جب بھی اس واقعے کی جزئیات و تفصیلات کا تصور کرتے ہیں تو ذہن کے پردے پر سیکڑوں کہانیاں چلنے لگتی ہیں۔ دکھ، درد ، اذیت و کرب سے بھری کہانیاں۔۔۔ پھر زبان گنگ ہو جاتی ہے ، ہونٹ سل جاتے ہیں اور ہم آنکھوں میں چھلک آنے والے خون دل کو ضبط کر نے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔ لیکن آہ۔۔۔آگ ہوتے ہیں وہ آنسو جو...