نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    تو آپ کینیڈا تشریف لاچکی ہیں ۔ ہم یہاں ٹھنڈ سے ہیں اور آپ کی ٹھنڈ نیک مطلوب ہے ۔ دیگر احوال سے بذریعہ واپسی ڈاک مطلع فرمائیے ۔:)
  2. ظہیراحمدظہیر

    ریاضی کو اُردو میں پڑھنا

    بہت خوب! ماشاء اللّٰہ ایک اور شگفتہ شگفتہ تحریر! معاذ ذوالفقار صاحب ، بزمِ اردو میں ایک بار پھر خوش آمدید! اگر مناسب سمجھیں تو اہلِ محفل کو اپنا تعارف عطا فرمائیں۔ اس کے لیے آپ کا پیشگی شکریہ! :)
  3. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    بہت اچھا نام چنا ہے آپ نے۔ ویسے مناسب سمجھیں تو اپنے اصل اسمِ گرامی سے بھی مطلع فرمائیے گا ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    بہت شکریہ ، شکیل بھائی ۔ اللّٰہ آپ کو خوش رکھے۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    بیٹا ، آپ کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ آپ کراچی سے کوچ کرچکی ہیں ۔ اگر ایسی بات ہے تو پھر موجودہ حدودِ اربعہ سے آگاہ فرمائیے ۔ اور اگر ایسی بات نہیں ہے تو پھر کوئی بات نہیں ۔ ہم کراچی پہنچ کر آپ کو ڈھونڈ نکالیں گے۔ :)
  6. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    بہت شکریہ ، نوازش، نوشے میاں! :) اللّٰہ کریم آپ کو شاد رکھے، خانہ آباد رکھے ۔ حرفِ تحسین کے لیے بہت شکریہ۔ قضا و قدر کے مسئلے کے بارے میں آپ نے بالکل درست کہا ۔ یہ آسانی سے عقل میں آنے والی چیز نہیں ۔ اسے صرف ایمان کے سہارے ہی سمجھا اور مانا جاسکتا ہے ۔ اللّٰہ کریم ہمیں استقامت بخشے۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    رمزِ اَخلاق

    یاسر ، خیریت تو ہے نا۔ یہ کس قسم کی باتیں کررہے ہیں آپ۔ میں نے یہ کب اور کہاں کیا ہے؟؟؟؟ خدا کا خوف کرو میاں ۔ اتنی سیدھی سی بات کا بتنگڑ کس لیے؟ جو لفظ آپ نے استعمال کیا میں اس سے واقف نہیں تھا ۔ اگر دو لفظی تحریر یا دو لفظی بات یا دو لفظی بیان وغیرہ لکھا ہوتا تو معنی فوراً ہی واضح ہوجاتے ۔...
  8. ظہیراحمدظہیر

    فیفا ورلڈ کپ 2022

    یاد پڑتا ہے کہ ہم جو ڈبہ خریدتے تھے اس پر عربی میں ایسے ہی لکھا ہوتا تھا سو میں نے بھی یہی املا استعمال کیا۔ ویسے کسکس اور کسکوس دونوں ہی ٹھیک لگتے ہیں۔ بولتے تو واؤ معدولہ کے ساتھ ہیں تو جیسے چاہیں لکھ لیں ذائقہ تو وہی رہے گا ۔ :)
  9. ظہیراحمدظہیر

    فیفا ورلڈ کپ 2022

    کُوسکوس تو کبھی ہمارےگھر میں بھی بنا کرتا تھا ۔ مجھے بھی بہت پسند ہے ، لنچ کے لیےبہت دفعہ لے جایا کرتا تھا ۔ اب تو یہ ہوتا ہے کہ لوگ کُکنگ کم ہی کرتے ہیں ۔ اکثر بازار سے بکلاوہ وغیرہ کے ڈبےلے آتے ہیں ۔ امید ہےکہ 14 کو بہت سارے ڈبے کمیونٹی سنٹر میں آئیں گے۔ :)
  10. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    بہت شکریہ ، ذرہ نوازی ہے ، عرفان بھائی! داد و تحسین کے لیے ممنون ہوں ۔ عرفان بھائی ، میں کل کا سوچتا ہوں اور میں کل کی سوچتا ہوں دونوں ہی تقریر و تحریر میں مستعمل ہیں۔ لفظ "کل" کی تجنیس مختلف فیہ رہی ہے۔ بعض لغات نے اسے مؤنث لکھا ہے اور بعض نے مذکر۔ معاصر اردو میں اسے بیشتر مذکر ہی بولا اور...
  11. ظہیراحمدظہیر

