نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    ہم ہوئے ، تم ہوئے کہ میر ہوئے جنبشِ ابرو کے (سب) اسیر ہوئے :)
  2. ظہیراحمدظہیر

    ہم آج ترے ساتھ ملاقات کریں گے

    ٹیگنے کا شکریہ ، فہد ۔ جیسا کہ اعجاز بھائی نے فرمایا آج کل تو دونوں ہی مستعمل ہیں ۔ میرے مطالعے کی حد تک ”سے ملاقات” فصیح ہے ۔ ”ساتھ ملاقات” نسبتاً نئی زبان ہے۔ شاید صحافتی زبان سے جنم ہوا ہے اس کا ۔ ”ساتھ ملاقات” کی کوئی مثال شعر و ادب سے دینے سے قاصر ہوں ۔ واللّٰہ اعلم با الصواب۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    پاکستانی بادام کو امریکی پستول سے ماریں گے تو سازش معلوم ہوگی ۔ سارے اخروٹ احتجاج پر اٹھ کھڑے...

    پاکستانی بادام کو امریکی پستول سے ماریں گے تو سازش معلوم ہوگی ۔ سارے اخروٹ احتجاج پر اٹھ کھڑے ہوں گے۔ کوئی مقامی بندوق استعمال کریں۔:)
  4. ظہیراحمدظہیر

    اللّٰہ کریم ساتھ خیریت کے لے کر جائے اور خیریت سے واپس گھر لائے۔ قدم قدم آسانیاں پیدا فرمائے ،...

    اللّٰہ کریم ساتھ خیریت کے لے کر جائے اور خیریت سے واپس گھر لائے۔ قدم قدم آسانیاں پیدا فرمائے ، مشکلات کو دور کرے اور شاد و آباد رکھے! آمین عاطف بھائی ، چھٹیاں تو لگتا ہے کہ پلک جھپکتےمیں ختم ہوگئیں ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    کرنا تھا جو سفر ہمیں ، ہم نے نہیں کیا بچوں کو آج اس لیے گھر چھوڑنا پڑا

    کرنا تھا جو سفر ہمیں ، ہم نے نہیں کیا بچوں کو آج اس لیے گھر چھوڑنا پڑا
  6. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    بہت اعلیٰ ، بہت خوب! خوبصورت مطلع ہے۔ جب آپ کی یہ غزل پڑھی تھی تو اس وقت بھی بہت پسند آیا تھا ۔ موجودہ دور کے عمومی عالمی حالات اور خصوصاً پاکستان کی صورتحال کے پس منظر میں یہ شعر انتہائی حسبِ حال ہے ۔ حقیقت نما ہے ۔ مکرر داد ! :):):) انسان تو میں اب بھی پورا نہیں بن سکا ہوں ۔ بس کوششیں...
  7. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    آداب ، بہت نوازش ، بہت شکریہ! قدر افزائی پر ہمیشہ کی طرح ممنون ہوں ، جناب وارث صاحب قبلہ! اللّٰہ کریم آپ کو سلامت رکھے ۔ آپ ہمیشہ عزت افزائی کرتے ہیں ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    محترم قارئین ، محفلین ِ حاضرین و غائبین ! یہ بندۂ نامعقول یعنی خاکسار اپنی اس کوتاہی پر ازحد شرمندہ ہے کہ آپ حضرات کا شکریہ ادا کرنے میں قدرے تاخیر ہوئی ۔ امید ہے کہ آپ صاحبانِ کرم حسبِ معمول اپنی فراخدلی سے کام لیتے ہوئے عاجز کو معاف فرمائیں گے ۔ غزل پسند کرنے پر آپ سب کا شکریہ! بہت ممنون ہوں۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    نہیں دیکھ سکتا ، نین بھائی ۔ میری بصری یاد داشت تکلیف دہ حد تک دیرپاہے ۔ اس لیے اس قسم کی چیزیں کبھی نہیں دیکھتا ۔ خون خرابے اور تشدد والی وڈیوز بھی کبھی نہیں دیکھتا۔ وقت ملے تو یو ٹیوب پر کبھی کبھار آرٹس اور کرافٹس کی وڈیوز دیکھتا ہوں ۔ یا پھر بیوی کے اصرار پر اوون کی صفائی ، چوبی فرنیچر...
  10. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا ادنیٰ سا آدمی تھا میں ، انسان بن گیا

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا ادنیٰ سا آدمی تھا میں ، انسان بن گیا
  11. ظہیراحمدظہیر

    گھر چلے جائیں ، معان بھائی ! اور ہستیِ بیلن بدست کا سامنا کرلیں۔ یہ کابوس بس اسی تعبیر پر ختم...

