نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا...

    عزیزانِ گرامی، آداب. ایک پرانی غزل آپ سب کے ذوق کی نذر. امید ہے کہ احباب اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں گے. دعاگو، راحلؔ. ......................................................................... یہ جاہ ہوتی نہیں، یہ حشم نہیں ہوتا گدا ہی رہتا جو رب کا کرم نہیں ہوتا نہ شورِ نوحہ گری میں...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    انگریزی سے اردو - متبادل الفاظ

    ہاہاہاہا ۔۔۔ تنکا کس کی داڑھی میں تھا، جس سے اس کو مسلسل کھجلی ہوئے جارہی ہے، یہ تو واضح ہے :) لگے رہو برادرِ صغیر (المعروف بہ مُنّا بھائی) :)
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    انگریزی سے اردو - متبادل الفاظ

    قبلہ آپ ناحق خود کو ہلکان کیے جا رہے ہیں ۔۔۔ جب روئے سخن آنجناب کی طرف ہو تو اعزازی حوالداری کا شوق بھی پورا فرما لیجیے گا! ایک مراسلے میں تخاطب مکرمی ظہیرؔ بھائی سے تھا، دوسرے میں محترم عاطفؔ بھائی سے ۔۔۔ آپ بلاوجہ عبداللہ مجذوب کا کردار نبھا رہے ہیں۔ آپ شوق سے منفی ریٹنگ دیجیے ۔۔۔ ہم نے...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    انگریزی سے اردو - متبادل الفاظ

    اب میں کچھ کہوں گا تو ایک بابا آکر ناپسندیدہ کا تمغہ دے جاویں گے، لگتا ہے موصوف نے کچھ زیادہ ہی نازک طبع پائی ہے :)
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    انگریزی سے اردو - متبادل الفاظ

    خیال رہے، یہ دوسرا جملہ آپ کو وطنِ عزیز کے ’’ناردن ایریاز‘‘ کی مفت سیر کروا سکتا ہے :)
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: جب سے ہَم چار پیسے کمانے لگے

    بڑے ہوں، بڑبڑے ہوں یا دہی بڑے ... ہم ہر سہ کے بھرپور "فین" اور عقیدت مند ہیں :)
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف کچھ اپنے بارے میں

    خوش آمدید عرفان بھائی. آپ کی جانب سے میری دعوت قبول کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے. ان شاء اللہ اب ہم آپ کو یہاں جکڑ کر رکھیں گے :) لے دے کر اب ایک یہی فورم رہ گیا ہے جو منتظمین و مہتممین کی اردو سے بےلوث محبت کے طفیل اب تک آب و تاب کے ساتھ قائم ہے وگرنہ اکثر محافل تو فیس بک برد ہو چکیں، اور فیس...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نئی غزل نمبر 15 برائے تبصرہ و اصلاح شاعر امین شارؔق

    پھر وہی پرانا مسئلہ ۔۔۔ مختلف بحروں کو خلط کردیا گیا ہے۔ کہیں فعولن فعولن فعولن فعل ہے تو کہیں فعولن فعولن فعولن فعولن کی تکرار۔ لگتا ہے آپ نے ابھی تک خود سے تقطیع کرکے دیکھنا شروع نہیں کیا ہے؟
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: جب سے ہَم چار پیسے کمانے لگے

    الف عین محمد خلیل الرحمٰن ظہیراحمدظہیر محمد تابش صدیقی محمد وارث میں نے سوچا دیگر بڑوں کو بھی اطلاع کردوں :)
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: جب سے ہَم چار پیسے کمانے لگے

    مکرمی عرفان بھائی سے گزارش ہے کی ذیل میں دیے گئے ربط پر، حسبِ دستورِ محفل، اپنا رسمی تعارف ضرور کروائیں۔ جزاک اللہ۔ تعارف و انٹرویو
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: جب سے ہَم چار پیسے کمانے لگے

    بہت خوب عرفان بھائی، حسبِ سابق عمدہ غزل ہے ماشاء اللہ
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: جب سے ہَم چار پیسے کمانے لگے

    زہے نصیب، زہے نصیب! خوش آمدید عرفان بھائی۔ میری خوش نصیبی کہ آپ نے میری دعوت پر اس محفل میں شرکت کی۔ امید ہے کہ ہمیں باقاعدگی کے آپ کے کلام سے محظوظ ہونے کی سعادت حاصل رہے گی۔ عرفان بھائی سے میرا پہلا تعارف سن ۲۰۰۲ میں، ایک ویب سائٹ ای بزم ڈاٹ کام کے ذریعے ہوا جہاں انہوں نے کمالِ مہربانی سے...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نفرتیں سب زمانے کی سہتا رہا------برائے اصلاح

    شکیل بھائی یہ تو بہت معروف عیب ہے، دسیوں بار محفل میں اس پر گفتگو ہو چکی ہے. اس کے علاوہ بھی محفل میں متفرق لڑیوں میں مختلف اساتذہ کے عیوب قوافی پر مراسلے موجود ہیں. کافی عرصہ سے ارادہ ہے (اور چونکہ نیک ارادے پر بھی ایک نیکی مل جاتی ہے، اس لیے اب تک ارداہ ہی ہے :) ) کہ اس متفرق مواد کو یکجا کر...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وزیراعظم نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کے قانون کی منظوری دیدی

    جی نہیں، میں نے ایسا کچھ تسلیم نہیں کیا ۔۔۔ اس لیے آپ اپنے یہ ٹرول ٹیکٹکس کسی اور کے لئے اٹھا رکھیں۔ اگر آپ کو اسمبلی کی کاروائی کے اصول و ضوابط کے بارے میں واجبی سے آگہی بھی ہوتی تو آپ کو معلوم ہوتا کہ حکومت اپوزیشن کے بغیر بھی ایکٹ آف پارلیمنٹ پاس کروا سکتی ہے، جیسے کہ ان نام نہاد ایف اے...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف اردو محفل اور محفلین میں اپنا مختصر تعار ف

    خوش آمدید سیف بھائی ۔۔۔ اللہ پاک آپ کی شرکت کو محفل اور آپ، دونوں کے لیے بابرکت بنائے، آمین۔
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وزیراعظم نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کے قانون کی منظوری دیدی

    فی الحال تو حسبِ معمول آرڈیننس سے کام چلانے کی باتیں ہو رہی ہیں ۔۔۔ تاہم جنرل ٹائرز بنانے والوں کی انتظامیہ کی اگر دلچسپی ہوگی تو موجودہ اسمبلی سے بھی پاس کروانے میں کوئی خاص دقت نہیں ہوگی۔
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم "یاد" ----- براہ اصلاح

    صرف ان دو مصرعوں کو ہی مت دیکھیے، وہ تو بھائی خلیلؔ نے مثال کے طور پر نشان زد کیے ہیں۔ دیگر مصرعوں میں بھی دیکھیے کہیں یہی مسئلہ تو درپیش نہیں؟ باقی، مضمون کے اعتبار سے تو سادہ سی نظم ہے، اس لیے زیادہ کچھ کہنے کو ہے ہی نہیں، کم از کم ہمارے پاس :)
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح :: واقف نہیں ہے تو مرے حالِ تباہ سے

    ’’اب‘‘ بھرتی کا لگتا ہے ۔۔۔ دوبارہ فکر کرکے دیکھیے۔ دوسرا والا شعر ٹھیک لگ رہا ہے۔
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    بس کوئی اس کو ’’ارز‘‘ والی مندی نہ سمجھ بیٹھے :)
Top