نتائج تلاش

  1. نبیل

    مدیر و بانی نیرنگ خیال حکیم محمد یوسف کا خاکہ

    راشد، اگر آپ مناسب سمجھیں تو سکربڈ پر پی ڈی ایف فائلیں شئیر کر سکتے ہیں۔
  2. نبیل

    بزمِ اردو میں تشریف لائیں

    اعجاز اختر صاحب، بزم اردو کس سوفٹویر پر مبنی ہے؟ اگر یہ کوئی اوپن سورس سکرپٹ ہے تو اردو ایڈیٹر انٹگریشن کے سلسلے میں میں کچھ مدد کر سکتا ہوں۔
  3. نبیل

    انگلش سے عربی میں‌سی وی کاترجمہ کردیں۔

    ہو سکتا ہے کہ کوئی عربی سپیکنگ دوست آپ کی مدد فرما دیں۔ لیکن اگر ان لوگوں نے آپ کا عربی میں انٹرویو شروع کر دیا تو پھر آپ کیا کریں گے؟
  4. نبیل

    ورڈ پریس انسٹالیشن کے لیے درکار سافٹ وئیر معلومات

    میرے خیال میں ابھی تک ذوالقرنین نے ایسا ارادہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ اپنے لوکل ویب سرور پر ہی بلاگ سیٹ اپ کرنا چاہ رہے ہیں۔ زامپ اس مقصد کے لیے مناسب بھی نہیں ہے۔ وہ شاید اسے صرف تجرباتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہ رہے ہیں۔
  5. نبیل

    پائلٹ کا جواب

    میں یہاں صرف انتباہ کرنا چاہتا ہوں کہ اپنی گفتگو کو معلومات کے تبادلے تک محدود رکھیں۔ اگر یہاں بھی دھمکیوں اور گالم گلوچ کی نوبت آ گئی تو اس تھریڈ کو بھی حذف کر دیا جائے گا۔
  6. نبیل

    ورڈ پریس انسٹالیشن کے لیے درکار سافٹ وئیر معلومات

    آپ براہ راست install.php رن نہیں کر سکتے۔ پہلے آپ localhsot/phpmyadmin پر جا کر ایک نئی ڈیٹابیس بنائیں۔ خیال رکھیں کہ اس کی کولیشن utf8_unicode_ci پر سیٹ ہو۔ اس کے بعد localhost/wordpress پر براؤزر کے ذریعے جائیں۔ انسٹالیشن خود شروع ہو جائے گی۔ خیال رکھیں کہ xampp میں htdocs فولڈر ویب سرور کی...
  7. نبیل

    ورڈ پریس انسٹالیشن کے لیے درکار سافٹ وئیر معلومات

    ورڈپریس ایرر ریٹرن نہیں کر رہا۔۔اس سے آپ کی کیا مراد ہے؟ کیا آپ نے ورڈ پریس انسٹال کر لیا ہے؟
  8. نبیل

    ورڈ پریس انسٹالیشن کے لیے درکار سافٹ وئیر معلومات

    آپ مائی ایس کیو ایل اور اپاچی علیحدہ سے انسٹال کرنے کی بجائے زامپ پیکج استعمال کریں تو بہتر رہے گا۔ زامپ میں لوکل ویب سرور کے تمام ضروری کمپوننٹ انسٹال ہو جاتے ہیں۔ ونڈوز سیون پر ممکن ہے کہ آپ کو بطور ایڈمن کنٹرول پینل رن کرنا پڑے ۔ بہرحال پہلے آپ زامپ انسٹال کر لیں، اس کے بعد آگے کام کیا جا سکے گا۔
  9. نبیل

    ویب ہوسٹنگ کے متعلق معلومات اور مشورہ درکار ہے

    پردیسی بھائی، یہاں کئی تجربہ کار ویب ماسٹر موجود ہیں، یقیناً وہ آپ کو سائٹ سیکیور کرنے کے اچھے طریقے بتا سکیں گے۔ انفارمیشن سسٹم سیکیورٹی ایک وسیع موضوع ہے۔ سائٹ سیکیور کرنے کے لیے کچھ بنیادی اقدامات ضرورت اٹھانے چاہییں۔ چند مثالیں درج ذیل ہیں: 1۔ سائٹ کے فائل ایریا کو کبھی بھی عام ایف ٹی پی...
  10. نبیل

    نظم ۔ منزل تمھاری ہے ۔ محمد احمد

    کہیں کہیں سنٹیکس ایرر ہے لیکن پھر بھی کمپائل ہو جائے گی۔ :) بہت خوب۔۔۔ :)
  11. نبیل

