نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    بہت خوب۔ ہمیشہ کی طرح نادر زمین میں عمدہ کلام ۔۔۔
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح :: واقف نہیں ہے تو مرے حالِ تباہ سے

    اچھی کاوش ہے، میرے پاس تو زیادہ کچھ کہنے کے لیے نہیں، دو ایک باتوں کے علاوہ مطلع کے مصرعِ ثانی میں طرزِ آہ کے بجائے محض آہ کہنا شاید زیادہ بہتر رہے۔ مثلا خائف ہے آسمان بھی اب میری آہ سے کیونکہ پہلے مصرعے میں اُس کے ذریعے مشار الیہ کا تعین کر دیا گیا ہے، اس لیے دوسرے مصرعے میں اس بارگاہ کے...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پیمرا نے نواز شریف سمیت دیگر مفرور اشتہاری مجرموں کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگا دی

    کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ جاسم کے نام سے یہ اصل میں کوئی ’’بوٹ اکاؤنٹ‘‘ ہے جس کے عقب میں کوئی بہت ہی متقدم قسم کا الخوارزم کام کررہا ہے۔ اتنی مستقل مزاجی یا تو کسی کمپیوٹر میں ہو سکتی ہے یا کسی فوق البشر میں :)
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اگر پاکستان میں انتخابات کل ہوں، تو آپ کس کو ووٹ دیں گے ؟

    مبصر میاں۔ چونکہ آپ خود اپنی اردو کی درستی کے متمنی ہیں، اس لیے میں اس مراسلے میں آپ کے املا کی اغلاط کی نشاندہی اور تصحیح کیے دیتا ہوں۔ عنوان: اگر پاکستان میں انتخابات کل ہوئیں، تو آپ کس کو ووٹ دیں گے ؟ ہوئیں نہیں، ’’ہوں‘‘۔ مزید یہ کہ جملے کی ساخت بھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔ اس جملے کو یوں...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اگر پاکستان میں انتخابات کل ہوں، تو آپ کس کو ووٹ دیں گے ؟

    باباجی، اپنے مبصر میاں اردو میں کچے ہیں، اور یہاں اردو لکھنا پڑھنا سیکھنے آئے ہیں اس لیے منفی درجہ بندی واپس لے لیجیے :)
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    مطلع ویسے تو ٹھیک ہے، تاہم دوسرے مصرعے میں مجھے تصویر زائد اور غیر ضروری لگتا ہے۔ یوں بھی تو کہہ سکتے ہیں حالت اس دل کی کسی کو بھی دکھائی نہ گئی تشنۂ لب کی ترکیب درست نہیں، یہاں تشنہ لب بغیر کسرۂ اضافت کے آئے گا۔ تشنۂ لب کا تو مطلب ہوا ہونٹوں کا پیاسا، جو بے معنی بات ہے۔ پھر تشنۂ لب کے...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف تعارف

    خوش آمدید مبشر صاحب. بہت خوشی ہوئی یہ دیکھ کر کہ آپ محض اردو کی محبت میں رضاکارانہ طور پر اتنی محنت کر کے یہ زبان سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں. اللہ پاک آپ کو اس مقصد میں کامیابی عطا فرمائے.
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل (برائے تنقید و اصلاح)

    شاہ صاحب، آپ کے کلام کے میں ماشاء اللہ بحر و اوازن کی خامیاں تو نظر نہیں آتیں۔ معنی و مفہوم کے حوالے سے کچھ اشعار میں سقم نظر آتا ہے۔ مطلع دولخت لگتا ہے، یا پھر مجھے مفہوم کا ادراک نہیں ہوسکا۔ اولاً یہ کہ سخن کا تعلق زبان سے ہے، نہ کہ قلم سے ۔۔۔ سو قلم کے مقابل سخن کا تذکرہ مجھے ٹھیک نہیں...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وقت برباد میں نہیں کرتا : غزل براہ اصلاح

    بھائی، اگرچہ میں خود ’’اردو شاعری‘‘ میں انگریزی الفاظ ’’گھسیڑنے‘‘ کا مرتکب رہا ہوں ۔۔۔ مگر اب اس عمل سے تقریباً رجوع کر لیا ہے :) بہتر یہی ہوگا کہ کمٹمنٹ کی جگہ اردو کا ہی کوئی لفظ لائیں۔ نا بطور کلمۂ اصرار مجھے کسی فقرے کے آخر میں ہی مناسب لگتا ہے۔ پہلے مصرعے میں دے کے بجائے دیں کا محل ہے۔...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ڈیژا وُو

    آپ نے دیر کردی، ہم نے تو اب اپنے چاق چوبند دستوں کو ’’موبلائز‘‘ کردیا ہے :)
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ڈیژا وُو

