بے شک مگر بعض مضامین اور موضوعات زیادہ لچک مانگتے ہیں اور میں نے آزاد نظم میں بھی خاطر خواہ دلکشی دیکھی ہے۔ یہاں آپ کی سٹیٹمنٹ آپ کے پری جوڈیس کو نمایاں کرتی نظر آتی ہے :)
ہائیں ! اچھا! یہاں فورم پر تو بے حجابی نہیں بلکہ بے عزتی ہوتی ہے :) آزاد نظم میں دلکشی نہیں ہوتی ؟ آپ امجد اسلام امجد کو پڑھیں آپ کے خیالات بدل جائیں گے ۔
گُڈ شاٹ:)
کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہےکہ بحر و ردیف کی پابندی بعض اوقات شعر کے ابلاغ کو غیر موثر کر جاتی ہے؟ آزاد نظم میں خیالات و تاثرات کو زیادہ خالص انداز سے بیان نہیں کیا جا سکتا؟
کوشش کریں ۔ میں بھی کُچھ رنگ اکٹھے کرتا ہوں :)
یہ بات شائد آپ لوگوں کو چائے کا ایک قیمتی کپ ضائع کرنے سے پہلے پوچھنی چاہیے تھی :) اور کچھ نہیں تو جنہوں نے مکھی کو "ٹی ڈائیونگ " سِکھائی اُنہیں تو پی ہی لینی چاہیے تھی اَ ب معاملہ یہ ہے کہ مکھی تو جان سے گئی سو گئی پرچائےبھی کسی نے نہ پی :)
اُردو ویب پر ایک برِ اعظم دریافت ہوا ہے جانتے ہیں کہ اُس کا نام کیا ہے؟ جی "نایاب" میں حیران ہوں کہ آپ لوگ کیسے لاعلم رہ سکتے ہیں اور اگر لا علم نہیں ہیں تو متعلقہ مباحث میں شریک کیوں نہیں کیا اُنہیں؟ اُنہیں چھُپائے کیوں رکھا گیا اَب تک ۔ آئم شاکڈ اینڈ سرپرائزڈ ۔
نایاب آپ اپنے نام کی طرح ہی ہیں اتنے کووووول ٹیمپرڈ کیسے رہ لیتے ہیں آپ جیسے آپ کو غُصہ آتا ہی نہیں ۔ کِس چکی کا آٹا کھاتے ہیں آپ :) اگر ہو سکے تو پلیز اپنے بارے میں کُچھ بتائیں کہاں ہیں ، کیا ہیں اور کیوں ہیں :)
میں خود آپ جیسا ہی طالب علم ہوں جتنا سمجھ پایا ہوں اُس کے مطابق عرض ہے کہ سائنسی...
میں نے کبھی کہیں پڑھا تھا کہ جب کسی انسان کو یقین ہو جائے کہ وہ خوبصورت ہے تو پھر وہ خوبصورت نہیں رہتا سو اِسی رعائت سے میں نے اپنے متعصب ہونے کا ذِکر کیا تھا میرا خیال ہے کہ جب آپ کو پتا چل جائے کہ ترازو میں وزن کا اتنا فرق آتا ہے تو آپ اُسے کمپنسیٹ کر کے بے فکری سے کام چلا سکتے ہیں سو مُجھے...
عزیز بھائی بندہء ناچیز کو ٹیگ کرنے کے لیے آپ کو درست نام لکھنا پڑے گا جو کہ آوازِدوست ہے ناکہ آواز دوست :)
آواز دوست کا مطلب تو شائد یہ ہے کہ میں ریلوے لائن کے ساتھ رہتا ہوں جب کہ ایسی کوئی بات نہیں :)
اَب یاد آیا کہ میں نے اِس کلام کو اپنے علاقے کی مسجد سے بطور نعت سُنا ہے تب بھی اچھا لگا تھا :) ترنم اور موسیقیت بھی شاعری کی طرح خوب ہے۔ آڈیو کیسٹس کا خوبصورت زمانہ ابھی باقی ہےکیا :)
اجی ہم کیا اور ہماری رائے کیا ! بس آپ کا حُسنِ نظر ہے ورنہ بندہ یہاں کِس قابل :)
آپ کا فین کلب بن رہا ہے آپ لکھتی رہیں کارواں چلتا رہے گا سفر کٹتا رہے گا اورایک دِن آپ عمیرہ احمد کو پیچھے چھوڑ جائیں گی۔ قسمت دھوکہ دے سکتی ہے مگر محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ میں خواتین کے ویژن کے بارے میں قدرے...
جی بچپن میں کئی معتبر ذرائع گھریلو اور بیرونی اِس رائے کی پُختگی کا سبب بنے اور اَب آپ نے تدارک کے طور پر ساگودانہ کا استعمال کرنے کا بقلم خود اعتراف کیا ہے جو اِس بات پر تصدیقی مہر ثبت کر رہا ہے توبندے کا بے فکررہنا کُچھ مشکل نہیں ہو گیا :)
ماشاء اللہ ۔ حیران ہوں میں آپ کی طبیعیت کو دیکھ کر :)
کوئی وقت تھا جب ہم نے گھر میں اِس نوعیت کے چند تجربات کیے تھے اُن کے نتائج آج بھی ضرب المثل ہیں :) ہماری چند والہانہ کاوشوں کے نتائج کو"ایٹمی ڈشز" کا خطاب ملا۔ ایک تو ہم نے کھیر بنانے کی کوشش کی تھی اور دوسری تحقیق تھی پکوڑے بنانے کی :)