نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    امیر مینائی رندِ خراب تیرا، وہ مے پیے ہوئے ہے ۔ امیر مینائی

    رندِ خراب تیرا، وہ مے پیے ہوئے ہے لذّت سے جان جس پر زاہد دیے ہوئے ہے کس شان سے وہ مے کش آتا ہے مے کدے میں قاضی سبو، صراحی مفتی لیے ہوئے ہے آتا نہیں نظر کچھ، گو سامنا ہے اس کا کیا بیچ میں تحیّر پردہ کیے ہوئے ہے ہو کون بخیہ گر سے زخمی کا تیرے ساعی رشتہ کھنچا ہے سوزن، منہ کو سیے ہوئے ہے پیرِ...
  2. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    نیا آدمی نوا اور سازِ طرب۔۔۔۔ یہ سازِ طرب میں نوائے تمنا نوائے تمنا پہ کوچے کے لڑکوں کے پتھر یہ پتھرکی بارش پہ سازِ طرب کا سرور نئی آگ، دل دلِ ناتواں کی نئی آگ سب کا سرور نئی آگ سب سے مقدس ہمیں ہم اس آگ کوکس کی آنکھوں کے معبد پہ جا کر چڑھائیں؟ نئی آگ کے کس کومعنی سجھائیں؟ نئی آگ ہرچشم و لب...
  3. فرخ منظور

    مکمل نظریہ پاکستان ایک تاریخی مغالطہ اور موجودہ بحران ۔ تحریر حسن جعفر زیدی

    حواشی 1.Al-Beruni, Abu Rehan, Indica, Translated by Edward Sachau, Munshiram Manoharlal Publishers, New Delhi, 3rd Edition 1992, pp.17-24. i) For complete orignal in English of Allama Iqbal’s presidential address in the Annual Session All India Muslin League at Allahabad, December 1930, See...
  4. فرخ منظور

    مکمل نظریہ پاکستان ایک تاریخی مغالطہ اور موجودہ بحران ۔ تحریر حسن جعفر زیدی

    تاہم 46کا انتخاب پاکستان کے نام پر جیتنے کے باوجود قائد اعظم وزارتی مشن منصوبہ کی مجوزہ زونل یا گروپنگ پر مبنی کل ہند کے دائرے میں رہتے ہوئے آئین کو قبول کر چکے تھے۔لیکن کانگرس نے دستورساز اسمبلی کے قیام اور انتقال اقتدار کی باقی سب شقوں کو تو منظور کر لیا مگر گروپنگ سکیم یا زونل سکیم کو رد کر...
  5. فرخ منظور

    مکمل نظریہ پاکستان ایک تاریخی مغالطہ اور موجودہ بحران ۔ تحریر حسن جعفر زیدی

    علامہ نے اپنے خطبے کے شروع کا حصہ مسلم قومیت کے تصور پر صرف کیا اور زور دیا کہ انڈین نیشنلزم برصغیر میں آباد قوموں کے وجود سے انکار میں نہیں بلکہ ان کے وجود کو تسلیم کرنے میں مضمر ہے۔ انڈین نیشنلزم کی یہ تعریف سرسید سے لے کر جناح تک تمام مسلم رہنما کرتے تھے اور اس بنیاد پر متحدہ ہندوستان میں...
  6. فرخ منظور

    مکمل نظریہ پاکستان ایک تاریخی مغالطہ اور موجودہ بحران ۔ تحریر حسن جعفر زیدی

    پہلی عالمی جنگ کا خاتمہ، ترکی کی شکست اور خلافت کا خاتمہ، 20ء کے عشرے میں برصغیر کے مسلمانوں کی تمام تر توانائیاں تحریک خلافت میں بہا لے گیا۔ اس تحریک کا مقصد تو پورا نہ ہوا کیونکہ اتاترک نے خلافت کی بساط ہمیشہ کے لیے لپیٹ دی تھی۔ مگر برصغیر میں سیاسی مولویوں کی ایک بہت بڑی کھیپ تیار ہو گئی۔ ان...
  7. فرخ منظور

