واہ

نبیل

تکنیکی معاون
قیصرانی میاں، کچھ ہمیں بھی تو پتا چلے کہ کس بات کی داد دی جا رہی ہے۔۔ اور کس کو دی جا رہی ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
معافی چاہتا ہوں۔ اصل میں ظفری صاحب کی کاوش“تحفہ“ پڑھی، دل کو چھو گئی۔ اس لئے لکھا۔ امید ہے اب بات کی وضاحت ہو گئی ہوگی اور آپ بھی برا نہیں محسوس کر رہے ہونگے۔
قیصرانی
 
نبیل

تکنیکی معاون
کمال ہے یار، تم بھی فوراً معذرت خواہی پر اتر آتے ہو۔ اس میں برا ماننے والی کیا بات ہے۔ :p
 
قیصرانی

لائبریرین
معذرت اس لئے کہ کسی کا بھی دل دکھانا بری بات ہے۔ اور اتنی محبت کرنے والے محترمان کا دل دکھانا تو اور بھی بری بات ہے۔
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائی، آپ تھکتے نہیں ہیں؟آخر اتنی بڑی کاوش کو ترتیب میں رکھنا، اور بھی دبئی میں آپ کی اپنی ذاتی مصروفیات، پھر بھی تقریباً اکثر اوقات ویب پر ہوتے ہیں۔اور مبارکباد کہ آپ کو زکریا بھائی جیسے ساتھی ملے ہوے ہیں۔ جو کھلے دل سے اور محبت سے دوسروں کے مسائل کو حل کرنا جانتے ہیں۔ باقی ساتھیوں کا میں نے اس لئے نہیں کہا کہ ابھی ان سے اتنی واقفیت نہیں ہوئی۔شمشاد صاحب کمال کے بندے ہیں۔ ماوراء صاحبہ بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ مگر ڈاکٹر صاحب اور باجو کا صرف نام سنا ہے۔ ان سے بات کرنے کااشتیاق ہے۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلے میں کچھ مدد کریں گے۔میرا انٹرویو رکا پڑا ہے ناں۔
قیصرانی‌
 
نبیل

تکنیکی معاون
منصور، انٹرویو تو میں بھی تمہارا لے لوں گا۔ صرف وضاحت کے لیے بتانا چاہ رہا تھا کہ میں دبئی نہیں بلکہ جرمنی میں ہوتا ہوں، یعنی کہ تقریباً تمہارے ہمسائے میں۔ :D
 
دوست

محفلین
جی راجہ صاحب اور بوچھی کا نام ہی چل رہا ہے آج کل وہ خود کہاں ہیں۔
ورنہ بوچھی اور ماوراء کے اتنے اتنے لمبے تھریڈ ہوا کرتے تھے کہ خدا کی پناہ اور پھر ان کی سمجھ بھی نہیں آیا کرتی تھی بات کیا ہورہی ہے۔
اب کچھ دنوں سے محفل سونی سونی لگ رہی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
منصور، انٹرویو تو میں بھی تمہارا لے لوں گا۔ صرف وضاحت کے لیے بتانا چاہ رہا تھا کہ میں دبئی نہیں بلکہ جرمنی میں ہوتا ہوں، یعنی کہ تقریباً تمہارے ہمسائے میں۔ :D
اہا، یہ تو بہت اچھا ہوا کہ آپ ہمسائے نکل آئے۔ پاکستان میں آپ کا تعلق کہاں سے ہے۔ میرے ایک ماموں زاد بھائی بھی جرمنی میں ہوتے ہیں۔ Dosseldofیا اس کی طرح کا کوئی شہر ہے، وہاں نوکیا کمپنی میں ہوتے ہیں۔ویسے انٹرویو کی کب تک توقع رکھوں(مذاق)۔ کبھی فن لینڈ آنے کا اتفاق ہو تو میری رہائش گاہ حاضر ہے۔
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
جی راجہ صاحب اور بوچھی کا نام ہی چل رہا ہے آج کل وہ خود کہاں ہیں۔
ورنہ بوچھی اور ماوراء کے اتنے اتنے لمبے تھریڈ ہوا کرتے تھے کہ خدا کی پناہ اور پھر ان کی سمجھ بھی نہیں آیا کرتی تھی بات کیا ہورہی ہے۔
اب کچھ دنوں سے محفل سونی سونی لگ رہی ہے۔
میرا خیال آپ کے خیال سے ہم خیال ہے۔ویسے میں تو لمبے تانے بانے دیکھنے کی حسرت میں ہوں۔ خیر دیکھئے کیا ہوتا ہے۔ اور جناب دوست بھائی، کیا ہو رہا ہے آج کل؟
قیصرانی
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرا تعلق لاہور سے ہے اور جرمنی میں Erlangen میں ہوتا ہوں۔ آپ کے کزن جس شہر میں رہتے ہیں اس کا نام Dusseldorf ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
میرا تعلق لاہور سے ہے اور جرمنی میں Erlangen میں ہوتا ہوں۔ آپ کے کزن جس شہر میں رہتے ہیں اس کا نام Dusseldorf ہے۔
ہیں، آپ کو کیسے پتا چلا کہ میرے ماموں زاد کزن کس شہر میں رہتے ہیں؟‌کہیں جرمنی آنے سے پہلے آپ یادگار چوک میں طوطے+ فال وغیرہ کا کام تو نہیں کرتے تھے(مذاق) میرے ماموں زاد بھائی بھی لاہور سے گئے ہیں جرمنی۔
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:

وضاحت کر دوں کہ نبیل بھائی اور میری ساری موجودہ اور آئیندہ گفتگو سے یہ نہیں نتیجہ نکالئے گا کہ ہم ہی ایک دوسرے کے کزن ہیں۔
قیصرانی
 
Top