نتائج تلاش

  1. قیصرانی

    برف کا گولا پر تبصرہ اور تجاویز

    بہت خوب۔ چاچو نےاتنا سارا لکھ لیا۔ ابھی تھوڑی سی مزید ہمت کر کے اسے پورا بھی کر دیں۔ بہت اچھی کہانی ہے۔ بے بی ہاتھی
  2. قیصرانی

    ایک کتاب کی تلاش

    جناب۔ ایک کتاب بنام “داستان خواجہ بخارا کی“ المعروف “ملایا خواجہ نصر الدین“ کی فرمائش کی جارہی ہے۔ امید ہے کہ پورا کریں گے۔ اس کا ترجمہ اردو میں ہو چکا ہے۔ اس پر توجہ کیجئے گا۔ میرے پاس تھی، اور میں اسے اردو تراجم میں پہلی 10 کتب میں رکھتا ہوں۔ وجہ پڑھ کر ہی پتہ چلے گی۔ قیصرانی
  3. قیصرانی

    گانا گاناگانا

    پیارے دوستو! میرے ذہن “شریف“ میں ایک خیال آیا ہے۔ وہ یہ ہے کہ اکثر اوقات ہم کسی خاص گانے کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ لیکن یا تو فلم کا نام نہیں ‌پتا ہوتا، یا پھر گائیک کا نام نہیں‌پتا ہوتا۔ یا پھر یہ نہیں پتا ہوتا کہ کہاں سے ملے گا۔اس لئے میں ابتداء کرتا ہوں۔ فلم ہے “میرے سپنوں کی رانی(1997)“۔ اس کے...
  4. قیصرانی

    غالب کا پنجابی میں ترجمہ

    بھائی یہ بات تو میرے اور شاید غالب صاحب کے بھی وہم و گمان سے باہر تھی کہ غالب صاحب پنجابی میں مقامیائے جا سکتے ہیں۔ بہت اچھا لگا۔ قیصرانی
  5. قیصرانی

    واہ

    جناب۔ بہت عمدہ کاوش اور انتخاب ہے۔ جاری رکھئے گا۔ قیصرانی
  6. قیصرانی

    عام سی کڑاہی

    چکن یا مٹن آدھا کلو(ہڈی نکال کر آدھا کلو) تیل ایک یا ڈیڑھ پیالی پیاز ایک عدد بڑا لہسن 4-5 جوئے ٹماٹر 3 عدد سبز دھنیا تھوڑا سا سبز مرچ حسب برداشت(جی ہاں‌، حسب ذائقہ نہیں) کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ، پسی ہوئی نمک...
  7. قیصرانی

    [کلیات خلیل جبران “حکایت جبران“] تبصرے اور تجاویز

    جناب، اچھا سلسلہ ہے، مگر مسلسل جاری رہے تو اچھا ہے۔ قیصرانی
  8. قیصرانی

    [دیے کی آنکھ] تبصرے اور تجاویز

    واہ جناب۔ الفاظ نہیں مل رہے کہ تعریف کی جائے۔ مگر ایک چھوٹی سی درخواست ہے۔ اگر شاعر صاحب کا تفصیلی تعارف کرا دیں تومہربانی ہوگی۔ قیصرانی
  9. قیصرانی

    اوکھے لوگ

    داستان گو گزشتہ دو ایک سال سے اشفاق احمد نے بڑی دھوم مچا رکھی ہے۔ وہ جگہ جگہ مجمع لگائے کھڑا ہے۔ ریڈیو پر، ٹی وی پر، محفلوں میں، سماجی گیٹ ٹو گیدر میں عوام اس کے پروگرام کا انتظار کرتے ہیں۔ دانشور اس کے ڈراموں پر بحث کرتے ہیں۔ بہت کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ یہ رنگین اور منفرد باتوں کے جال...
  10. قیصرانی

    کچھ یادیں کچھ باتیں۔ تبصرے

    بھوت کا بچہ، کیا بات ہے۔ کاوش جاری رکھیں قیصرانی
  11. قیصرانی

    آب گم ۔ تبصرے

    بہت عمدہ کاوش ہے۔ جاری رکھیں۔ قیصرانی
  12. قیصرانی

    [ابن انشاء] تبصرے اور تجاویز

    بہت نیک خیال ہے کہ چاند نگر برقیایا جا رہا ہے۔ میری مدد درکار ہو تو فرمائیں، بلکہ تصویری صورت میں بھیج دیں، کل سے ویک اینڈ ہے، جلدی سے پوسٹ کر دوں گا انشاء اللہ۔ قیصرانی
  13. قیصرانی

