نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اُس کا اقرار محبت ہے مروت اُس کی

    مطلع دوبارہ کہیں، کچھ الجھا الجھا اور تشنۂ الفاظ سا لگتا ہے۔ یہ بھی دولخت لگتا ہے۔ مقطع بھی نظرِ ثانی کا متقاضی ہے، بات واضح نہیں کہ کس میں مگن رہنے کی بات ہو رہی ہے اور کس کی حلاوت؟ اگر کوئی مخصوص شخصیت مراد ہے تو اس کے خیال یا دھیان میں تو مگن رہا جا سکتا ہے، خود اس شخص میں کیسے مگن ہوسکتے ہیں؟
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اُس کا اقرار محبت ہے مروت اُس کی

    میرے نام سے جن بیچارے محمد احسن صاحب تو ٹیگ کیا جاتا ہے ۔۔۔ اگر کبھی غلطی سے لاگ ان کر بیٹھے تو 4-3 ہفتے تو بیچارے اپنے نوٹیفیکیشنز ہی دیکھتے رہ جائیں گے :)
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کبھی مجھ سے نظریں ملا کر تو دیکھو----برائے اصلاح

    یہ غزل دیکھ کر عالمگیر کا ایک پرانا نغمہ یاد آگیا ۔۔۔ کبھی تم ادھر سے گزر کر تو دیکھو، ان آنکھوں سے دل میں اتر کر تو دیکھو :)
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا...

    جزاک اللہ عاطفؔ بھائی ۔۔۔ آپ کی اس بھرپور داد نے مجھے مقروض کر دیا ہے، بہت شکریہ :)
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا...

    بہت شکریہ جاسمن آپا ۔۔۔ داد و پذیرائی سے نوازنے کے کے لیے ممنون و متشکر ہوں۔ جزاک اللہ
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا...

    جزاک اللہ عرفانؔ بھائی ۔۔۔ اظہارِ پسندیدگی کے لیے سپاس گزار ہوں۔ مقطع کی بابت آپ کا اعتراض بجا ہے ۔۔۔ جیسا کہ عرض کیا کہ یہ پرانی غزل تھی ۔۔۔ بس اپنی کاہلی کے سبب سستی برتی :)
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برقی کتابوں کے سرورق

    میں نے یہ نہیں کہا کہ کسی نے ایسا نہیں لکھا، یا یہ املا عام نہیں ۔۔۔ عام ہے اسی لیے تو متنازع ہے :)
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برقی کتابوں کے سرورق

    ماشاءاللہ تقریباً سبھی سرِورق نہایت دلکش اور دیدہ زیب ہیں۔ ایک بات جو میں نے محسوس کی، وہ یہ کہ کئی ٹائٹلز پر دہلی کو دھلی لکھا ہوا ہے ۔۔۔ یوں تو یہ ایک معرکۃالآراء مسئلہ ہے ۔۔۔ تاہم میرا تو خیال تھا کہ اساتذۂ اردو کی اکثریت ہائے مخلوط کے ساتھ دھلی لکھنے کو درست قرار نہیں دیتی! کیا ایسا...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح: ۔۔۔ مانگنا اچھا لگا

    قوافی تو درست ہوگئے ہیں۔ مطلعے کے پہلے مصرعے میں ’’کبھی‘‘ کے بغیر مجھے بیان ادھورا سا لگ رہا ہے۔ مزید یہ کہ آہ و زاری سے خدا کے آگے ہاتھ پھیلانے کا مفہوم اتنی اچھی طرح ادا نہیں ہوتا۔ دوسرے یہ کہ دونوں مصرعوں میں فاعل کی کمی محسوس ہو رہی ہے، بہتر ہوگا کہ فاعل کا تذکرہ ہو یا اس کی جانب کوئی...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا...

    بہت شکریہ ساگرؔ بھائی ۔۔۔ داد و تحسین سے نوازنے پر ممنونِ احسان ہوں۔ جزاک اللہ :)
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا...

    بہت شکریہ عاطفؔ بھائی ۔۔۔ بھرپور داد و تحسین کے لیے سراپا سپاس ہوں۔ جس شعر کا آپ نے اقتباس لیا ۔۔۔ وہ سقوطِ ڈھاکہ کی کسی برسی پر کہا تھا ۔۔۔ ایسا غم جو کسی برچھی کی مانند آج تک ہمارے سینوں گھپا ہوا ہے ۔۔۔ یا گھپا ہونا چاہیے تھا ۔۔۔ مگر ہم اپنی روایتی بے حسی کے طفیل اس کو بھلا کر پھر انہیں...
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا...

    جزاک اللہ بھائی عبدالرؤف ۔۔۔ داد و پذیرائی کے لیے سپاس گزار ہوں :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا...

    جزاک اللہ استادِ محترم ۔۔۔ پذیرائی کے لیے ممنون و متشکر ہوں۔
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا...

    بہت شکریہ ظہیرؔ بھائی ۔۔۔ آپ کی جانب سے بھرپور داد میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے جزاک اللہ :)
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا...

    جزاک اللہ خلیلؔ بھائی ۔۔۔ داد و پذیرائی کے لیے ممنون ہوں :)
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غسلِ دسمبر

    ہاہاہاہا ۔۔۔ ویسے آپ کے کوائف میں چسپاں پرچم کے لحاظ سے تو اس لڑی کا عنوان غسلِ جُون ہونا چاہیے :)
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    انگریزی سے اردو - متبادل الفاظ

    بہت معذرت شمشاد بھائی، میری وجہ سے لڑی کا تسلسل خراب ہوا. میری جانب سے اب اس لڑی غیر متعلق مراسلہ نہیں آئے گا.
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    انگریزی سے اردو - متبادل الفاظ

    یہ ہمارے وطنِ عزیز کی سیاست کے ایک "غیر سیاسی" مہادیو کے "فیض" کی جانب اشارہ ہے. اللہ کا یہ نیک بندہ، بلکہ ولی فی سبیل اللہ غریب لوگوں میں ہمارے شمالی علاقہ جات کی سیر کے پیکج مفت بانٹتا ہے تا کہ وہ اپنے ماحول کہ یکسانیت سے اکتا نہ جائیں. علاوہ ازیں عوام کے لیے ایک مفت سافٹ ویئر ہاؤس بھی چلا رہا...
Top