    مکمل نظریہ پاکستان ایک تاریخی مغالطہ اور موجودہ بحران ۔ تحریر حسن جعفر زیدی

    مطالعہ تاریخ دراصل ایک سائنس ہے۔ اس میں ذاتی پسند یا ناپسند کا کوئی دخل نہیں ہے۔ تاریخ کوئی عقیدہ نہیں ہے۔ اس کا مطالعہ عقائد کی بنیاد پر نہیں بلکہ معروضیت کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ عقاید خواہ دائیں بازو کے ہوں یا بائیں بازو کے ، عقیدہ پرستی کے شکنجے میں پھنس کر نہ تو ماضی کی اصل حقیقت سے آگاہی...
  8. فرخ منظور

    مکمل نظریہ پاکستان ایک تاریخی مغالطہ اور موجودہ بحران ۔ تحریر حسن جعفر زیدی

    نظریۂ پاکستان ایک تاریخی مغالطہ اور موجودہ بحران تحریر: حسن جعفر زیدی (یہ مضمون حلقہ ارباب ذوق لاہور میں 16اگست 2009کو ،اور ہالیڈے ان، رسل سکوئر، لندن میں پروگریسو فورم لندن کے اجلاس میں 25 اکتوبر2009ء کو پیش کیا گیا۔) آج پاکستان میں مذہبی دہشت گردوں اور طالبان نے قتل و غارت گری...
  9. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی جس دن سے اپنا طرز فقیرانہ چھٹ گيا مصطفی زیدی

    جس دن سے اپنا طرزِ فقیرانہ چُھٹ گيا شاہی تو مل گئی دلِ شاہانہ چُھٹ گيا کوئی تو غم گسار تھا، کوئی تو دوست تھا اب کس کے پاس جائیں کہ ویرانہ چُھٹ گيا دنیا تمام چُھٹ گئی پیمانے کے ليے وہ میکدے میں آئے تو پیمانہ چُھٹ گيا کیا تیز پا تھے دن کی تمازت کے قافلے ہاتھوں سے رشتۂ شب ِافسانہ چُھٹ گیا اک دن...
  10. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    کلام ہنس نہیں رہا کلام ہنس نہیں رہا کلام کس طرح ہنسے؟ ہمارے ان پٹے ہوئے لطیفوں پر جو ہم اسے سنا چکے ہیں بارہا کلام کس طرح ہنسے کلام اب پگھل رہا ہے رفتہ رفتہ ان دلوں کی شمع کی طرح جو جل چکے، جلا چکے۔۔۔۔ کلام جس کا ذکر کررہے ہیں ہم عجیب بات ہے کلام بھی نہیں! مگر اسے کلام کے سوا کہیں تو کیا کہیں؟...
  11. فرخ منظور

    میر تنگ آئے ہیں دل اس جی سے اٹھا بیٹھیں گے ۔ میر تقی میر

    تنگ آئے ہیں دل اس جی سے اٹھا بیٹھیں گے بھوکوں مرتے ہیں کچھ اب یار بھی کھا بیٹھیں گے اب کے بگڑے گی اگر ان سے تو اس شہر سے جا کسو ویرانے میں تکیہ ہی بنا بیٹھیں گے معرکہ گرم تو ٹک ہونے دو خونریزی کا پہلے تلوار کے نیچے ہمیں جا بیٹھیں گے ہو گا ایسا بھی کوئی روز کہ مجلس سے کبھو ہم تو ایک آدھ...
  12. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    نئے گناہوں کے خوشے ندی کنارے درخت بلّور بن چکے ہیں درخت، جن کی طنّاب شاخوں پہ مرگِ ناگاہ کی صدا رینگتی رہی تھی درخت بلّور کی صلیبیں لہو میں لتھڑے ہوئے زمانوں میں گڑ گئی ہیں! ہَوا جو فرماں کی پیروی میں کبھی انھیں گدگدانے آئے یہ اپنی افسوں زدہ نگاہوں سے دیکھتے ہیں مگر ہوا کے لیے کبھی سر نہیں...
  13. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    رات شیطانی گئی رات شیطانی گئی ۔۔۔ ہاں مگر تم مجھ کو الجھاؤنہیں میں نے کچل ڈالے ہیں کتنے خوف اِن پاکیزہ رانوں کے تلے (کر رہا ہوں عشق سے دھوئی ہوئی رانوں کی بات!) رات شیطانی گئی تو کیا ہوا؟ لاؤ، جو کچھ بھی ہے لاؤ یہ نہ پوچھو راستہ کے گھونٹ باقی ہے ابھی آج اپنے مختصر لمحے میں اپنے اُس خدا...
  14. فرخ منظور

