کنگنا اوئے ہوئے کنگنا
میری نیند چرا کے لے گئے گوری تیرے کنگنا
کنگنا اوئے ہوئے کنگنا
جب سے کنگن پہننے کی فرمائش کی ہے وہ یہی نعرے لگائے جا رہے ہیں، کڑیو ، کنگن حاصل کرنے کا کوئی آسان طریقہ بتاؤ۔ ۔ ۔ !
بشیر بدر
بہت خوب اعجاز صاحب،
آپ کی استادی کا اندازہ تو خطوط پڑھ کر ہی ہوگیا تھا، اب آپ نے رنگے ہاتھوں پکڑ بھی لیا خیر ہم بھی چوری نہیں کر رہے تھے، جی ہاں یہ بشیر بدر کا ہی کلام ہے،
میری ڈائری میں اس قسم کے انمول موتی جہاں سے ملیں پرو لیئے جاتے ہیں،
مجھے یاد نہیں کہ کہیں سے لی تھی یا کسی...
مدد
جی نبیل صاحب، وہی کوشش کرہی تھی، لیکن ابھی تک مجھے ٹھیک سے تصویر لوڈ کرنا نہیں آرہا، پہلے والی تصویر نجانے کیسے تکے کے طور پر لگ گئی تھی۔ ۔ ۔
ڈپل لکھائی بھی بار بار آجاتی ہے، کیا معمہ ہے؟
میری نظم پر ایک نظر ڈالیئے،آپ کی رائے کی منتظر رہوں گی!
آج کا دن بھی پھیکا پھیکا
کھڑکی سے چھپ کر تکتا ہے
میں ہاری یا وہ ہے جیتا
روز کا ہی معمول ہے یہ تو
کل بھی بیتا آج بھی بیتا
درد بھی ویسا ہی بلکل ہے
تھوڑا تھوڑا، میٹھا میٹھا
چولھا چوکا جھاڑو پونچھا
سب کچھ کر بیٹھی تب سوچا
ہر شئے پونچھ کے جھاڑ کے دیکھا
جانے کہاں پہ دل ہے...
سو خلوص باتوں میں سب کرم خیالوں میں
بس ذرا وفا کم ہے تیرے شہروالوں میں
پہلی بار نظروں نے چاند بولتے دیکھا
ہم جواب کیا دیتے کھوگئے سوالوں میں
رات تیر یادوں نے دل کو اس طرح چھیڑا
جیسے کوئی چٹکی لے نرم نرم گالوں میں
یوں کسی کی آنکھوں میں صبح تک ابھی تھے ہم
جس طرح رہے شبنم پھول کے پیالوں میں...
میری نئی کتاب
بوچھی، اگر آپ کی فرمائش پورا کرنے کے جتنا وقت ہوتا تو کھانا پکانے کی کتاب ہی نہ لکھ ڈالتی ،اتنی ٹائپنگ سے تو میں مصنفین کی فہرست میں شمار ہوسکتی ہوں ، کیا خیال ہے؟
حسب وعدہ آج کا مینو حاضر ہے
بون لیس چکن، ٹماٹو اونین سوپ، سٹر فرائیڈ ویجیٹیبل+کرسٹی بریڈ
اجزاء:
چکن کے لئے: چکن آدھا کلو بغیر ہڈی والا
دو ٹیبل اسپون تندوری مصالحہ
ایک ٹی اسپون نمک
دو ٹیبل اسپون لیمن جوس
چکن کی بوٹیوں میں تمام اجزاء ملا کر آدھا گھنٹہ رکھ دیں، پھر اوون میں ہائی ہیٹ پر...
۔
خوش آمدید، آپ کی اردو تو اچھی ہے۔
بلکہ اس نسبت سے کہ آپ نے دو تین سال پہلے ہی سیکھنا شروع کیا ہے خاصی عمدہ ہے۔
بقول سب ممبران کہ اس فورم میں آپ انشاء اللہ بہت کچھ سیکھ لیں گے۔
افتخار بھائی کے بچے
ہا ہا ہا ہا، افتخار بھائی آپ کا جواب پڑھ کر بے اختیار ہنسی چھوٹ گئی،
سو سویٹ۔
مجھے یقین آگیا کہ آپ سچ بول رہے ہیں۔
قدسیہ پہلی بار آپ کانام پڑھا ہے فورم میں، خوش آمدید۔
امید ہے آنا جانا، بمعہ مزیدار جوابات کے لگا رہے گا۔
؛
جو دل کی بات ہے منہ سے نکل ہی جاتی ہے
مرے رفیق میں کس کس سے احتیاط کروں
یہ آپ سب کے لیئے شاعرانہ شکوہ ہے، سیدہ صاحبہ کو دل کے سوراخوں کی شکایت ہے تو ڈاکٹر صاحب کو نسخوں کے بے مول جانے کا غم!
بندہ کی کی کرے
کتھے جائے
:lol: :lol: :lol:
اسی لیئے سیانے کہہ گئے پہلے سوچو، تولو، پھر بولو، اور پھر۔ ۔ ۔ ۔
موجودہ دور میں ایسے جملے کتنے مشکوک ہوچکے ہیں۔ ۔ ۔ ۔
اللہ رے دورِ معصومیت، کوئی لوٹادے میرے بیتے ہوئے دن :cry:
رضوان صاحب ؛خوش آمدید
امید ہے یہ فورم اردو دانوں کے ذوق کی تسکین کے لئے مزید کامیابی حاصل کرے گا اور تعمیری کاموں میں سرعت سے پیش قدمی کرنے والوں کی تعداد میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی ہوتی رہے۔
ویسے یہاں بھی آپ لوگ ڈنڈی مار گئے، جنت کا داروغۃ بھی مرد اوربیچاری حوریں جنت میں بھی آپ ہی لوگوں...
؛
واقعی بہت عمدہ غزل ہے، بہت خوب!
ترے خیال سے آنکھیں ملانے والی ہوں
نئے سروپ کا جادو جگانے والی ہوں
میں سینت سینت کے رکھے ہوئے لحافوں سے
تمہارے لمس کا جادو جگانے والی ہوں
اسے جو دھوپ لئے دل کے گاؤں میں اترا
رہٹ سے چاہ کا پانی پلانے والی ہوں
کہو کہ چھاؤں مری خود سمیٹ لے آکر
میں...