محمد حسن عسکری نے ساٹھ برس قبل ادب کی موت کا اعلان کیا تو لاہور سے ناصر کاظمی کی آواز آئی، میں غزل لکھ رہا ہوں تو ادب کیسے مر سکتا ہے۔ اب ناصر غزل نہیں لکھ رہا لیکن انتظار حسین تو افسانہ لکھ رہے ہیں پھر ایسا کیوں ہوا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں لٹریچر فیسٹیول سجا تو اردو کے ادیب اس سے...