ہم اپنی دھن میں مگن اسلام آباد کی ایک ویران اور نسبتاً اجاڑ سڑک پر ملک میں موجود لنگڑی لولی اور نہ ہونے کے برابر جمہوریت پر باتیں کرتے چلے جا رہے تھے۔ ہم مطلب میں اور میرا بچپن کا دوست۔
ادھر کوٹھیاں بھی کم ہیں اور ٹریفک تو نہ ہونے کے برابر، سڑک کے اطراف میں درختوں اور جھاڑیوں کی بھرمار ہے۔...