کچھ یادیں کچھ باتیں۔ تبصرے

قیصرانی

لائبریرین
محترم ابھی اس کتاب کا اتنا حصہ میں نے فرزانہ صاحبہ سے لیا تھا تصویری شکل میں۔ اگلی قسط تب آئے گی جب وہ کچھ مزید بھیجیں گی کتاب کا حصہ۔
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
معافی کس بات کی، میں نے آپ سے رائے پوچھی تھی، نہیں دینی تو نہ دیں لیکن معافیاں تو نہ مانگیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بڑے کہتے ہیں کہ جب کسی کی فرمائش پوری نہ کر سکیں‌تو معذرت کر لیا کریں۔ اس لئے معذرت
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
بڑے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ سنی سنائی پر یقین نہ کریں۔لیکن پڑھی پڑھائی کا کیا خیال ہے؟
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
جناب بڑوں ہر بات آب زر سے لکھنے کے قابل نہیں ہوتی، مثلاًسنتے آئے تھے کہ لڑکیاں‌بہت بولتی ہیں۔ مگر میری ہم جماعت لڑکیوں اور میری استانی صاحبات کے تحریری ثبوت میرے پاس ہیں کہ بزرگوں کی اس بات کو میں نے اکثرمواقع پرغلط ثابت کیا۔
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے بڑوں نے جو کہا ہے وہ ہمارے لوگوں کے متعلق کہا ہے۔ اب وہ آپ فن لینڈ والوں پر لاگو نہ کریں۔ ان کے لیے ان کے بڑوں کی باتیں ڈھونڈیں۔

اور اگر انہوں نے کہا ہے کہ لڑکیاں بہت بولتی ہیں تو واقعی میں یہاں کی لڑکیاں بہت بولتی ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ہمارے بڑوں نے جو کہا ہے وہ ہمارے لوگوں کے متعلق کہا ہے۔ اب وہ آپ فن لینڈ والوں پر لاگو نہ کریں۔ ان کے لیے ان کے بڑوں کی باتیں ڈھونڈیں۔

اور اگر انہوں نے کہا ہے کہ لڑکیاں بہت بولتی ہیں تو واقعی میں یہاں کی لڑکیاں بہت بولتی ہیں۔
جناب اسی لئے تو کہا، کیونکہ میں یہاں فن لینڈ میں ایک سال سے ہوں۔ پہلے ہم بھی پاکستان میں تھے اور ہمارے بڑے بھی اور لڑکیاں بھی۔ اس لئے لکھا کہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔ امید ہے اب بات کی وضاحت ہو گئی ہوگی۔
قیصرانی‌
 

شمشاد

لائبریرین
تو پھر آپ نے اس مثال کو کن پر لاگو کیا، یہاں کی لڑکیوں پر یا وہاں کی لڑکیوں پر؟
 

ثناءاللہ

محفلین
اچھا تو پھر ان کا ماحول بہت ہی خراب ہے ایسا کریں کہ پاکستان سے دو لڑکیاں وہاں بھیج دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیکھیں سارا ماحول ٹھیک ہو جائے گا
 
Top