    رمزِ اَخلاق

    یاسر بھائی، جواب دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ! سیکھنے ہی کے لیے میں نے سوال پوچھا تھا۔ یہ محفل ہی سیکھنے اور سکھانے کی ہے ۔ میں تو خود کو ہمیشہ اردو کا ایک طالب علم سمجھتا ہوں اور کوئی نیا لفظ یا نئی بات نظر آئے تو الحمدللّٰہ سوال پوچھنے سے نہیں جھجکتا۔ آپ نے دو لفظی کو بطور اسمِ مؤنث استعمال...
  12. ظہیراحمدظہیر

    یہ ایک سجدہ جسے ہم گراں سمجھتے ہیں ہزار سجدے سے دیتا ہے آدمی کو نجات

    یہ ایک سجدہ جسے ہم گراں سمجھتے ہیں ہزار سجدے سے دیتا ہے آدمی کو نجات
  13. ظہیراحمدظہیر

    فیفا ورلڈ کپ 2022

    ان شاء اللّٰہ المغرب سیمی فائنل بھی جیتے گا ۔ آج یہاں مراکشی دوستوں کی خوشی اور جوش دیکھنے کا تھا ۔ اب سیمی فائنل کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہیں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    اللّٰہ کریم آپ کوصحتیاب فرمائے اور اچھا رکھے۔ ہر مشکل اور پریشانی سے دور رکھے۔ آمین معان بھائی ، اپنا خیال رکھیے۔گھر سے باہر جائیں تو مناسب گرم کپڑے ، ٹوپ وغیرہ پہن کر نکلیں ۔ سرد موسم سے لاپروائی بالکل نہ کریں ۔ سردی سے آج تک کوئی نہیں جیتا۔ معان بھائی ، روزانہ پچیس تیس دانے کلونجی کھانے کو...
  15. ظہیراحمدظہیر

    استاد اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی اردو شاعری

    استاد اے آئی تو ایک مستقل لطیفہ گر ثابت ہورہے ہیں ۔ جب کبھی بوریت ہونے لگے تو استاد سے کوئی ٹیڑھا سا سوال پوچھ لیا جائے اور پھر جواب کے مزے لیے جائیں ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    بہت شکریہ ، نوازش ، ذرہ نوازی ہے ! بہت ممنون ہوں۔ اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ، شاد آباد رہیں ، خواہرم دیہاتن! :)
  17. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    کیا بات ہے ! کیا ذہنِ رسا پایا ہے ، نین بھائی ! حق ہے، کوچہ کی سروری آپ ہی کو زیبا ہے! :) عنوان اس تحریر کا میں دے دیتا ہوں : : تمہیدِ سست اطوار از سرکارِ کہولت آثار در تقریبِ کہنہ اشعار
  18. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    بہت شکریہ ، نوازش ، نین بھائی ۔ بہت مشکور ہوں ۔ اب تو غزل پر آپ کی داد یوں محسوس ہوتی ہے جیسے قصاب حضرات قربانی سے پہلے بکری کو پانی پلاتے ہیں ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    الحمدللّٰہ ! بہت شکریہ ، معان بھائی ۔ آپ کی طبیعت آجکل کیسی ہے؟ اللّٰہ کریم خوش رکھے ۔ آسانیاں پیدا فرمائے ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    حرفِ تحسین کے لیے بہت شکریہ، شارق! شکرگزار ہوں ۔ سوال آپ نے بہت اچھا پوچھا ہے۔ مختصر جواب تو یہ ہواکہ یہ شاعرانہ اندازِ بیان ہے ۔ دنیا میں جو بوئیں گے وہی آخرت میں کاٹیں گے۔ ہمارا ہر عمل ایک کتاب میں لکھا جارہا ہے اور آخرت میں اسی کتاب کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا یعنی یہی اعمال ہماری قسمت...
Top