نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    قطعات ۔ صوفی تبسم

    جوانی کے زمانے یاد آئے محبّت کے فسانے یاد آئے بھلانے پر بھی ان کی یاد آئی مجھے وہ ہر بہانے یاد آئے
  2. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی سنّاٹا ۔ مصطفیٰ زیدی

    سنّاٹا آج پھر تم نے مرے دل میں جگایا ہے وہ خواب میں نے جس خواب کو رو رو کے سُلایا تھا ابھی کیا ملا تم کو انہیں پھر سے فروزاں کر کے میں نے دہکے ہوئے شعلوں کو بجُھایا تھا ابھی میں نے کیا کچھ نہیں سوچا تھا مری جانِ غزل کہ میں اس شعر کو چاہوں گا، اسے پوجوں گا اپنی ترسی ہوئی آغوش میں تارے بھر کے...
  3. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    فطرت اور عہدِ نَو کا انسان (دو سانیٹ) فطرت: شام ہونے کو ہے اور تاریکیاں چھانے کو ہیں آ مرے ننھے، مری جاں، آ مرے شہکار آ! تجھ پہ صدقے خلد کے نغمات اور انوار آ آ مرے ننھے! کہ پریاں رات کی آنے کو ہیں ساری دنیا پر فسوں کا جال پھیلانے کو ہیں تیری خاطر لا رہی ہیں لوریوں کے ہار آ دل ترا کب تک نہ ہو...
  4. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    حوریں خود کشوں میں بٹ چکی ہوں گی باغِ رضواں میں اب رکھا کیا ہے (جولائی ایلیا)
  5. فرخ منظور

    تاسف م م مغل (مغزل ) بھائی کے چھوٹے بھائی کی شہادت

    انتہائی افسوس ہوا۔ خدا مرحوم کو غریقِ رحمت کرے۔
  6. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    بادل (سانیٹ) چھائے ہوئے ہیں چار طرف پارہ ہائے ابر آغوش میں لیے ہوئے دنیائے آب و رنگ میرے لیے ہے اُن کی گرج میں سرودِ چنگ پیغامِ انبساط ہے مجھ کو صدائے ابر اٹھی ہے ہلکے ہلکے سروں میں نوائے ابر اور قطر ہائے آب بجاتے ہیں جلترنگ گہرائیوں میں روح کی جاگی ہے ہر امنگ دل میں اُتر رہے ہیں مرے نغمہائے...
  7. فرخ منظور

    قطعات ۔ صوفی تبسم

    عالمِ درد بھی اک شان ہے زیبائی کی تم بھی اس روپ میں اک روز سنور کر دیکھو میں نے مانا کہ وفا ایک کٹھن منزل ہے ہو سکے تو کبھی اس رہ سے گذر کر دیکھو
  8. فرخ منظور

    نظر لکھنوی غزل: تعذیب کی ساعت جب آئے کہتے ہیں کہ ٹلنا مشکل ہے٭ نظرؔ لکھنوی

    کتابیں تو ہمارے پاس بہت سی ہیں۔ ہم تو آپ کے منہ سے سننا چاہتے تھے کہ آپ ایہام گوئی کو کیا سمجھتے ہیں۔ پتا چلا کہ صرف ادبی اصطلاحات کے نام ہی یاد ہیں۔
  9. فرخ منظور

    نظر لکھنوی غزل: تعذیب کی ساعت جب آئے کہتے ہیں کہ ٹلنا مشکل ہے٭ نظرؔ لکھنوی

    یہ صنعتَ ایہام کیا چیز ہے؟ کچھ ہم کم علموں کو بھی اپنے علم سے فیض یاب کیجیے۔
  10. فرخ منظور

    فنا نظامی کانپوری ڈوبنے والے کی میّت پر لاکھوں رونے والے ہیں - فنا نظامی کانپوری

    کیا بات ہے۔ بہت عمدہ انتخاب۔ شکریہ کاشفی صاحب۔
  11. فرخ منظور

    میر ہم ہیں مجروح ماجرا ہے یہ ۔ میر تقی میر

    ہم ہیں مجروح ماجرا ہے یہ وہ نمک چھڑکے ہے مزہ ہے یہ آگ تھے ابتدائے عشق میں ہم اب جو ہیں خاک انتہا ہے یہ بود آدم نمود شبنم ہے ایک دو دم میں پھر ہوا ہے یہ شکر اس کی جفا کا ہو نہ سکا دل سے اپنے ہمیں گلہ ہے یہ شور سے اپنے حشر ہے پردہ یوں نہیں جانتا کہ کیا ہے یہ بس ہوا ناز ہو چکا اغماض ہر گھڑی ہم...
  12. فرخ منظور

