرنہ فی زمانہ جو عمومی معیار بےچاری اردو کا رہ گیا ہے، اس پر تو اب فسوں کاری کے لئے لب کشائی کرنا بھی کار عبث معلوم ہوتا...