نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    بہت نوازش ، بہت آداب، صابرہ ! توجہ اور پذیرائی کے لیے ممنون ہوں ، خواہرم۔ اللّٰہ ذوق سلامت رکھے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    عبیر و عنبر و مشکِ ختن کی بات کرو

    بہت شکریہ ، بہت نوازش، نین بھائی! توجہ کے لیے ممنون ہوں۔ اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    استاد اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی اردو شاعری

    وجع عربی میں درد کو کہتے ہیں ۔ اردو میں جوڑوں کے درد کے لیے وجع المفاصل تو طبی کتب میں ملتا ہے لیکن مفرد وجع تو کہیں مستعمل نہیں ۔ میں سوچ رہا ہوں کہ اے آئی نے یہ لفظ کہاں سے لیا ہوگا؟ کیا استاد اے آئی شاعری لکھتے وقت اردو اور عربی مواد دونوں سے بیک وقت استفادہ کررہا ہے؟!
  4. ظہیراحمدظہیر

    ناآشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں(تشریح)

    میں تو خود سوچ رہا ہوں کہ اب ملی نغمے اور ترانے وغیرہ لکھنا شروع کردوں ۔ غزل کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں آج کل ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    بہت شکریہ ، سیما آپا! بہت ممنون ہوں ۔ :)
  6. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    تابش بھائی ، اس سے پہلے ایک غزل پر تازہ غزل لکھا تھا تو ایک دوست نے کہا کہ تین سال پرانی غزل تازہ کیسے ہوگئی۔ میں نے جواب دیا کہ محفل کے لیے تو تازہ ہی ہے ۔ اس بار میں نے تازہ کے بجائے نئی غزل لکھا تو اعجاز بھائی نے نوٹس لے لیا ۔ :) اب سمجھ میں نہیں آرہا کہ اگلی غزل پر کیا لکھنا چاہئے۔ کوئی...
  7. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    اعجاز بھائی ، معذرت خواہ ہوں ۔یہ غزل تو ۲۰۲۰ ہی میں شروع کی تھی لیکن حسبِ عادت لکھنے کے بعد چار چھ مہینے کے لیے پال میں لگادی ۔ اس کے بعد نظرِ ثانی میں بھی کچھ وقت لگ گیا ۔ بیچ میں تقریباً ایک سال کے لیے محفل سے غیر حاضری بھی رہی ۔ یوں آٹھ نو غزلیں جمع ہوگئیں ۔اب ہر ہفتے ایک ایک کرکے پوسٹ...
  8. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    بہت شکریہ ، عبید بھائی ! اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ، قدم قدم آسانیاں عطا فرمائے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    نوازش ، بہت شکریہ، تابش بھائی ! کوشش تو ہوتی ہے کہ شعر برائے شعر نہ ہو لیکن شاعری پھر شاعری ہے ۔ ادھر ادھر کی بات ہو ہی جاتی ہے ۔ :)
  10. ظہیراحمدظہیر

    غالب کی زمین اور ہماری قافیہ پیمائی

    واہ! بہت خوب! اچھی غزل ہے ، احمد بھائی! کئی اچھے اشعار ہیں ۔ مطلع اچھا ہے ۔ خوب طنز ہے آج کی نام نہاد صحافت پر! میں سوچتا ہوں جاؤں کسی سبزہ زار کو لے کر کوئی کتاب، کسی سہ پہر کو میں واہ! کیا آرزو ہے! بہت خوب! احمد بھائی ، یہ روگ لاعلاج والے شعر کے مصرع ثانی میں مرے چارہ گر کے بجائے اپنے...
  11. ظہیراحمدظہیر

    ناآشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں(تشریح)