    ابن انشا کے مضامین

    انار کلی انار کلی ایک کنیز تھی۔ جس کی وجہ سے شہزادہ سلیم کا اخلاق خراب ہونے کا اندیشہ تھا۔ اکبر نے اسے دیوار میں چنوا دیا۔ ایک محلحت اس میں‌یہ بھی تھی کہ سید امتیاز علی تاج اپنا معرکۃ لارا ڈرامہ لکھ سکیں اور اردو ادب کے ذخیرے میں ایک قیمتی اضافہ ہو سکے۔ درباری شاعر نظیری نیشاپوری نے ایک بار کہا...
  14. قیصرانی

    ابن انشا کے مضامین

    پانی پت پانی پت میں اس وقت تک صرف ایک لڑائی ہوئی تھی۔ پانی پت والوں کا اصرار تھا کہ ایک اور ہونی چاہئے۔ چناچہ اکبر نے پہلی فرصت میں بہیرو بنگاہ کے ساتھ ادھر کا رخ‌کیا۔ ادھر سے ہیموں بقال لشکر جرار لے کر آیا۔ اس کے ساتھ توپیں بھی تھیں اور ہاتھی بھی۔ ایک سے ایک سفید گھوڑا، گھمسان کا رن پڑا۔ ہیموں...
  15. قیصرانی

    ابن انشا کے مضامین

    ہمارا ملک ایران میں کون رہتا ہے؟ ایران میں ایرانی قوم رہتی ہے۔ انگلستان میں کون رہتا ہے؟ انگلستان میں انگریز قوم رہتی ہے۔ فرانس میں کون رہتا ہے؟ فرانس میں فرانسیسی قوم رہتی ہے۔ یہ کون سا ملک ہے؟ یہ پاکستان ہے۔ اس میں پاکستانی قوم رہتی ہوگی؟ نہیں اس میں پاکستانی قوم نہیں رہتی اس میں...
  16. قیصرانی

    ابن انشا کے مضامین

    ایک دعا یا اللہ کھانے کو روٹی دے پہننے کو کپڑا دے رہنے کو مکان دے عزت اور آسودگی کی زندگی دے میاں یہ بھی کوئی مانگنے کی چیزیں ہیں؟ کچھ اور مانگا کر بابا جی آپ کیا مانگتے ہیں؟ میں؟ میں یہ چیزیں‌نہیں مانگتا میں تو کہتا ہوں اللہ میاں مجھے ایمان دے نیک عمل کرنے کی توفیق دے بابا جی آپ...
  17. قیصرانی

    ابن انشا کے مضامین

    دین الٰہی دینیات کی طرف اکبر کا شغف دیکھتے ہوئے وزیر با تدبیر ابوالفضل نے اس کے ذاتی استعمال کے لیئے دین الٰہی ایجا کر دیا تھا، اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اس کے پہلے خلیفہ کی ذمہ داریاں خود سنبھال لی تھیں۔ چڑھتے سورج کی پوجا کرنا اس مذہب کا بنیادی اصول تھا، مرید اکبر کے گرد جمع ہوتے اور کہتے...
  18. قیصرانی

    ابن انشا کے مضامین

    پاکستان حدود اربعہ میں پاکستان کے مشرق میں سیٹو ہے، مغرب میں سنٹو، شمال میں تاشقند اور جنوب میں پانی، یعنی جائے مفر کسی طرف نہیں۔ پاکستان کے دو صوبے ہیں۔ مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان۔ یہ ایک دوسرے سے بڑے فاصلے پر ہیں۔ اس کا اندازہ اب ہو رہا ہے۔ دونوں کااپنا اپنا حدود اربعہ بھی ہے۔ مغربی...
  19. قیصرانی

    ابن انشا کے مضامین

    بھارت یہ بھارت ہے۔ گاندھی جی یہیں پیدا ہوئےتھے۔ لوگ ان کی بڑی عزت کرتے تھے۔ ان کو مہاتما کہتے تھے، چناچہ مار کر ان کو یہیں دفن کر دیا اور سمادھی بھی بنا دی۔ دوسرے ملکوں‌کے بڑے لوگ آتے ہیں تو اس پر پھول چڑھاتے ہیں۔ اگر گاندھی جی نہ مرتے، یعنی نہ مارے جاتے تو پورے ہندوستان میں عقیدت منددوں کے لئے...
  20. قیصرانی

    ابن انشا کے مضامین

    1۔ بابر نے خاندانی مغلیہ کی بنیاد کیوں رکھی، خاندان تغلق یا خاندان موریہ کی کیوں‌نہیں؟ 2۔ اگر پانی پت کی پہلی لڑائی میں بابر کے علاوہ ابراہیم لودھی بھی شریک نہ ہوتا تو اس کا کیا نتیجہ نکلتا؟ قیصرانی
Top