    بلاگ پر لکھی جانے والی تحریریں ادب کا حصہ ہیں یا نہیں؟

    میری دانست میں یہ سوال مکمل درست نہیں ہے کہ بلاگ کی تحاریر ادب کا حصہ ہیں یا نہیں۔ کسی تحریر کے معیار کا انحصار اس بات پر نہیں ہے کہ یہ پرنٹ ہوا یا بلاگ پر شائع ہوا۔ اس کا اصل تعلق لکھنے والے (یا ٹائپ کرنے والے) کی تخلیقی صلاحیتوں سے ہوتا ہے۔ طبع شدہ مضمون اور بلاگ پوسٹ میں اس لیے شاید کچھ فرق...
  12. نبیل

    ویب سائٹس کو اَپ ڈیٹ کرنا

    اپڈیٹ کرنے کا طریقہ سائٹ پر استعمال ہونے والے سوفٹویر پر منحصر ہے۔ عام طور پر ویب سائٹس کو اپڈیٹ کرنے کے لیے ان کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو کر نیا مواد شائع کیا جاتا ہے یا پھر موجودہ مواد کو اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔ ورڈپریس اور جملہ اس کی مثالیں ہیں۔ آپ یقیناً خود اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو...
  13. نبیل

    7 سالہ پرتوک 2 کتابوں کا مصنف !

    ہندوستانی یا پاکستانی۔۔ آپ ایک دوسرے کے مسلمان بھائی ہیں۔ اس طرح کا طرز گفتگو مناسب نہیں ہے۔
  14. نبیل

    بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر اور مصنف کے تبصروں کا سٹائل

    کیا نہیں ہو رہا؟ آپ کے بلاگ کا لنک کیا ہے؟
  15. نبیل

    اپنے بلاگ کو مزید انٹرایکٹیو کیسے بنائیں ،براہ کرم مشورہ دیں

    یہ موضوع قدرے تفصیل کا متقاضی ہے۔ لوگ مختلف طریقے سے بلاگ سیٹ اپ کرتے ہیں۔ کچھ بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بناتے ہیں، کچھ ورڈ پریس ڈاٹ کام پر یا اپنی ہوسٹنگ پر ورڈ پریس انسٹال کرکے بلاگ بناتے ہیں۔ زیادہ تر فری بلاگ بلاگر ڈاٹ کام یا ورڈ پریس ڈاٹ کام پر بنتے ہیں۔ اگر آپ بلاگر پر بلاگ بناتے ہیں تو اس کے...
  16. نبیل

    اپنے بلاگ کو مزید انٹرایکٹیو کیسے بنائیں ،براہ کرم مشورہ دیں

    بلاگ کو بہتر بنانے کا بہترین طریقہ بلاگ کے صفحہ اول کو پورٹل یا میگزین کی طرح منظم کرنا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس صفحے پر منتخب مضامین کا صرف مختصر اقتباس پیش کیا جائے اور ساتھ اگر کوئی گرافک بھی ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ اس کے لیے کسی مناسب ٹیمپلیٹ کا انتخاب کرنے اور اسے اردو کے لیے کسٹمائز...
  17. نبیل

    غالب ٹرسٹ کے زیر اہتمام دوسری سہ روزہ بین الاقوامی غالب کانفرنس

    غالب میموریل ٹرسٹ لاہور کے زیرِ اہتمام دوسری سہ روزہ بین الاقوامی غالب کانفرنس لاہور2012ء ( 11،12،13دسمبر 2012ء) موضوع: امن اور محبت کا شاعر ۔ غالب غالب میموریل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام ’’دوسری تین روزہ غالب انٹر نیشنل کانفرنس‘‘کا موضوع : امن اور محبت کا شاعر۔غالب تھا کانفرنس کی افتتاحی تقریب...
  18. نبیل

    رائے مطلوب ہے: ویکٹر گرافکس کے لئے ++C يا #C ؟

    سی پلس پلس پرفارمنس میں قدرے بہتر ضرور ہو سکتی ہے لیکن اس میں ڈیویلپمنٹ میں زیادہ وقت لگتا ہے اور اس میں غلطیوں کے امکانات بھی سی شارپ کی نسبت کہیں زیادہ ہیں۔ آج کل تو مائیکروسوفٹ کی گیم ڈیویلپمنٹ بھی ڈاٹ پر مبنی ہے۔لہذا کوئی وجہ نہیں ہے کہ سی شارپ پر سی پلس پلس کو ترجیح دی جائے۔ علاوہ ازیں سی...
  19. نبیل

    تعارف نورالباری مل

    خوش آمدید نورالباری مل۔ اردو ویب کے تعاون سے ایک پشتو فورم بھی وجود میں آئی ہے۔ کیا آپ کو اس کے بارے میں علم ہے؟
Top