ہمارے شعرا نے ناحق پھولوں کے کانٹوں پر اتنا وقت برباد کیا ۔۔۔ حالانکہ اصل مسئلہ مچھلی کے کانٹے ہیں کہ میرے جیسے بہت سے سست الوجود محض کانٹے چننے کی مشقت سے بچنے کے لیے اس عظیم نعمتِ خداوندی سے بھرپور طریقے سے فیض حاصل نہیں کر پاتے ۔۔۔ اور نتیجتاً سپرمارکیٹ سے بنا کانٹوں والی ماہیِ منجمد لا کر...