    مکمل لاجونتی ۔ افسانہ: تحریر راجندر سنگھ بیدی

    لاجونتی (تحریر: راجندر سنگھ بیدی) ’’ ہتھ لائیاں کملان نی لاجونتی دے بوٹے …‘‘ (یہ چھوئی موئی کے پودے ہیں ری، ہاتھ بھی لگاؤ کمھلا جاتے ہیں) —— ایک پنجابی گیت بٹوارہ ہوا اور بے شمار زخمی لوگوں نے اُٹھ کر اپنے بدن پر سے خون پونچھ ڈالا اور پھر سب مل کر ان کی طرف متوجہ ہوگئے جن کے بدن صحیح و سالم...
  15. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    بات کر بات کر مجھ سے مجھے چہرہ دکھا میرا کہ ہے تیری آنکھوں کی تمازت ہی سے وہ جھلسا ہوا بات کر مجھ سے مرے رخ سے ہٹا پردہ کہ جس پر ہے ریا کاری کے رنگوں کی دھنک پھیلی ہوئی وہ دھنک جو آرزو مندی کا آئینہ نہیں بامدادِ شوق کا زینہ نہیں! تو نے دیکھا تھا کہ کل میں (اک گداگر) صبح کی دیوار کے سائے تلے...
  16. فرخ منظور

    لوک موسیقی عمراں لنگھیاں پبھاں پار

    یہ کلام مظہر ترمذی صاحب کا ہے۔ خواجہ غلام فرید کا نہیں۔
  17. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    اندھا کباڑی شہر کے گوشوں میں ہیں بکھرے ہوئے پا شکستہ سر بُریدہ خواب جن سے شہر والے بے خبر! گھومتا ہوں شہر کے گوشوں میں روز و شب کہ ان کو جمع کر لوں دل کی بھٹی میں تپاؤں جس سے چُھٹ جائے پرانا میل ان کے دست و پا پھر سے ابھر آئیں چمک اٹھیں لب و رخسار و گردن جیسے نو آراستہ دولھوں کے دل کی حسرتیں...
  18. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    حَسَن کوزہ گر (٣) جہاں زاد، وہ حلب کی کارواں سرا کا حوض، رات وہ سکوت جس میں ایک دوسرے سے ہم کنار تیرتے رہے محیط جس طرح ہو دائرے کے گرد حلقہ زن تمام رات تیرتے رہے تھے ہم ہم ایک دوسرے کے جسم و جاں سے لگ کے تیرتے رہے تھے ایک شاد کام خوف سے کہ جیسے پانی آنسوؤں میں تیرتا رہے ہم ایک دوسرے سے مطمئن...
  19. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    آ لگی ہے ریت آ لگی ہے ریت دیواروں کے ساتھ سارے دروازوں کے ساتھ سرخ اینٹوں کی چھتوں پر رینگتی ہے نیلی نیلی کھڑکیوں سے جھانکتی ہے ریت ۔۔ رُک جا کھیل تہ کر لیں سنہرے تاش کے پتّوں سے درزوں، روزنوں کو بند کر لیں ریت رُک جا سست برساتیں کہ جن پر دوڑپڑنا، جن کو دانتوں میں چبا لینا کوئی مشکل نہ تھا تُو...
Top