نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    انتخابِ بیاض ِ غالب

    بشغل ِ انتظار ِ مہوشاں در خلوتِ شب ہا سر تار ِ نظر ہے رشتہء تسبیح ِ کوکب ہا کرے گر فکر ِ تعمیر خرابی ہائے دل، گردوں نہ نکلے خشت مثل ِ استخواں بیروں زقالب ہا نہیں در پردہ حسن اس کو شش ِ مشاطگی غافل کہ ہے تہ بندیِ خط، سبزہ خط در تہِ لب ہا عیادت ہا سے طعن آلودِ یاراں، زہر ِ قاتل ہے...
  2. فرخ منظور

    مجید امجد روش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھول - مجید امجد

    روش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھول حسیں گلاب کے پھول، ارغواں گُلاب کے پھول اُفق اُفق پہ زمانوں کی دُھند سے اُبھرے طّیور، نعمے، ندی، تتلیاں، گلاب کے پھول کس انہماک سے بیٹھی کشید کرتی ہے عروسِ گُل بہ قبائے جہاں، گلاب کے پھول جہانِ گریۂ شبنم سے کس غرور کے ساتھ گزر رہے ہیں، تبسّم کناں، گلاب...
  3. فرخ منظور

    عباس تابش یار کے غم کو عجب نقش گری آتی ہے - از عباس تابش

    یار کے غم کو عجب نقش گری آتی ہے پور پور آنکھ کی مانند بھری جاتی ہے بےتعلق نہ ہمیں جان کہ ہم جانتے ہیں کتنا کچھ جان کے یہ بےخبری آتی ہے اس قدر گوندھنا پڑتی ہے لہو سے مٹی ہاتھ گُھل جاتے ہیں پھر کوزہ گری آتی ہے کتنا رکھتے ہیں وہ اس شہرِ خموشاں کا خیال روز ایک ناؤ گلابوں سے بھری آتی ہے زندگی...
  4. فرخ منظور

    If A poem by Rudyard Kipling

    If by Rudyard Kipling. If you can keep your head when all about you Are losing theirs and blaming it on you; If you can trust yourself when all men doubt you, But make allowance for their doubting too: If you can wait and not be tired by waiting, Or, being lied about, don't deal in...
  5. فرخ منظور

    نوشی گیلانی پچھلے سال کی ڈائری کا آخری ورق - از نوشی گیلانی

    کوئی موسم ہو وصل و ہجر کا ہم یاد رکھتے ہیں تری باتوں سے اس دل کو بہت آباد رکھتے ہیں کبھی دل کے صحیفے پر تجھے تصویر کرتے ہیں کبھی پلکوں کی چھاؤں میں تجھے زنجیر کرتے ہیں کبھی خوابیدہ شاموں میں کبھی بارش کی راتوں میں کوئی موسم ہو وصل و ہجر کا ہم یاد رکھتے ہیں تری باتوں سے اس دل کو...
  6. فرخ منظور

    حسرت موہانی توڑ کر عہد کرم نا آشنا ہو جائیے- مولانا حسرت موہانی

    توڑ کر عہد کرم نا آشنا ہو جائیے بندہ پرور جائیے اچھا خفا ہو جائیے میرے عذر ِ جرم پر مطلق نہ کیجیے التفات بلکہ پہلے سے بھی بڑھ کر کج ادا ہو جائیے خاطر ِ محروم کو کو کر دیجیے محو ِ الم! درپے ایذائے جانِ مبتلا ہو جائیے راہ میں ملیے کبھی مجھ سے تو از راہِ ستم ہونٹ اپنا کاٹ کر فورا" جدا ہو جائیے...
  7. فرخ منظور

    تبصرے - منظوم تراجم، فارسی غزلیات خسرو از حکیم شمس الاسلام ابدالی

    یہاں پر "منظوم تراجم، فارسی غزلیات خسرو از حکیم شمس الاسلام ابدالی" پر تبصرے رقم کیے جائیں گے - تمام احباب سے گذارش ہے کہ اپنے مفید مشوروں سے نوازیں- شکریہ! خیراندیش فرّخ
  8. فرخ منظور

    منظوم تراجم، فارسی غزلیات خسرو از حکیم شمس الاسلام ابدالی

    دلم از بخت گہی شاد نبود جانم از بند غم آزاد نبود دل ہی قسمت سے کبھی شاد نہ تھا بندِغم سے کبھی آزاد نہ تھا یکدم از عمر گرانی نگذشت کان ہمہ ضائع و برباد نبود یک نفس عم ِ گذشتہ میں کبھی کب کبھی ضائع و برباد نہ تھا گر ببینی دل ویران مرا گو ئیا ہیچگہ آباد نبود دیکھ لے گر دلِ ویراں...
  9. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    ن م راشد - ایک تعارف نذر محمد راشد عام طور پر جو کہ ن م راشد کے نام سے جانے جاتے ھیں 1910 میں آکال گڑھ ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے (موجودہ علی پور چٹھہ جو کہ اب پاکستان میں ہے) ابتدائی تعلیم آکال گڑھ اور اعلٰی تعلیم گورنمنٹ کالج لاہور سے حاصل کی- اردو اور فارسی سے محبت انہیں اپنے والد اور...
  10. فرخ منظور

    "بادہ"

    یہاں لفظ "بادہ" سے اشعار لکھے جائیں گے- ابتدا اسی غالب کافر ادا کے غمزہِ خوں ریز سے - گرنی تھی ہم پہ برق تجلّی، نہ طور پر دیتے ہیں بادہ ظرفِ قدح خوار دیکھ کر
  11. فرخ منظور

