نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    محفل میں خوش آمدید! ہم آپ کی نگارشات کے مشتاق رہیں گے ۔

    محفل میں خوش آمدید! ہم آپ کی نگارشات کے مشتاق رہیں گے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    کیا بات ہے ! احمد بھائی ، کہاں کہاں سے لاتے ہیں یہ جواہر آپ؟!

    کیا بات ہے ! احمد بھائی ، کہاں کہاں سے لاتے ہیں یہ جواہر آپ؟!
  3. ظہیراحمدظہیر

    سید عاطف علی بھائی ، بالکل درست کہا ۔ حقیقت کو پالینے کا یہ تجربہ ایک آفاقی تصور ہے جو ہر...

    سید عاطف علی بھائی ، بالکل درست کہا ۔ حقیقت کو پالینے کا یہ تجربہ ایک آفاقی تصور ہے جو ہر دین و مذہب اور تہذیب و ثقافت سے ماورا ہے اور اس واردات کو بہت سارے شعرا نے اپنے اپنے انداز میں بیان کیا ہے ۔ آپ لوگوں کی گفتگو سے مجھے بھی اپنا ایک شعر یاد آیا : کتنے چراغ جل اٹھے ، کتنے سراغ مل...
  4. ظہیراحمدظہیر

    آہ ! یہ غبارِ تمنا کا بوجھ! کوئی گرانی سی گرانی ہے۔

    آہ ! یہ غبارِ تمنا کا بوجھ! کوئی گرانی سی گرانی ہے۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    ہوئے مسند نشیں پھر ملک و ملت بیچنے والے

    29 جنوری 2023 اکثر ویک اینڈ پر پاکستان میں لوگوں سے بات چیت ہوتی ہے ۔ آج پاکستان کی صورتحال کے بارے میں ایسی ایسی باتیں سنیں اور عوام کی حالتِ زار کی وہ تصویر نظر آئی کہ دل بہت اداس اور مایوس سا ہے ۔ دوپہر سے اس غزل کے اشعار ذہن میں گونج رہے ہیں ۔ یہ اشعار پندرہ سال پرانے ہیں لیکن تازہ...
  6. ظہیراحمدظہیر

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    جی ہاں ۔ بشر میں ہے شر دو بٹا تین
  7. ظہیراحمدظہیر

    جو بَلا سر پہ اُترتی ہے اُتر جانے دے۔ برائے اصلاح

    ٹیگ کرنے کا شکریہ، عبدالرؤف! غزل کے اکثر اشعار میں مسئلے ہیں ۔ آپ نے جلدی کی ۔ غزل کہہ کر کم از کم چار چھ ہفتے اس کو بھول جایا کریں ۔ پھر دوبارہ اٹھا کر تنقیدی نظر سے دیکھیں ۔ اس پر غور و خوض کیا کریں ، خامیاں نظر آنے لگیں گی ۔ پھر مصرعوں میں ردو بدل کریں ، نوک پلک سنواریں ۔ اس کے بعد پوسٹ...
  8. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    پہنچادی جائے گی حضرت! یہ بھی سن لیجیے کہ میں انہیں جواب میں کیا کہتا ہوں۔ میں کہتا ہوں کہ ملامتی صوفی تو اب ہماری نسل میں بھی کوئی نہیں ہے، بس علامتی صوفی رہ گئے ہیں ۔ :)
  9. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    بہت شکریہ ، نوازش! کسی چیز کے ہونے اور بننے میں ایک عمومی فرق تو یہ ہے کہ ہونا غیر ارادی فعل ہے جبکہ بننے کے لفظ میں کوشش اور ارادہ نظر آتا ہے ۔ دوسرا فرق مدت یا وقت کا ہے۔ ہونا عموماً یکلخت ہوتا جبکہ بننے میں کچھ مدت درکار ہوتی ہے ۔ چنانچہ ادنیٰ سا آدمی تھا میں انسان ہوگیا کی نسبت انسان...
  10. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    جو کچھ آپ نے کہا بالکل حقیقت ہے ، انکار ممکن نہیں ۔ لیکن میں کہوں گا کہ وقت نہیں بدلا ، ہم بدل گئے ہیں ۔ بچے نہیں بدلے ، ماں باپ بدل گئے ہیں ۔ بچے تو ہمیشہ کی طرح سادہ ورق ہوتے ہیں ۔ ہم والدین ہی ان اوراق پر اگڑم بگڑم لکھ رہے ہیں ۔ ہماری ترجیحات بدل گئی ہیں ۔ ہم بچوں کو محبت ، توجہ اور...
  11. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    ہاہاہاہاہا ! لگتا ہے صابرہ امین نے کینیڈا جاکر کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہے ۔ خوب خوب چوکے چھکے لگارہی ہیں ۔ :D بالکل ، بالکل ۔ کیا شک ہے ۔ اس ٹاپ پر تو میں لٹّو کی طرح گھوم گیا ہوں ۔ ذرا چکر رُکیں تو پھر پھولنے کے بارے میں سوچوں۔ :D
  12. ظہیراحمدظہیر

    اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ

    بہت شکریہ ، ساگر بھائی! اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔ بہت نوازش!
  13. ظہیراحمدظہیر

    اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ

    ماشاء اللّٰہ! یہ تو اچھی خبر ہے ۔ بہت مبارک ہو آپ کو ڈاکٹر فرحین! وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے معلوم ہی نہیں ہوتا ۔ تو اس کا مطلب ہے کہ آج کل آپ ہاؤس جاب یا انٹرن شپ وغیرہ ختم کررہی ہوں گی ، بیٹا ۔ اللّٰہ کریم قدم قدم مزید کامیابیاں اور ترقی عطا فرمائے ۔ اچھا انسان اور بہترین کامیاب معالج...
  14. ظہیراحمدظہیر

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    احمد بھائی ، مِس فرصت اور مِسز مصروفیت دونوں ہی اکثر بن بلائے وارد ہوتی ہیں ۔ آتی اپنی مرضی سے ہیں لیکن رخصت زبردستی کرنا پڑتا ہے ۔ :)
  15. ظہیراحمدظہیر

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللّٰہ و برکاتہ الحمدللّٰہ سب خیر و عافیت ہے ، احمد بھائی ۔ فرصت کے چند لمحات آج کل میرے ہاں مہمان ہیں ۔ سو محفلی سرگرمیوں میں آپ کی کمی محسوس ہو ئی۔ امید ہے کہ اب فرصت میرے ہاں سے رخصت لے کر آپ کی طرف وارد ہوگی ۔ :)
  16. ظہیراحمدظہیر

    کیا یہ لڑی فعال ہے؟

    ایسا نہیں ہے ، علی بھائی ۔ اگر نثم میں کوئی غیر معمولی بات ہو ، یا ایسا آؤٹ آف دِس ورلڈ مضمون ہو کہ جو عروضی پابندیوں کا متحمل نہ ہوسکتا ہو تو نثم بھی گوارا ہے ۔ اس کی ایک مثال یہ دیکھیے گا۔ٰ
  17. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    ہا ہا ہاہا ہا! ہنسادیا اس بات نے! :D الزام مدیران تک جاپہنچا ہے اور یہ لوگ بات بات پر معطل کردیتے ہیں ۔ آپ تو مائی بشیراں کی آئی ڈی بناکر دوبارہ آجائیں گی ۔ میں کیا کروں گا۔ اتنی ساری غزلیں میری شائع ہونے سے رہ جائیں گی۔ سو میں تو اب چپ کرکے کھسکتا ہوں یہاں سے۔:censored:
  18. ظہیراحمدظہیر

    زندگی جیسے گزرتی ہے گزر جانے دے

    ہا ہا ہا ہا اہاہا ماہا ہ! کبھی کبھی جھوٹ بھی بول لیا کریں قبلہ!ہم بڈھوں کے سارے راز ہی فاش کرکے دم لیں گے آپ۔:grin:
  19. ظہیراحمدظہیر

    زندگی جیسے گزرتی ہے گزر جانے دے

    بالکل چل سکتا ہے ، علی بھائی ۔ ایک مفہوم کو ادا کرنے کے لیے ایک سے زیادہ الفاظ کا میسر ہونا عام بات ہے ۔ اب یہ شاعر کی اپنی صوابدید پر ہے کہ وہ کس لفظ کا انتخاب کرتا ہے۔ اس انتخاب کےپسِ پردہ جو عوامل کارفرما ہوتے ہیں ان میں لفظ کی connotation، صوتی تاثر ، شعرکے دیگر الفاظ سے مطابقت ، التزامِ...
  20. ظہیراحمدظہیر

    زندگی جیسے گزرتی ہے گزر جانے دے

    آپ تو یقیناً بہتر متبادل وضع کرلیں گے ۔ علی وقار کی تشریح پڑھتے ہی ایک مصرع فوراً وارد ہوگیا تھا ۔ ریحان بھائی ، کوئی تجویز دینا مقصود نہیں بس یوں سمجھ لیجیے کہ خوبصورت مصرعِ ثانی پر ایک برجستہ گرہ لگ گئی ہے مجھ سے۔ :) پیکرِ گِل کو ہواؤں میں بکھر جانے دے زندگی جیسے گزرتی ہے گزر جانے دے
Top