سب فراڈ ہے!! حتیٰ کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی اعلانیہ سیکیورٹی بھی فراڈ ہے۔ ذرا سوچیے کہ آپ کو ایک نمبر دیا جائے اور کہا جائے کہ کسی حادثے کی صورت میں اس نمبر پہ رابطہ کریں اور دوسرے ہی دن اس نمبر پہ دوستی کے پیغامات اور ان گنت کالیں موصول ہوں تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ سب فراڈ ہے۔