نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    حسن چوزہ گر ۔ (ن م راشد کی نظم "حسن کوزہ گر" کی پیروڈی از اختر منیر اور محمد آصف)

    حسن چوزہ گر (ن م راشد کی نظم "حسن کوزہ گر" کی پیروڈی از اختر منیر اور محمد آصف) پری زاد نیچے گٹر پر ترے در کے آگے یہ میں پیٹتا سر حسن چوزہ گر ہوں تجھے صبح بازار میں بوڑھے غدار ساجد کی دکان پر میں نے دیکھا تو تیری نگاہوں میں وہ خوفناکی تھی، میں جس کی شدت سے نو ماہ مستانہ پھرتا رہا ہوں پری زاد...
  2. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی چراغاں مصطفی زیدی

    چراغاں تری راہ پر ہم نے کلیاں بکھیری تھیں،تارے سجائے تھے کیا کچھ کیا تھا جو برسوں سے چاک و دریدہ چلا آرہا تھا ،وہ اپنا گریباں سِیا تھا نئے پھول مالی سے منگوائے تھے ،بام و در پر نیا رنگ و روغن کیا تھا کتابیں سلیقے سے رکھ دیں تھی،بوتل ہٹا دی تھی گھر میں چراغاں کیا تھا اگر عِلم ہوتا کہ تُو آج کی...
  3. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی دوری ۔ مصطفیٰ زیدی

    دوری پہلے تیری مُحبّتیں چُن کر آرزو کے محل بناتے تھے بے نیازانہ زیست کرتے تھے صرف تجھ کو گلے لگاتے تھے زندگی کی متاعِ سوزاں کو تیری آواز لُوٹ جاتی تھی تیرے ہونٹوں کی لے ابھرتے ہی زخم کی تان ٹوٹ جاتی تھی تو کنول تھی، ایاغ تھی، کیا تھی روشنی کا سراغ تھی، کیا تھی میرا دل تھی، دماغ تھی، کیا...
  4. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی بُہتان ۔ مصطفیٰ زیدی

    بُہتان کیا یہی ہونٹ ہیں، جو مرے واسطے انگبیں تھے، مئے ناب تھے، آگ تھے کیا یہی جسم ہے، جس کے سب زاویے میرے آغوش میں راگ ہی راگ تھے ہاں بڑی چیز ہے راہ و رسمِ جہاں دوست، خاوند، بہنیں، قفس، پاسباں ننگ و نامُوس۔۔۔۔سینے کی چنگاریاں وہ ترا امتحاں۔۔۔۔۔یہ مرا امتحاں رکھ لیا اپنے رشتوں کا تُو نے بھرم...
  5. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی اے مری حسنِ قبا، اے مری جانِ ناموس ۔ مصطفیٰ زیدی

    اے مری حسنِ قبا، اے مری جانِ ناموس میرے اس چاکِ گریباں کی خبر بھی لیتی شہر کے نور کو سینے سے لگانے والی روح کے قریۂ ویراں کی خبر بھی لیتی جس کو اب تک نہیں یوں تجھ سے بچھڑنے کا یقیں کبھی اُس دیدۂ حیراں کی خبر بھی لیتی اپنے ہاتھوں سے بنائی تھی جو مرے دل میں اپنی اس شمعِ فروزاں کی خبر بھی لیتی...
  6. فرخ منظور

    فارسی کے بعد صرف اردو ہی ایسی زبان ہےجس میں شعر و شاعری اپنے درجۂ کمال پر فائز ہے۔

    فارسی کے بعد صرف اردو ہی ایسی زبان ہےجس میں شعر و شاعری اپنے درجۂ کمال پر فائز ہے۔
  7. فرخ منظور

    تعارف شاید مجھے نکال کے

    خوش آمدید مگر شاید ہم نے تو آپ کو بھی تک نکالا ہی نہیں۔
  8. فرخ منظور

    فراق سر میں سودا بھی نہیں ، دل میں تمنّا بھی نہیں ۔ فراق گھورکھپوری

    سر میں سودا بھی نہیں ، دل میں تمنّا بھی نہیں لیکن اِس ترکِ محبّت کا بھروسا بھی نہیں بات یہ ہے کہ سکونِ دلِ وحشی کا مقام کُنجِ زنداں بھی نہیں وسعتِ صحرا بھی نہیں یہ بھی سچ ہے کہ محبت پہ نہیں میں مجبور یہ بھی سچ ہے کہ ترا حسن کچھ ایسا بھی نہیں ارے صیاد ہمیں گل ہیں ہمیں بلبل ہیں تُو نے کچھ آہ...
  9. فرخ منظور

    Q موبائل میں ”جمیل نوری نستعلیق“ کے کرشمے

    دراصل اس کمپنی کا نام کیو موبائل نہیں بلکہ "کیوں موبائل" ہے۔ :)
  10. فرخ منظور

    شو کمار بٹالوی چنبے دا پُھل

    پاکستان وچ ایہ کتاب شاہ مکھی وچ صرف اقبال قیصر نے ای اجے تک مرتب کیتی اے۔ دوجی کئی سالوں تو چھپن دے انتظار وچ اے۔ دیکھو سانجھ پبلشر والے کدوں چھاپدے نیں۔
  11. فرخ منظور

