نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    میں نے تو یہ کام ورڈ پر ہی کیا. اڈوب ان ڈیزائن سے (واللہ) ابھی جناب بھائی خلیل الرحمٰن کے مراسلے کے ذریعے آگہی ہوئی. میں نے اپنی کتاب تو ان پیج میں کمپوز کی تھی. بعد میں اس کو یونیکوڈ میں محفوظ کرنے کے لیے دوبارہ مکمل ٹائپ کیا مائیکرو سافٹ ورڈ میں کیونکہ آنلائن کنورٹرز درست کام نہیں کر رہے تھے...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    قمر جلالوی اے میرے ہم نشیں چل کہیں اور چل

    ایک اور پاکستانی غزل گائیک ہوا کرتے تھے، مسعود خان، جو اپنی بیگم شیلُو کے ساتھ گایا کرتے تھے، انہوں نے بھی یہ غزل گائی ہے. 90 کی دہائی میں ان کا خوب طوطی بولتا تھا اور خوب آڈیو کیسٹس بکا کرتے تھے. پھر نجانے کہاں غائب ہوگئے.
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اُس کا اقرار محبت ہے مروت اُس کی

    وہ تو ہے، اسی لیے سوالیہ نشان لگا دیا تھا :) ویسے میرا ذاتی رجحان یہ ہے کہ میں تعقید پر تنافر کو ترجیح دیتا ہوں۔ عین ممکن ہے کہ تھوڑا اور غور کیا جائے تو مصرع سے تعقید اور تنافر دونوں کو دور کیا جاسکے۔
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    حنیفؔ شاہجہانپوری: بے وفا دوست (نظم)

    ’’بےوفا دوست‘‘ کہاں جا رہے ہو مرے دوستو! کبھی بھولے بھٹکے بھی آیا کرو! یہ تانبے کے پیسے بڑے بے وفا نہیں پاس کچھ دوستی کا ذرا شرارت سے آنکھیں چراتے رہے مرے گھر سے لیکن رہے دور دور! اکیلا ہوں! کیا تم نہیں دیکھتے؟ مرے ساتھ کیوں تم نہیں کھیلتے؟ غبارے پتنگیں اُڑائیں چلو...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    جہاں میں ایسا کوئی دل نہیں ہے : غزل براہ اصلاح

    بہت خوب! اچھا کہا ہے! مجھے تو ٹھیک ہی لگ رہی ہے غزل ہے ۔۔۔ باقی استادِ محترم بہتر بتا دیں گے۔
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اُس کا اقرار محبت ہے مروت اُس کی

    اب کافی بہتر لگ رہی ہے ماشاء اللہ۔ ایک دو مشورے ہیں، غور کیجیے گا۔ ورنہ روٹھا ہوا رہنا ہی ہے عادت اس کی؟؟؟ اس کی خوشبو سے معطر ہے یوں میری خلوت جیسے جلوت میں میسر ہو رفاقت اس کی بن گیا ہے مری ہستی کا وہ جیسے کوئی جزو میرے لہجے میں درآئی ہے حلاوت اس کی تھا ہمیں زعم کہ مل جائے گی چاہت اس کی۔
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    مطلع ایطائے خفی کا شکار ہے، اس کے علاوہ اور تو کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا مجھے۔ استادِ محترم بہتر بتا سکتے ہیں۔
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نہیں موجود پر مثل ہوا ہے چار سو ہے

    اچھی غزل ہے احمدؔ بھائی ۔۔۔ بس مطلع میں موجود کے بعد کاما لگا دیں ۔۔۔ کہیں لوگ اس پر کو پر نہ سمجھ لیں :)
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    قیس و فرہاد سے، صحراؤں بیابانوں سے