    محمداحمد بھائی ، لکھ ہی رہے ہیں تو تین چار غزلیں میرے نام سے بھی لکھ دیجیے گا ۔ مجھے بھی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔ ہر طرف مزاح نگار قلم اٹھائے دندناتے پھر رہے ہیں ۔ اکیلی دکیلی غزل دیکھ کر جھپٹ پڑتے ہیں ۔ اللّٰہ رحم فرمائے ۔ حالات بہت خراب ہیں ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    کوئی قصور نہیں ہے ۔ جس جس کو دعویِٰ دیوانگی ہو شاملِ ملاقات ہوجائے ۔ دیوانے تین ہوں یا تین سو ، دیوان تو میں اپنا پورا ہی سناؤں گا ۔ اب اس کے بعد دیوانوں پر دفعہ ایک سو چوالیس لگ گئی تو پھر یہ کراچی والوں کا قصور ہوگا۔ :D
  13. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    ٹائپو تو نہیں ہے نا؟! بڑے بڑے یا بڑے برے؟! یعنی ط لگا کے ہے یا ط ہٹا کے:grin:
  14. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    احبابِ اردو محفل کی خدمت میں ایک نئی غزل پیش کرتا ہوں ۔ امید ہے کچھ اشعار قبولیت پائیں گے ۔ آپ تمام دوستوں کا پیشگی شکریہ! ٭٭٭ جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے ماتھے پر آدمی کے عبارت یہی تو ہے سادہ رکھی ہے کاتبِ تقدیر نے کتاب لکھیں گے اپنے ہاتھ سے قسمت یہی تو ہے نکلے ہیں رنگ خاک سے جتنے...
  15. ظہیراحمدظہیر

    استاد اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی اردو شاعری

    میں نے یہ عربی عبارت گوگل ٹرانسلیٹ پر ڈالی تو یہ نتیجہ نکلا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ التُّسْتَرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَزِيعٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ جَابِرِ...
  16. ظہیراحمدظہیر

    ناآشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں(تشریح)

    باچھیں جب کھِلیں گی تو پھر مرجھائیں گی بھی ۔ یہ الگ بات کہ ابھی تک مرجھانے کا نام نہیں لے رہیں ۔ خوشگوار حیرت اس بات کی ہے کہ خواہرم جاسمن اتنا شگفتہ لکھ سکتی ہیں ۔ ماشاء اللّٰہ۔ القاب کی آپ بالکل ہی فکر نہ کریں ۔ بس آپ ہفتے دس دن میں کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتی رہا کریں ، القابات ہم گھڑلیں گے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    ناآشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں(تشریح)

    کسرِ نفسی کی نہیں ہورہی ہے یہاں ۔ بہانے بنانا چھوڑیں اور جلدی سے احمد بھائی کی کوئی غزل ذبح ۔۔۔ارر شرح کریں ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    طعنہء سود و زیاں مجھ کو نہ دینا ، دیکھو

    یاسر بھائی ، خوش طبعی کا باعث تو تب بنتا جب آپ محض مذاق کررہے ہوتے ۔ آپ نے تو مزاح کے پہلو میں سنجیدگی سے اعتراضات اٹھائے تھے اور اشعار پر اپنی طرف سے اصلاح بھی دی تھی ۔ اور آپ اپنے دوسرے مراسلے میں اس طریقۂ کارکا اعتراف بھی کررہے ہیں ۔ سو اب میرا اتنا حق تو بنتا تھا کہ میں جواباً کم از کم اس...
  19. ظہیراحمدظہیر

    طعنہء سود و زیاں مجھ کو نہ دینا ، دیکھو

    بہت نوازش ، بہت عنایت ، عاطف بھائی! عاطف بھائی ، یہ غزل اکتوبر 2015 میں محفل کی رکنیت اختیار کرنے کے چند ہفتوں بعد پوسٹ کی تھی ۔ آپ کو یاد ہوگا کہ اُن دنوں سات آٹھ غزلیں روزانہ ٹائپ کرکے یہاں پوسٹ کیا کرتا تھا کہ سارا کلام جلد ازجلد مجتمع کرنے کی دھن سوار تھی ۔ اتنے سارے ٹیگوں میں سے ایک...
Top