سب دوست سوات کالام کا تذکرہ کر رہے ہیں تو ہماری سیر بھی گوش گزار ہے۔
ایک اچھے دوست جو پرائیویٹ ٹرپ پلانر بھی ہیں، ان کے گروپ کے ساتھ سوات اور کالام کا منصوبہ بنا، لیکن جمعے کی چھٹی نہ کر سکے اور ٹرپ والے نکل گئے، ہم نے دوست کو مع ان کی کار پکڑا اور جمعے کی رات کو اسلام آباد سے نکل کر ہفتے کی...