    خوب غزل کہی ہے ۔۔۔ قطعہ بھی کافی جاندار ہے ماشاءاللہ ۔۔۔ مطلعے میں مجھے دیوانوں کے مقابل صحرا بیابان کا لانا کچھ عجیب سا لگا۔ اغلب گمان یہی ہے کہ دیوانوں کی نسبت قیس و فرہاد کی جانب ہی ہوگی ۔۔۔ مگر بیابان و صحرا کے تذکرے سے معنی میں کچھ الجھاؤ پیدا ہوتا محسوس ہو رہا ہے۔
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    براہ اصلاح

    صرف بھول کہنے سے بات نہیں بنتی ... "ہر" کی کمی واضح محسوس ہوتی ہے. پہلا مصرع اتنا جاندار نہیں، جبکہ دوسرے بہت اچھا ہے. پہلے پر پھر سے فکر کیجیے... مثلا گل کھلا سکتا ہو جب سخن کیوں اسے پھر شرر کیجیے (ویسے اس صورت میں دھیان گل کھلانا بطور منفی محاورہ کی طرف بھی جاسکتا ہے مگر رات کے اس پہر اور...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    زیست کو یوں نہ بے مزا کیجے ... غزل براہ اصلاح

    خواہشِ نکاح کی پراگریس رپورٹ دینا آپ پر ادھار رہا :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تاسف مفتی زرولی خان صاحب انتقال فرما گئے

    انا لله وانا اليه راجعون ... اللہ پاک مرحوم کی مغفرت کاملہ فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے. آمین. یہ سال علم اور اہل علم پر بہت بھاری رہا ... ہماری شامت اعمال کہ مظاہر قیامت اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اور پھر بھی خواب غفلت میں پڑے ہیں. اللہ پاک ہم سب کو فتنوں سے محفوظ فرمائے اور ہمیں خاتمہ...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    بخدا ایک ایک شعر ایسا ہے بندہ پڑھے اور سر دھنے. کئی اشعار پڑھ کر مجھے اپنے مرحوم تایا کی شاعری کا خیال آتا ہے. ان کا اسلوب و آہنگ بھی کچھ اسی طرح کا تھا جبکہ زبان و بیان کی مماثلت بھی میرے لیے خوشگوار حیرت کا سبب ہے، وہ یوں کہ میرے تایا مرحوم کا بیشتر کلام 50 اور 60 کی دہائیوں کی یادگار ہے ...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    تابشؔ بھائی اب چیک کیجیے، پہلے میں نے شاید پبلک لنک نہیں دیا تھا ۔۔۔ ابھی اپڈیٹ کیا ہے۔
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    آج صبح جب کتاب ڈاؤن لوڈ کر کے پڑھنا شروع کی تو فارمیٹنگ کی وجہ سے پڑھنے میں مزا نہیں آرہا تھا۔ سو میں نے سوچا کہ کیوں نہ ورڈ فائل کی فارمیٹنگ روایتی طرز پر (یعنی غزل کے ہر مصرعے کو ورق کے وسط اور ایک جتنے طول میں لکھنا) کر کے پی ڈی ایف بنا دوں ۔۔۔ بہت معذرت کہ یہ کام شاعر اور ناشر دونوں کی...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    ماشاءاللہ ماشاءاللہ ۔۔۔ زہے نصیب زہے نصیب ۔۔۔ بہت بہت مبارک ہو ظہیراحمدظہیر بھائی ۔۔۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ ۔۔۔ یہ بلاشبہ اردو ادب میں ایک گراں قدر اضافہ ثابت ہوگا۔
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نئی غزل نمبر 16 برائے تبصرہ و اصلاح شاعر امین شارؔق

    کس کے خلاف؟؟؟ اچھا انصاف کیا ہوتا ہے؟ دونوں مصرعے بحر سے خارج ہیں۔ پہلے بحر کا تعین کریں کہ کس بحر میں غزل کہنا چاہتے ہیں ۔۔۔ ویسے جو زمین آپ نے چنی ہے، اس کے حساب سے مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن ہی استعمال کی جا سکتی ہے۔ بحر کا مسئلہ تو تقریباً پوری غزل میں ہی درپیش ہے۔ اس لیے میں ہر شعر کے ذیل...
Top