    آپ سمجھے نہیں، ہم بمع آنسہ ترنم امریکا یاترا کی سعادت کا کہہ رہے تھے :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اک بادباں شکستہ طغیانیوں میں دیکھا

    بہت خوب، گویا تیس سال پہلے بھی آتشؔ ’’بوڑھا‘‘ ہی تھا :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ڈیژا وُو

    بہت خوب ظہیرؔ بھائی ۔۔۔ نہایت اعلیٰ اور رواں منظرکشی ہے ۔۔۔ کبھی ہمیں امریکا یاترا کی سعادت نصیب ہوئی تو جھیل مشی گن کنارے بیٹھ کر یہ نظم ضرور پڑھیں گے، ترنم کے ساتھ! :) کیا جھیل مشی گن کو اردو میں بحیرۂ پیادہ بندوق کہہ سکتے ہیں؟ :)
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مبارکباد پیو کہ مفت لگادی ہے خونِ دل کی کشید:: محفلین کو ہمارے دس ہزار مراسلے مکمل کروانے پر مبارکباد قبول ہو

    ماشاء اللہ، دس ہزاری منصب داری بہت مبارک ہو خلیل بھائی. آپ احباب کی بے لوث لگن کی وجہ سے ہی محفل آباد ہے. اللہ پاک آپ کے اوقات میں مزید برکت عطا فرمائے. آمین
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نازکی میں جو پنکھڑی سی ہے : غزل براہ اصلاح

    اچھی غزل ہے ماشاء اللہ مگر آپ نجانے کیوں ہر غزل میں ایک آدھ مزاحیہ سا شعر لے آتے ہیں. فل پلاننگ کی جگہ پھر سے تیاری بھی تو کہا جاسکتا ہے.
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یہ جو موسم پہ بہاروں کی گھٹا چھائی ہے ۔ غزل برائے اصلاح

    پہلے مصرعے میں مجھے محاورے کی غلطی محسوس ہوتی ہے کہ بہاروں کی گھٹا نہیں ہوتی. دوسرا مصرع بھی کچھ مناسب نہیں لگتا. یادوں کو کسی یاد آنا کچھ عجیب سا لگتا ہے. پہلے مصرعے میں غالبا ٹائپو رہ گیا ہے، یہاں افشاں آئے گا. دوسرے یہ کہ تیرے وزن میں نہیں آتا، ترے آئے گا دوسرے مصرعے میں بحر گڑبڑا گئی ہے،...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح۔ مری وحشتوں کا کمال ہے

    وارثؔ صاحب عروض کے ماہر ہیں، بلکہ اس محفل میں عروضی معاملات پر اتھارٹی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ میرے پاس اگر ان کے علم کا عشر عشیر بھی ہوتا تو میں خود کو نہایت خوش قسمت تصور کرتا۔ اگر انہوں نے یہ اصول بیان کیا ہے تو درست ہی کہا ہوگا، ان کی بات تسلیم کرنے کے سوا میرے پاس اور کوئی چارہ کار نہیں۔
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کیا کوئی بتا سکتا ہے یہ شعر کس کا ہے

    یقین مانیے زیادہ اچھا یہ ہوگا اگر یہ پورا کلام برآمد نہ ہو! :)
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے صلاح:مجھ کو ہوئی اسی سے محبت کمال کی

    میں نے صرف منے تقطیع ہو رہا ہے، جو ٹھیک نہیں۔ دنوں مصرعوں میں دل کی تکرار ہے جو اچھی نہیں۔ ٹینسسز گڑبڑا رہے ہے۔ دوسرے مصرعے میں زمانہ حال مطلق (present indefinite)۔ پہلا مصرع بھی اسی کے موافق ہونا چاہیے۔ علاوہ ازیں دیکھ کے میں تنافر بھی محسوس ہوتا ہے۔ بدنام ہو گیا ہوں فقط دے کر ایک پھول ملتی...
  20. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح۔ مری وحشتوں کا کمال ہے

    ترے اور مرے میں ے اسقاط میرے خیال میں درست نہیں کیونکہ یہ پہلے ہی تیرے اور میرے کے مخفف ہیں، یعنی ایک حرف علت تو پہلے ساقط ہوچکا ہوتا ہے، اگر بڑی ے بھی گرا دیں گے تو ’’تر‘‘ اور ’’مر‘‘ ہی بچیں گے! ’’کسی‘‘ کی ی کا اسقاط اگرچہ جائز ہے، تاہم اگر لفظ کی نشست مناسب نہ ہو تو روانی میں خلل کے سبب بہت...
Top