نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    مجھے وداع کر مجھے وداع کر اے میری ذات، پھر مجھے وداع کر وہ لوگ کیا کہیں گے، میری ذات، لوگ جو ہزار سال سے مرے کلام کو ترس گئے؟ مجھے وداع کر، میں تیرے ساتھ اپنے آپ کے سیاہ غار میں بہت پناہ لے چُکا میں اپنے ہاتھ پاؤں دل کی آگ میں تپا چکا! مجھے وداع کر کہ آب و گِل کے آنسوؤں کی بے صدائی سُن...
  2. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    یارانِ سرِ پُل انہونیوں کے خواب سے انہونیوں کے مرحلۂ ناب سے، جاگے ہوئے کچھ لوگ اب ہونیوں کے پل پہ کھڑے کانپتے ہیں، کندھوں پہ اٹھائے ہوئے نعروں کے بیاباں۔۔۔۔ اک گونج ابھی ان کے تعاقب میں ہے یہ جس سے ہیں ہردم لرزاں۔۔۔۔ (کیایہ ہے سزاان کی جوزیبائی کو، یانورکو یاہست کی دارائی کو (برباد کریں؟) ہم...
  3. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    نیا ناچ میں کھڑا ہوں کئی صدیوں سے کسی سوکھے ہوئے خوشۂ گندم کے تلے (صبح جس کی سرِّ آدم سے ہوئی) اے خدا، اپنی سیہ آنکھوں کے سیلاب سے پھر دھو ڈال مجھے کہ میں پھر آگے بڑھوں ۔۔ اِس سے پہلے کہ ترے گیسوؤں کی تاب پہ جم جائے اساطیر کی گرد اِس سے پہلے کہ نگل جائے تجھے اپنا ہی درد اے خدا، پھر سے انڈیل...
  4. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی تُو مری شمعِ دلِ و دیدہ ۔ مصطفیٰ زیدی

    تُو مری شمعِ دلِ و دیدہ وہ کوئی رقص کا انداز ہو یا گیت کی تان میرے دل میں تری آواز ابھر آتی ہے تیرے ہی بال بکھر جاتے ہیں دیواروں پر تیری ہی شکل کتابوں میں نظر آتی ہے شہر ہے یا کسی عیّار کا پُرہول طلسم تُو ہے یا شہرِ طلسمات کی ننھی سی پری ہر طرف سیلِ رواں، بس کا دھواں، ریل کا شور ہر طرف تیرا...
  5. فرخ منظور

    تتلیوں کے موسم میں نوچنا گلابوں کا۔۔۔۔ مرغوب حسین طاہر

    شاعر کی تصویر اس مراسلے میں دیکھی جا سکتی ہے۔
  6. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    میں کیا کہہ رہا تھا؟ میں تنہائی میں کر رہا تھا پرندوں سے باتیں ۔۔۔ میں یہ کہہ رہا تھا: "پرندو، نئی حمد گاؤ کہ وہ بول جو اک زمانے میں بھونروں کی بانہوں پہ اڑتے ہوئے باغ کے آخری موسموں تک پہنچتے تھے اب راستوں میں جھلسنے لگے ہیں نئی حمد گاؤ!" پرندے، لگاتار، لیکن ۔۔۔ پرندے ہمیشہ سے اپنے ہی عاشق ۔۔۔...
  7. فرخ منظور

    جوش پروگرام ۔ جوش ملیح آبادی کی نظم اور اس کی پیروڈی از شوکت تھانوی

    پروگرام (جوش ملیح آبادی) اے شخص ، اگر جوش کو تو ڈھونڈھنا چاہے وہ پچھلے پہر حلقۂ عرفاں میں ملے گا اور صبح کو وہ ناظرِ نظارۂ قدرت طرفِ چمن و صحنِ بیاباں میں ملے گا اور دن کو وہ سرگشتۂ اسرار و معانی شہرِِ ہنر و کوئے ادیباں میں ملے گا اور شام کو وہ مردِ خدا رندِ خرابات رحمت کدۂ بادہ فروشاں میں ملے...
  8. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    مریل گدھے تلاش۔۔۔ کہنہ، گرسنہ پیکر برہنہ، آوارہ، رہگزاروں میں پھرنے والی تلاش۔۔۔ ۔ مریل گدھے کے مانند کس دریچے سے آ لگی ہے؟ غموں کے برفان میں بھٹک کر تلاش زخمی ہے رات کے دل پر اُس کی دستک بہت ہی بے جان پڑ رہی ہے (گدھے بہت ہیں کہ جن کی آنکھوں میں برف کے گالے لرز رہے ہیں) ہوا کے ہاتھوں میں...
  9. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی برف باری ۔ مصطفیٰ زیدی

    برف باری کون سنتا اس بھیا نک رات میں دل کی صدا میرے ہونٹوں پر مری فریاد جم کر رہ گئی زندگی اک بے وفا لڑکی کے وعدوں کی طرح آنسوؤں کے ساتھ آئی آنسوؤں میں بہہ گئی تم کو کیا الزام دوں پہلے ہی اپنے ذہن میں کون سی شائستگی تھی ، کون سی تنظیم تھی صُبح یوں سورج کی کرنیں پھیلتی تھیں ٹوٹ کر جیسے اک ہاری...
  10. فرخ منظور