    گھر چلے جائیں ، معان بھائی ! اور ہستیِ بیلن بدست کا سامنا کرلیں۔ یہ کابوس بس اسی تعبیر پر ختم ہوگا۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    اگلی دفعہ ہتھوڑی کے بجائے پستول استعمال کریں اور بادام کو بھاگنے کا موقع دیئے بغیر وہیں ڈھیر...

    اگلی دفعہ ہتھوڑی کے بجائے پستول استعمال کریں اور بادام کو بھاگنے کا موقع دیئے بغیر وہیں ڈھیر کردیں ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    شاید تین چار سال پہلے کی بات ہے ایک دوست نے ایک وڈیو کلپ بھیجا تھا جس میں بہت سارے حضرات ایک مسجد میں بریک ڈانس قسم کا کوئی رقص کررہے تھے۔ اور ایک پیر صاحب منبر پر بیٹھے نذرانے وصول کررہے تھے۔ آج تک وہ منظر بھی ذہن سے نہیں نکلتا۔ :cry:
  14. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    نین بھائی ، میں اس سے واقف نہیں تھا ۔ گوگل کرنے پر معلوم ہوا کہ کوئی "نعت" ہے ۔ لاحول ولا قوۃ الابااللٰہ۔ ان آنکھوں کو اب آگے اور کیا کیا دیکھنا پڑے گا ۔ نین بھائی ، یہ کیا حال کردیا ہے آپ نے پاکستان کا ۔ کچھ کریں ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    آپ بے فکر ہو کر آرڈر دیجیے ۔ غزلوں میں مکس اینڈ میچ کی اجازت ہے ۔ :) مفت کی رباعی ہم اپنی مرضی سے بھیجیں گے ۔ رنگ آپ کی قسمت! عین ممکن ہے کہ تین عدد عاشقانہ و فاسقانہ غزلوں کے ہمراہ یہ رباعی چلی آرہی ہو: دنیا بھی عجب سرائے فانی دیکھی ہر چیز یہاں کی آنی جانی دیکھی جو آکے نہ جائے وہ بڑھاپا...
  16. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    یہ ٹن ٹن قصیدہ برادرز دراصل پبلشرز ہیں :) جو اپنے کاروباری فائدے کے لیے شاعری کے نام پر ہر قسم کی "چیز" فروخت کررہے ہیں ۔ یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ انہی پبلشرز کے اصرار اور دباؤ کی وجہ سے کئی اچھے شاعروں کو "بے فضول" بھرتی کے مجموعے شائع کرنا پڑے۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    استاد کی کردارنگاری کے وقت زٹلی کا ہی نام ذہن میں تھا۔ ان " بیچارے" کو بھی ماردیا گیا اور اب استاد بھی اندر ہیں ۔ :D
  18. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    پہلے آئی ڈی دکھادیجیے ۔ :grin:
  19. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    بہت بہت شکریہ !صابرہ امین ۔ ہنسنے مسکرانے کا ایک بہانہ ہوتی ہیں یہ تحریریں ۔ مسکراہٹیں پھیلانا بھی کارِ خیر ہے ۔خوشی ہے کہ آپ کو پسند آئی ۔ اللّٰہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے ، خواہرم۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    ہائیں، ہائیں! ارے بریک لگائیے۔ رکیے ، ذرا تھمیے۔ ایک ہی سانس میں اتنے سارے آرڈر! غزلیں نہ ہوئیں سموسے کچوریاں ہوگئیں ۔ درجنوں کے حساب سے آرڈر دے رہی ہیں۔ مجھے تو یہ دیوان چھپوانے سے زیادہ ذخیرہ اندوزی کا کیس لگ رہا ہے۔ تفتیش کرنی پڑے گی۔ :grin: آپ نے پچھلی دفعہ بھی یہی کہا تھا۔:D آپ کا تو...
Top