    نظر لکھنوی غزل: کیف و سرورِ خلد کہ اس رہ گزر میں ہے ٭ نظرؔ لکھنوی

    تابش صاحب، اگر برقیانہ ہے تو مکمل کلام برقیائیں۔ بہت اعلیٰ کلام ہے۔ مکمل غزل پوسٹ کیجیے۔ عنایت ہو گی۔
  13. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    مری محبت جواں رہے گی مثالِ خورشید و ماہ و انجم مری محبت جواں رہے گی عروسِ فطرت کے حسنِ شاداب کی طرح جاوداں رہے گی شعاعِ امید بن کے ہر وقت روح پر ضو فشاں رہے گی شگفتہ و شادماں کرے گی، شگفتہ و شادماں رہے گی مری محبت جواں رہے گی کیا ہے جب سے غمِ محبت نے دیدۂ التفات پیدا نئے سرے سے ہوئی ہے گویا...
  14. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی انتہا ۔ مصطفیٰ زیدی

    اِنتہا پھر آج یاس کی تاریکیوں میں ڈوب گئی ! وہ اک نوا جو ستاروں کو چُوم سکتی تھی سکوتِ شب کے تسلسل میں کھو گئی چپ چاپ جو یاد وقت کے محور پہ گھوم سکتی تھی ابھی ابھی مری تنہائیوں نے مجھ سے کہا کوئی سنبھال لو مجھ کو ، کوئی کہے مجھ سے ابھی ابھی کہ میں یوں ڈھونڈتا تھا راہِ فرار پتا چلا کہ...
  15. فرخ منظور

    قطعات ۔ صوفی تبسم

    محبت ہے وہ طوفانِ بلا خیز کہ موجیں بھی کنارا ڈھونڈتی ہیں مگر کیا ہمّتیں ہیں اہلِ دل کی محبت کا سہارا ڈھونڈتی ہیں
  16. فرخ منظور

    مخمس بر غزلِ حضرت امیر خسرو دہلوی - حسرت شروانی

    بہت شکریہ حسان میاں۔ بالکل ضم ہونے چاہئیں۔ اب اصل پوسٹ کرنے والے کا پتا چلا ہے تو یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ یہ حسرت شروانی ہیں یا شیروانی اور یہ مخمس آپ کے ہاتھ کہاں سے لگی؟
  17. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    ستارے (سانیٹ) نکل کر جوئے نغمہ خلد زارِ ماہ و انجم سے فضا کی وسعتوں میں ہے رواں آہستہ آہستہ بہ سوئے نوحہ آبادِ جہاں آہستہ آہستہ نکل کر آ رہی ہے اک گلستانِ ترنم سے! ستارے اپنے میٹھے مد بھرے ہلکے تبسم سے کیے جاتے ہیں فطرت کو جواں آہستہ آہستہ سناتے ہیں اسے اک داستاں آہستہ آہستہ دیارِ زندگی مدہوش...
  18. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی کردار ۔ مصطفیٰ زیدی

    کردار خیال و خواب کی دنیا کے دل شکستہ دوست تری حیات مری زندگی کا خاکہ ہے غمِ نگار و غمِ کائنات کے ہاتوں ! ترے لبوں پہ خموشی ہے،مجھ کو سَکتہ ہے مری وفا بھی ہے زخمی تری وفا کی طرح یہ دل مگر وہی اک تابناک شعلہ ہے ترا مزار ہے اینٹوں کا ایک نقشِ بلند مرا مزار مرا دل ہے ، میرا چہرہ ہے جو...
  19. فرخ منظور

    داغ کوئی پھرے نہ قول سے، بس فیصلہ ہوا - داغ دہلوی

    کوئی پھرے نہ قول سے، بس فیصلہ ہوا بوسہ ہمارا آج سے ، دل آپ کا ہوا ماتم ہمارے مرنے کا اُن کی بلا کرے اتنا ہی کہہ کے چھوٹ گئے وہ، بُرا ہوا بے خود رہے وصال میں بے ہوش ہجر میں کیا جانے مجھ سے کب وہ ملا، کب جدا ہوا جس سے کیا تپاک اسی نے کیا ہلاک جو آشنا ہوا، وہی نا آشنا ہوا آباد کس قدر ہے، الٰہی،...
  20. فرخ منظور

    مخمس بر غزلِ حضرت امیر خسرو دہلوی - حسرت شروانی

    مخمس بر غزلِ حضرت امیر خسرو دہلوی - حسرت شیروانی قیامت کا سماں تھا اور محشر خیز تھا عالم متاعِ ہوش پر گرتی تھیں ہر سو بجلیاں پیہم صفیں تھیں جلوۂ قاتل سے ساری درہم و برہم نمی دانم چہ منزل بود شب جائے کہ من بودم بہر جا رقصِ بسمل بود شب جائے کہ من بودم پری روئے، سمن بوئے، سراپا ناز دلدارے بہ گیسو...
Top