    سرخ ٹوپی ۔ افسانہ: احمد ندیم قاسمی

    سرخ ٹوپی (تحریر: احمد ندیم قاسمی) اس نے کپڑا نچوڑ کر الگنی پر لٹکایا اور منڈیر پر بیٹھے ہوئے کوے کو دیکھ کر بولی! تو جل مرے موئے کالے کلوٹے بھتنے، کائیں کائیں سے میرا مغز چاٹ لیتا ہے۔ گاؤں بھر میں کیا یہی منڈیر اچھی لگتی ہے تجھے؟ اور اس نے اپنا پرانا جوتا پوری قوت سے منڈیر پر پھینکا۔ کوا کائیں...
  11. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی فاصلہ ۔ مصطفیٰ زیدی

    فاصلہ رات آئی تو چراغوں نے لَویں اُکسا دیں نیند ٹوٹی تو ستاروں نے لہو نذر کیا کسی گوشے سے دبے پاؤں چلی بادِ شمال کیا عجب اُس کے تبسم کی ملاحت مِل جائے خواب لہرائے کہ افسانے سے افسانہ بنے ایک کونپل ہی چٹک جائے تو پھر جام چلے دیر سے صُبحِ بہاراں ہے نہ شام ِ فردوس وقت کو فکر کہ وہ آئے تو کچھ کام...
  12. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    "آپ" کے چہرے "آپ" ہم جس کے قصیدہ خواں ہیں وصل البتّہ و لیکن کے سوا اور نہیں "آپ" ہم مرثیہ خواں ہیں جس کے ہجر البتّہ و لیکن کے سوا اور نہیں "آپ" دو چہروں کی ناگن کے سوا اور نہیں! روز "البتّہ" مرے ساتھ پرندوں کی سحر جاگتے ارمانوں کے بستر سے اٹھا سیر کی، غسل کیا اور مرے ساتھ ہی صبحانہ کیا، بے سرے...
  13. فرخ منظور

    ن م راشد سفرنامہ ۔ ن م راشد

    مشکل الفاظ کے معانی بتائے جا سکتے ہیں۔ تشریح آپ کو خود ہی کرنا ہو گی۔
  14. فرخ منظور

    ن م راشد سفرنامہ ۔ ن م راشد

    سفرنامہ اُسے ضد کہ نُور کے ناشتے میں شریک ہوں! ہمیں خوف تھا سحرِ ازل کہ وہ خود پرست نہ روک لے ہمیں اپنی راہِ دراز سے کہیں کامرانیِ نَو کے عیش و سُرور میں ہمیں روک لے نہ خلا کے پہلے جہاز سے جو زمیں کی سمت رحیل تھا! ہمیں یہ خبر تھی بیان و حرف کی خُو اُسے ہمیں یہ خبر تھی کہ اپنی صوتِ گلو اُسے ہے...
  15. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    سفرنامہ اُسے ضد کہ نُور کے ناشتے میں شریک ہوں! ہمیں خوف تھا سحرِ ازل کہ وہ خود پرست نہ روک لے ہمیں اپنی راہِ دراز سے کہیں کامرانیِ نَو کے عیش و سُرور میں ہمیں روک لے نہ خلا کے پہلے جہاز سے جو زمیں کی سمت رحیل تھا! ہمیں یہ خبر تھی بیان و حرف کی خُو اُسے ہمیں یہ خبر تھی کہ اپنی صوتِ گلو اُسے ہے...
  16. فرخ منظور

    میر عشق میں جی کو صبر و تاب کہاں ۔ میر تقی میر

    یہی غزل سونالی راٹھور اور روپ کمار راٹھور کی آواز میں http://playit.pk/watch?v=39DnB4AVjXU
  17. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی شہناز (۵)

    شہناز (۵) جس طرح ترکِ تعلُّق پہ ہے اِصرار اب کے ایسی شدّت تو مرے عہد ِ وفا میں بھی نہ تھی میں نے تو دیدہ و دانستہ پیا ہے وہ زہر جس کی جراؑت صفِ تسلیم و رضا میں بھی نہ تھی تُونے جس لہر کی صورت سے مجھے چاہا تھا ساز میں بھی نہ تھی وہ بات ، صبا میں بھی نہ تھی بے نیاز ایسا تھا میں دشتِ جنوں میں کھو...
  18. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    سمندر کی تہہ میں سمندر کی تہہ میں سمندر کی سنگین تہہ میں ہے صندوق ۔۔۔ صندوق میں ایک ڈبیا میں ڈبیا میں ڈبیا۔۔۔ میں کتنے معانی کی صُبحیں ۔۔۔ وہ صُبحیں کہ جن پر رسالت کے دَر بند اپنی شعاعوں میں جکڑی ہوئی کتنی سہمی ہوئی ! (یہ صندوق کیوں کر گِرا؟ نہ جانے کِسی نے چُرایا؟ ہمارے ہی ہاتھوں سے پِھسلا؟...
Top