سبحان اللہ و ماشاءاللہ۔۔۔ کیا بے ساختہ ہنسی ہے۔۔۔ واہ۔۔۔
ہمارے بس میں ہوتا تو اس تصویر کو زوم کر کے ان چہروں پر بکھری مسرت کی داستان کے ایک ایک حرف کا بغور مطالعہ کرتے۔۔۔
اللہ نظر بد سے بچائے۔۔۔
ایک دفعہ مجھے ایک دوست کے پوتے کی شادی پر اسلام آباد جانا ہوا۔ تو اسلام آباد پہنچ کر مجھے ایک پیغام ملا کہ ایک بابا ہیں جو آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ میں بابوں کا بڑا دیوانہ ہوں، آپ کو علم ہے۔ پچھلے ہفتے آپ سے بابا کی بات کر رہا تھا جو ہمارے ساتھ اسی ٹی وی سٹیشن کا رہنے والا تھا۔ لیکن بابوں کے زائچے،...
نہ میری نعت کی محتاج ذات ہے تیری
نہ تیری مدح ہے ممکن مرے خیالوں سے
یہ افتخار ہے تیرا کہ میرے عرش مقام
تو ہمکلام رہا ہے زمین والوں سے۔
واہ۔واہ۔ احمد فراز واہ۔
سبحان اللہ۔۔۔
اے مدینے کے تاجدار تجھے ، اہل ایماں سلام کہتے ہیں
تیرے عُشّاق تیرے دیوانے ، جان جاناں سلام کہتے ہیں
تیری فرقت میں بے قرار ہیں جو ، ہجر طیبہ میں دل فگار ہیں جو
وہ طلبگار دید رو رو کر ، اے مری جاں سلام کہتے ہیں
جن کو دنیا کے غم ستاتے ہیں ٹھوکریں در بدر جو کھاتے ہیں
غم نصیبوں کے چارہ گر تم کو ،...