    شوق

    یہاں لفظ "شوق" پر طبع آزمائی کی جائے گی تو پہلا شعر حضرت مرزا غالب سے - شوق ہر رنگ رقیبِ سرو ساماں نکلا قیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا
  12. فرخ منظور

    غالب آمدِ خط سے ہوا ہے سرد جو بازارِ دوست - از مرزا غالب

    آمدِ خط سے ہوا ہے سرد جو بازارِ دوست دودِ شمعِ کشتہ تھا، شاید خطِ رخسارِ دوست اے دلِ ناعاقبت اندیش، ضبطِ شوق کر کون لا سکتا ہے تابِ جلوہء دیدار ِ دوست خانہ ویراں سازیء حیرت، تماشا کیجیئے صورتِ نقشِ قدم ہوں، رفتۂ رفتارِ دوست عشق میں بیدادِ رشکِ غیر نے مارا مجھے کُشتۂ دشمن ہوں آخر،...
  13. فرخ منظور

    میر کب تلک جی رکے خفا ہووے - از میر تقی میر

    کب تلک جی رکے خفا ہووے آہ کریے کہ ٹک ہوا ہووے جی ٹھہر جائے یا ہوا ہووے دیکھیے ہوتے ہوتے کیا ہووے کاہشِ دل کی کیجیے تدبیر جان میں کچھ بھی جو رہا ہووے چپ کا باعث ہے بے تمنائی کہیے کچھ بھی تو مدعا ہووے بے کلی مارے ڈالتی ہے نسیم دیکھیے اب کے سال کیا ہووے مر گئے ہم تو مر گئےتُو جیے دل گرفتہ...
  14. فرخ منظور

    میر فقیرانہ آئے صدا کرچلے - از میر تقی میر

    بہت سے لوگوں نے لتا کی آواز اور خیّام کی موسیقی میں "بازار" فلم کا یہ مشہور گانا سنا ہوگا- "دکھائی دیے یوں کہ بیخود کیا" اصل میں یہ میر تقی میر کی غزل ہے اور خیّام نے اتنی خوبصورتی سے اسے کمپوز کیا ہے کہ گمان ہی نہیں ہوتا کہ یہ میر کی غزل ہے - میر کی یہ غزل پڑھیے اور وہ گانا یاد کیجیے-...
  15. فرخ منظور

    ذو معنیٰ اشعار

    چند ذو معنیٰ اشعار حاضر خدمت ھیں، ان میں مزید اضافے کے لیے "صلائے عام ہے یاران نکتہ داں کے لیے" - خیر اندیش فرّخ دو منفیوں کی ضرب سے بنتی ھیں مثبتیں تو بھی خدا کے واسطے کہہ دے نہیں نہیں لام نستعلیق کا ہے، اس بت خوشخط کا زلف ھم تو کافر ہوں اگر بندے نہ ہوں اسلام (اس لام) کے دعویٰ...
  16. فرخ منظور

    ن م راشد شاعر ِ درماندہ - از ن م راشد

    شاعر ِ درماندہ زندگی تیرے لیے بستر ِ سنجاب و سمور اور میرے لیے افرنگ کی دریوزہ گری عافیت کوشئ آبا کے طفیل، میں ہوں درماندہ و بے چارہ ادیب خستہء فکر ِ معاش! پارہء نان ِ جویں کے لیے محتاج ہیں ہم میں، مرے دوست، مرے سینکڑوں ارباب وطن یعنی افرنگ کے گلزاروں کے پھول! تجھے اک شاعر درماندہ کی...
  17. فرخ منظور

    ن م راشد بیکراں رات کے سنّاٹے میں - از ن م راشد

    بیکراں رات کے سنّاٹے میں تیرے بستر پہ مری جان کبھی بیکراں رات کے سنّاٹے میں جذبہء شوق سے ہو جاتے ہیں اعضا مدہوش اور لذّت کی گراں باری سے ذہن بن جاتا ہے دلدل کسی ویرانے کی اور کہیں اس کے قریب نیند، آغاز ِ زمستاں کے پرندے کی طرح خوف دل میں کسی موہوم شکاری کا لیے اپنے پر تولتی ہے، چیختی ہے بیکراں...
  18. فرخ منظور

    3 Translated poems of Faiz Ahmed Faiz by me

    COLOR OF MY HEART (Rang hai dil ka meray) When you had not yet come Everything was just what it should be Sky was a limit of sight, the road was just a road, and the glass of a glass of wine was not more than a glass of a glass of wine. And now the glass of a glass of wine, road...
  19. فرخ منظور

    بنام ایڈمن - ایک عرضداشت

    حضور قبلہ ایڈمن صاحب! میں لائبریری کے لیے ن م راشد (جو آزاد نظم کے ایک بڑے شاعر ہیں) ان کے کلام کا کچھ انتخاب پوسٹ کرنا چاہتا ہوں کافی مواد تو میں "پسندیدہ کلام" میں پوسٹ بھی کر چکا ہوں لیکن چاہتا ہوں اگر ایک الگ دھاگا لائبریری میں شروع ہو سکے تو نوازش ہوگی - دوسری عرض یہ ہے کہ اگر آف لائن...
  20. فرخ منظور

    ن م راشد ابو لہب کی شادی - از ن م راشد

    ابو لہب کی شادی - از ن م راشد شب زفافِ ابو لہب تھی، مگر خدایا وہ کیسی شب تھی، ابو لہب کی دلھن جب آئی تو سر پہ ایندھن، گلے میں سانپوں کے ہار لائی، نہ اس کو مشاطّگی سے مطلب نہ مانگ غازہ، نہ رنگ روغن، گلے میں سانپوں کے ہار اس کے، تو سر پہ ایندھن! خدایا کیسی شب زفافِ ابو لہب تھی! یہ...
Top