ایک کتاب کی تلاش

قیصرانی

لائبریرین
جناب۔ ایک کتاب بنام “داستان خواجہ بخارا کی“ المعروف “ملایا خواجہ نصر الدین“ کی فرمائش کی جارہی ہے۔ امید ہے کہ پورا کریں گے۔ اس کا ترجمہ اردو میں ہو چکا ہے۔ اس پر توجہ کیجئے گا۔ میرے پاس تھی، اور میں اسے اردو تراجم میں پہلی 10 کتب میں رکھتا ہوں۔ وجہ پڑھ کر ہی پتہ چلے گی۔
قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، یہ کتاب یا یوں کہیں اس کا ترجمہ میرے والد صاحب کی لائبریری میں شامل ہے۔۔ پاکستان میں۔ مجھے بھی یہ ترجمہ بے حد پسند ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ یہ سوویت یونین سے منسلکہ کسی ادبی ادارے کے زیر اہتمام شائع ہوا تھا۔ کمیونسٹ روس کے زمانے میں کافی سستی اور اچھے معیار کی اردو کتابیں شائع ہوئی تھیں۔ بہرحال فی الحال تو میں یہ کتاب تمہیں فراہم کرنے سے رہا۔ :cry:
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائی آس دلا کر مایوس کر دیا۔ یہ کتاب میرے پاس تھی مگر ایک دوست نے لی اور پھر ان چراغوں میں روشنی نہ رہی۔باقی آپ کی بات صحیح ہے کہ یہ روسی زبان سے ترجمہ ہوئی ہے۔ ویسے کوئی طریقہ نہیں کسی طرح سے اس کو آپ کے والد کی لائیبریری سے حاصل کرنے کا؟
قیصرانی
 
Top