    شو کمار بٹالوی چنبے دا پُھل

    ویسے اغلاط تے کتاب وچ وی موجود نیں۔ ایہ کتاب ساڈے دوست اقبال قیصر نے مرتب کیتی سی تے کافی چھیتی والا کم کیتا سی۔
  12. فرخ منظور

    شو کمار بٹالوی چنبے دا پُھل

    تسی شاید شو کمار دا کلام ٹائپ کرن دی زحمت کر رئے او۔ جد کیہ ایدی کوئی لوڑ نہیں۔ شو کمار بٹالوی دا سارا کلام وچار ڈاٹ کام تے موجود اے۔ اوتھوں ویکھو تے اک وری پروف ریڈ کر کے تے پوسٹ کر دیو۔ ایہ کلام وی اوتھے موجود اے۔
  13. فرخ منظور

    میرے خیال میں صحیح لفظ "مالوف" ہے۔

    میرے خیال میں صحیح لفظ "مالوف" ہے۔
  14. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی سفر کو نکلے تھے ہم جس کی رہ نمائی پر

    سفر کو نکلے تھے ہم جس کی رہ نمائی پر وُہ اِک سِتارہ کِسی اور آسمان کا تھا جِسے ہم اپنی رگِ جاں بنائے بیٹھے تھے وُہ دوست تھا ، مگر اِک اور مہربان کا تھا عجیب دِن تھے کہ با وصفِ دُوریِ ساغر گمان نشّے کا تھا اور نشہ گمان کا تھا بس ایک صُورتِ اخلاق تھی نگاہِ کرم بس ایک طرزِ تکلّم مزا بیان...
  15. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی افتاد ۔ مصطفیٰ زیدی

    اُفتاد اے آتشِ تبسم و اے شبنمِ جمال خاموش آنسووں کی طرح جل رہے ہیں ہم تجھ کو خبر نہ ہو گی کہ دانش کے باوجود برسوں ترے خیال میں پاگل رہے ہیں ہم ہر بزمِ رنگ و رقص میں شرکت کے ساتھ ساتھ تنہا رہے ہیں اور سرِ مقتل رہے ہیں ہم دیکھا ہے تونے ہم کو بہاراں کے روپ میں مجروح قافلے کی طرح چل رہے ہیں ہم سب سے...
  16. فرخ منظور

    فارسی شاعری بوسہ - فروغ فرخزاد (مع ترجمہ)

    نستعلیق میں بدل کر دوبارہ پوسٹ کیا گیا۔ (بوسه) در دو چشمش گناه می‌خندید بر رخش نورِ ماه می‌خندید در گذرگاهِ آن لبانِ خموش شعله‌ای بی‌پناه می‌خندید شرم‌ناک و پر از نیازی گنگ با نگاهی که رنگِ مستی داشت در دو چشمش نگاه کردم و گفت: باید از عشق حاصلی برداشت سایه‌ای رویِ سایه‌ای خم شد در نهان‌گاه...
  17. فرخ منظور

    مشرف بہ ضیا ۔ انور مسعود

    امریکہ سے جو روشنی آتی رہی پیہم ہم اُس پہ دل و جاں سے فدا ہوتے رہے ہیں کیا اس میں کوئی شک ہے کہ ایّوب سے اب تک ہم لوگ مشرّف بہ ضیا ہوتے رہے ہیں (انور مسعود)
  18. فرخ منظور

    روحوں کی دعوت ۔ الیگزنڈر پشکن

    شکریہ صاحبان!
  19. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی اب جی حدودِ سود و زیاں سے گزر گیا مصطفی زیدی

    غزل اب جی حدودِ سود و زیاں سے گزر گیا اچھا وہی رہا جو جوانی میں مر گیا پلکوں پہ آکے رک سی گئی تھی ہر ایک موج کل رو لیے تو آنکھ سے دریا اتر گیا تجھ سے تو دل کے پاس ملاقات ہو گئی میں خود کو ڈھونڈنے کے لیے در بہ در گیا شامِ وطن کچھ اپنے شہیدوں کا ذکر کر جن کے لہو سے صبح کا چہرہ نکھر گیا آ کر،...
  20. فرخ منظور

    مسرتوں کو یہ اہلِ ہوس نہ کھو دیتے ۔ مجروح سلطانپوری

    مسرتوں کو یہ اہلِ ہوس نہ کھو دیتے جو ہر خوشی میں تِرے غم کو بھی سمو دیتے کہاں وہ شب، کہ تِرے گیسوؤں کے سائے میں خیالِ صبح سے ہم آستِیں بھِگو دیتے بہانے اور بھی ہوتے جو زندگی کے لیے ہم ایک بار تِری آرزو بھی کھو دیتے بچا لیا مجھے طوفاں کی موج نے ورنہ کنارے والے سفینہ مِرا ڈبو دیتے جو دیکھتے...
Top